Faisalabad Virals

Faisalabad Virals Social Media Marketing and Advertisings.. Brings Current news and Issues to Public..

Attention please
01/05/2026

Attention please

05/02/2026

شیشے کو خطرناک ہونے سے پہلے ٹوٹنا پڑتا ہے🥰

ٹیپو اخباراں والا ۔ ایک ڈان یا شریف انسان فیصل آباد کے مشہور گھنٹہ گھر چوک کے درمیان تعمیر شدہ گھنٹہ گھر جو فیصل آباد کی...
02/02/2026

ٹیپو اخباراں والا ۔ ایک ڈان یا شریف انسان

فیصل آباد کے مشہور گھنٹہ گھر چوک کے درمیان تعمیر شدہ گھنٹہ گھر جو فیصل آباد کی پہچان ہے اور کچہری بازار کی نکر پر کھڑا ملک ندیم ریاض عرف ٹیپو اخباراں والا اخبار فروشوں کی اپنی تاریخ لئے کھڑا ہے ۔ ٹیپو اخباراں والا بھی لاہور کے ٹیپو ٹرکوں والا کی طرح اپنا اڈا چلا رہا ہے ، فرق صرف اتنا کہ لاہور کا ٹیپو ٹرکاں والا گڈز ٹرانسپورٹ اڈے کا مالک تھا جبکہ یہ ٹیپو اخبارات کی ترسیل کے لیے ایک سائیکل کا مالک ہے جو اخبارات کی ٹرانسپورٹ یعنی ترسیل کرتا ہے ۔ ملک ندیم ریاض عرف ٹیپو جو کہ بچپن سے ہی اخبار فروشی کے شعبہ میں آ گیا تھا ۔ اس سے قبل اس کا والد ملک ریاض اسی جگہ سٹال لگاتا تھا اور ٹیپو خود بچپن میں سکول سے آنے کے بعد والد کے پاس آ جاتا تھا ۔ تعلیم سے فراغت کے بعد اسے روزی کی تلاش کی ضرورت ہی نا پڑی کیونکہ اس کا تقریباً سارا خاندان کو کہ ککےزئی سلسلہ نسب رکھتی ہے کی اکثریت اسی پیشہ سے وابستہ ہے اور رزق حلال کما رہے ہیں ۔ کچہری بازار میں ہی اس کے دیگر رشتے دار مولوی اسحاق سٹال کھاتے تھے اور آج کل اس کا بیٹا اس کی جگہ کام کر رہا ہے ۔ ٹیپو کو یہاں تیس برس ہو چکے جبکہ اس کی اپنی عمر 42 برس ہے ۔ پچھلے دنوں چوک میں کھڑے بلاشبہ صحافت کی یونیورسٹی اعجاز عرف ججی کے بارے میں لکھا جو کہ ٹیپو کا رشتہ دار ہی ہے ۔ اور ٹیپو بھی اپنے انہی بڑوں کے نقش قدم پر اپنی ایک علیحدہ تاریخ بنا رہا ہے ۔ ملک ندیم ٹیپو ایک نہایت ہی عمدہ اور خوبصورت انسان ہے جو کہ ایک اعلیٰ اخلاق کا حامل شخص ہے ۔ اس کے رشتہ داروں میں کچھ لوگ اخبارات کی شہ سرخیوں کو مرتب کرنے والے ہوئے اور کچھ ایسے بھی جو پرنٹنگ پریس یا اخبار کے پبلشر بنے ۔ ہر ایک نے اپنی اپنی ہمت کے مطابق قلم قبیلہ کی توقیر بلند کرتے ہوئے قلم کی حرمت کو پامال نا ہونے دیا ۔ ٹیپو اخباراں والا سمیت ہر قلم مزدور کو سرخ سلام 🌹
( محمد رفیق عمار بھٹی )

Address

Faisalabad
38000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Faisalabad Virals posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Faisalabad Virals:

Shortcuts

Share