02/08/2025
کیس اسٹڈی:
14 اگست کی خصوصی رِیل برائے بیکریز
کلائنٹ کا مسئلہ:
ایک مقامی بیکری نے ہم سے رابطہ کیا۔ ان کا مسئلہ یہ تھا کہ قومی تہوار جیسے 14 اگست پر ان کی پروڈکٹس (خصوصاً کیک) کی آن لائن سیل کم رہتی تھی۔ ان کی سوشل میڈیا پر موجودگی بھی محدود تھی اور کسٹمرز کو ان کے اسپیشل ڈیزائنز کا اندازہ نہیں ہو پاتا تھا۔
ہمارا حل:
ہم نے ان کے لیے ایک مختصر مگر پر اثر ریئل ویڈیو بنائی، جس میں 14 اگست کے خصوصی کیک ڈیزائنز، قومی پرچم کے رنگوں، اور جشنِ آزادی کا جذبہ خوبصورتی سے پیش کیا گیا۔
تخلیقی حکمتِ عملی:
ویڈیو کی ابتدا پاکستان کے جھنڈے کے رنگوں سے کی گئی۔
کیک پر بنے ہاف مون، ستارے، اور پاکستانی نقشے جیسے یونیک ڈیزائنز کو نمایاں کیا گیا۔
پسِ منظر میں حب الوطنی پر مبنی میوزک کا انتخاب کیا گیا۔
آخر میں اسپیشل آفر اور بیکری کا ایڈریس/نمبرز شامل کیے گئے۔
نتائج:
📈 رِیل پوسٹ کرنے کے بعد:
3 دن میں 5,000+ ویوز
50+ آرڈرز صرف 14 اگست اسپیشل کیکس کے
بیکری کے انسٹاگرام فالوورز میں 300+ کا اضافہ
کسٹمرز کی طرف سے مثبت فیڈبیک اور ری شیئرز
کلائنٹ کا ریویو:
یہ رِیل ہماری بیکری کے لیے گیم چینجر ثابت ہوئی! کسٹمرز نے پہلی بار ہمارے کیک ڈیزائنز کو اتنے شوق سے آرڈر کیا۔ شکریہ بسم اللہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ!