15/09/2026
آج انصاف یوتھ ونگ تحصیل غازی صدر رضوان خان کی ہدایت پر انصاف یوتھ ونگ یونین کونسل غازی کا ایک اہم تعارفی و تنظیمی اجلاس صدر حمزہ رفیق کی قیادت میں منعقد ہوا، جس میں تنظیمی امور، باہمی رابطے اور یونین کونسل کی سطح پر تنظیم کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اجلاس میں 27 ستمبر کے حوالے سے بھی اہم امور زیرِ بحث آئے، جبکہ آئندہ کنونشن اور دیگر تنظیمی سرگرمیوں کے حوالے سے حکمتِ عملی پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
شرکاء نے باہمی مشاورت، رابطے اور ایک دوسرے سے آگاہی کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا، تاکہ انصاف یوتھ ونگ یونین کونسل غازی، تحصیل غازی کو مزید منظم، فعال اور مضبوط بنایا جا سکے۔