20/05/2026
پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر اپنی برطانوی نژاد اہلیہ نرجس خان اور بچوں کے ہمراہ طویل عرصے سے برطانیہ میں مقیم رہنے کی وجہ سے تمام قانونی مراحل مکمل کر کے اب باقاعدہ طور پر برطانوی شہری بن چکے ہیں اور انہوں نے اپنا برطانوی پاسپورٹ بھی حاصل کر لیا ہے۔
اگرچہ عامر نے واضح کیا ہے کہ وہ انگلینڈ کی قومی ٹیم کے لیے کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے، تاہم اس نئی شہریت کے بعد اب ان کے لیے انڈین پریمیئر لیگ (IPL) میں بطور برطانوی کھلاڑی شرکت کرنے اور دنیا بھر کی دیگر ٹی ٹوئنٹی لیگز میں اوورسیز کرکٹر کے طور پر کھیلنے کے شاندار مواقع پیدا ہو گئے ہیں۔