what's in news today

what's in news today you can see in my page Every kinds of news، education teaching, online advertising, online trading,

Rs.100 Draw #51 *Unofficial* 1st & 2nds
15/08/2025

Rs.100 Draw #51 *Unofficial* 1st & 2nds

1500 روپے قرعہ اندازی
15/08/2025

1500 روپے قرعہ اندازی

اے اللہ غزہ کی مسلمانوں کی غیب سے مدد فرما آمین
29/07/2025

اے اللہ غزہ کی مسلمانوں کی غیب سے مدد فرما آمین

28/07/2025

*کیا پنجاب میں سکول 15 اگست سے نہیں کھل رہے؟*

پنجاب کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اختتام 15 اگست کو ہو جائے گا تاہم والدین انتظار کر رہے ہیں کہ صوبائی حکومت چھٹیوں میں توسیع کا اعلان کرتی ہے یا نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مئی میں جاری کیے گئے سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی اسکول 15 اگست 2025 کو کھل جائیں گے اور تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا۔

15 اگست کو سکولوں میں کم حاضری متوقع ہے اور اگر موسم گرما کی چھٹیوں میں توسیع نہ کی گئی تو ویک اینڈ کے بعد 18 اگست کو باقاعدہ تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر دوبارہ شروع ہو جائیں گی تاہم صوبائی حکومت نے گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کے کسی ارادے کا اعلان نہیں کیا کیونکہ فیصلہ موسم کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔

27/07/2025

. اپنی سروسز کو پریمیم کیسے بنائیں؟

اپنی سروسز کو "پریمیم" (Premium) بنانے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ کی سروسز عام مارکیٹ سے بہتر، مؤثر، اور اس قدر قیمتی ہوں کہ لوگ خوشی سے زیادہ پیسے دے کر بھی آپ سے ہی کام کروانا چاہیں۔
پریمیم سروس صرف ایک کام نہیں، بلکہ ایک ایکسپیرینس ہوتا ہے — ایسا تجربہ جو کلائنٹ کو یہ محسوس کروائے کہ:
"یہ وہی ہے جسے میں ڈھونڈ رہا تھا!"

ایسی سروسز بنانے کے لیے صرف مہنگا ریٹ لگانا کافی نہیں ہوتا — بلکہ اعتماد، مہارت، اور انداز میں فرق لانا پڑتا ہے۔

تو آئیے جانتے ہیں، اپنی سروس کو پریمیم بنانے کے 10 بہترین طریقے:

✅ #1 – معیار (Quality) کو اپنا نشان بنائیں

ہر پریمیم سروس کی بنیاد "غیرمعمولی معیار" پر ہوتی ہے۔
کوئی بھی عام سروس تو ہر دوسرا فرد دے سکتا ہے، لیکن جب آپ detail-oriented ہوں، غلطیاں کم ہوں، اور رزلٹ پرفیکٹ ہو — تو کلائنٹ کو محسوس ہوتا ہے کہ وہ ایک پریمیم ایکسپیرینس لے رہا ہے۔

مثال: اگر آپ گرافک ڈیزائنر ہیں، تو صرف اچھا ڈیزائن نہ دیں، بلکہ ہر رنگ، فونٹ اور spacing تک سوچ سمجھ کر منتخب کریں۔

✅ #2 – برانڈنگ ایسی ہو جو اعتماد جگائے

پریمیم سروسز کے لیے ایک پریمیم تاثر ضروری ہے۔
آپ کا لوگو، سوشل میڈیا پروفائلز، ویب سائٹ، پیغام رسانی، حتیٰ کہ WhatsApp کے auto replies تک کو برانڈیڈ بنائیں۔

🟡 ٹپ: Canva یا Adobe Express جیسے ٹولز استعمال کریں اور ایک برانڈ گائیڈ بنائیں (رنگ، فونٹ، انداز) تاکہ ہر پوسٹ اور پیغام پروفیشنل لگے۔

✅ #3 – ایکسکلوسوٹی (Exclusivity) کا احساس دیں

جب آپ اپنی سروسز کو "ہر کسی کے لیے" پیش کرتے ہیں، تو وہ عام لگتی ہیں۔
پریمیم بنانے کے لیے کچھ خاص چیزوں کو محدود رکھیں:

🟡 مثال: "ہم ہر مہینے صرف 5 کلائنٹس لیتے ہیں تاکہ ہر ایک کو مکمل توجہ دے سکیں"۔

✅ #4 – قیمت نہیں، ویلیو بیچیں

پریمیم سروس کا مطلب صرف مہنگی قیمت نہیں، بلکہ ایسی ویلیو جو قیمت سے بڑھ کر ہو۔
جب کلائنٹ کو یہ محسوس ہو کہ وہ قیمت سے زیادہ فائدہ حاصل کر رہا ہے، تو وہ آپ کی قیمت کو خوشی سے ادا کرے گا۔

🟡 مثال: سوشل میڈیا پیکیج کے ساتھ اگر آپ اسے ایڈوائس، پلان، اور فری آٹومیشن ٹولز کی گائیڈ دیں، تو وہ محسوس کرے گا کہ اسے اضافی فائدے مل رہے ہیں۔

✅ #5 – کلائنٹ ایکسپیرینس کو فرسٹ کلاس بنائیں

پریمیم سروسز کا مطلب ہے communication، responsiveness، attitude اور فالو اپ سب کچھ پروفیشنل ہو۔

🟡 ٹپ: کلائنٹ سے بات چیت ہمیشہ پروفیشنل لہجے میں کریں، بروشر یا ویلکم فائل بھیجیں، اپڈیٹس دیتے رہیں، اور آخر میں شکریہ کا میسج لازمی بھیجیں۔

✅ #6 – رزلٹس کی پاور دکھائیں (Proof Based Marketing)

پریمیم سروسز میں اعتماد بہت ضروری ہوتا ہے، اور اعتماد آتا ہے "ثبوت" سے۔

🟡 مثال: ریویوز، اسکرین شاٹس، ویڈیو ٹیسٹی مونیلز، اور before & after پوسٹس کلائنٹ کو قائل کرتی ہیں۔

✅ #7 – خود کو ماہر (Expert) بنائیں، عام نہیں

جب آپ کسی شعبے میں اتنے ماہر ہو جاتے ہیں کہ لوگ آپ سے سیکھنا چاہیں — تب آپ کی سروس خودبخود پریمیم بن جاتی ہے۔

🟡 ٹپ: ہر ہفتے ایک ویڈیو، ایک بلاگ، یا سوشل میڈیا پر "ایک خاص ٹِپ" شیئر کریں، تاکہ لوگ آپ کو لیڈر سمجھیں، فالوور نہیں۔

✅ #8 – اضافی سروسز کا ہنر (Overdeliver)

کلائنٹ جو چیز مانگے، اس سے تھوڑا سا زیادہ دیں۔

🟡 مثال: اگر وہ 5 پوسٹس کا پیکیج خریدے، تو ایک بونس پوسٹ یا ایڈیٹڈ ورژن مفت دیں۔ یہ چھوٹی سی ویلیو اُسے خوش کر دے گی۔

✅ #9 – وقت کی پابندی اور پروسیس

پریمیم سروسز میں وقت پر کام کی ڈیلیوری اور واضح طریقۂ کار بہت اہم ہوتا ہے۔

🟡 ٹپ: اپنے پروجیکٹ کے مراحل، ڈیلیوری ٹائم، اور ریویژن راؤنڈ کو پہلے سے طے کر لیں اور کلائنٹ کو سمجھا دیں۔
(مثال: "Step 1 – Brief | Step 2 – Draft | Step 3 – Final Delivery")

✅ #10 – مسلسل بہتری اور نیا پن (Innovation)

پریمیم سروسز stagnant نہیں ہوتیں — وہ وقت کے ساتھ بہتر ہوتی رہتی ہیں۔
ہر مہینے اپنی سروسز کا جائزہ لیں:
📌 کیا میں کچھ بہتر کر سکتا ہوں؟
📌 کیا کوئی نیا ٹول آ چکا ہے؟
📌 کیا کلائنٹس کی توقعات بدل رہی ہیں؟

🟡 ٹپ: Freelance مارکیٹ پلیسز، LinkedIn، اور انٹرنیشنل blogs سے inspiration لیں اور خود کو اپڈیٹ رکھیں۔

"پریمیم بننے کے لیے صرف قیمت بڑھانا کافی نہیں،
اصل راز ہے: اعتماد، تجربہ، اور ایسی ویلیو دینا جو دل کو چھو جائے۔
جب آپ اپنے کام سے لوگوں کی زندگی بدلنے لگیں —
تب ہی لوگ آپ کو صرف سروس پرووائیڈر نہیں، بلکہ مسئلہ حل کرنے والا پروفیشنل ماننے لگتے ہیں!"

خیرپور ٹامیوالی: نہر میں لکڑی کے درخت کے ساتھ پھنسی لاش برآمد | ریسکیو 1122 نے نکال کر پولیس کے حوالے کر دی خیرپورٹامیوا...
27/07/2025

خیرپور ٹامیوالی: نہر میں لکڑی کے درخت کے ساتھ پھنسی لاش برآمد | ریسکیو 1122 نے نکال کر پولیس کے حوالے کر دی
خیرپورٹامیوالی میں بہاول کینال کے قریب فوجی والا پل پر خوفناک واقعہ پیش آیا، جہاں نہر میں ایک نامعلوم شخص کی لاش لکڑی کے درخت کے ساتھ پھنسی ہوئی ملی۔
ریسکیو 1122 کو اطلاع ملتے ہی ٹیم موقع پر پہنچی اور کارروائی کرتے ہوئے لاش کو نکالا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی کی عمر تقریباً 50 سال بتائی جا رہی ہے۔ تاہم، اس کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ ریسکیو اہلکاروں نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش پولیس کے حوالے کر دی، جبکہ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں

27/07/2025

*کم بجٹ میں کونسا فون خریدیں*

اکثر خریداروں کا سب سے اہم سوال
20 سے 25 ہزار میں کون سا فون لیا جائے؟
یہ سب سے زیادہ پوچھا جانے والا سوال ہے۔ کیونکہ یہی وہ رینج ہے جس میں اکثر صارفین فون خریدنا چاہتے ہیں۔
لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ہر بندے کی ضرورت، استعمال، ترجیح اور حالات مختلف ہوتے ہیں۔ اسی لیے ہر ایک کے لیے ایک جیسا مشورہ دینا ہمیشہ مناسب نہیں ہوتا۔
میں نے خود کئی بار چاہا کہ اس موضوع پر ایک جامع تحریر لکھوں، مگر حقیقت یہ ہے کہ اس بجٹ میں روز کوئی نہ کوئی ماڈل نمایاں ہو جاتا ہے اور پھر چند ہفتوں میں منظر سے غائب بھی ہو جاتا ہے۔ لیکن آج دل کیا کہ اس پر بات کی جائے۔
واضح رہے کہ ھم pta approved ، ڈبہ پیک فون کی بات کر رہے ہیں۔
25 ھزار کے اندر اوپو کمپنی کوئی بھی فون دینے کو اپنی گستاخی سمجھ رہی ہے، 26 ھزار میں A3x اور 27 ھزار میں دوسرا نیا ماڈل A5i ہیں ، دونوں اپنی قیمت کو جسٹیفائی کرنے والے فون نہیں ہیں۔
اگر ہم ویوو کمپنی کے فون کی بات کریں تو ویوو y04 ، 26 ھزار 500 میں اچھا فون نہیں ہے۔ کوئن خاص چیز نہیں۔ کافی مہنگا ہے۔ اس سے کچھ مناسب 25 ھزار میں y03 ہے۔ اس میں بس ایک خامی ہے کہ فنگر پرنٹ سہولت موجود نہیں۔
اس کے علاوہ اگر دیکھا جائے تو ریڈمی a5 یا ریڈمی A3
یہ دونوں فون بھی اپنی قیمت کو جسٹیفائی نہیں کرتے۔ کوئی اچھا آپشن نہیں ہے اور ان کی پرفامنس اتنی کوئی خاص نہیں ہیں، ڈسپلے مزیدار نہیں ہے لہذا میں یہی کہوں گا کہ آپ ریڈمی کے ان دونوں فونوں سے بچ کر رہیں۔
اس بجٹ میں itel دوسری کمپنیوں سے اچھی چیز فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
۔itel p70 4/128 میں 22500 کا فون دیا جا رہا ہے، چھ ھزار mah موبائل کی بیٹری اور چار ھزار mah کا پاور میں بھی ساتھ دے دیا جا رہا ہے۔ جو کہ اس قیمت میں بہت مناسب ہے۔ آپ کے نزدیک اگرچہ اچھا فون نہیں ہو لیکن بہت مناسب بہرحال آپ کہنے پر مجبور ہیں۔
اب آتے ہیں اپنے اصل مدعا کی جانب۔
اس بجٹ میں سب سے اچھے کون کون سے فون ہیں؟ ٹیکنو spark go 1 اور انفکنس smart 9،
یہ دونوں فون 22 سے 23 ھزار روپے میں آپ کو 64 جی بی میموری میں مل جاتے ہیں، 25 سے 26 ہزار کے اندر آپ کو چار 128 مل جاتے ہیں، یہ دونوں فون اپنے بجٹ کے حساب سے بہتر ہیں۔ 13 میگا پکسل کا کیمرہ، پانچ ھزار mah بیٹری کے ساتھ 10 واٹ کا چارجر، ڈبل اسپیکر ، 120 hz ڈسپلے کا بنا رہا ہے۔
ریئلمی کمپنی کا note 60، یہ بھی بہت اچھا سیٹ ہے، اس کا کیمرہ 32 میگا پکسل کا ہے اور پائیدار ڈیوائس ہوگی، دو سال کی کمپنی فل ورائٹی دے رہی ہے، یہ اس بات کی ضمانت ہے کہ پائیدار فون ہے۔
اگر آپ چاہتے ہیں اس سے بھی اچھی چیز ہو تو پھر
Sumsung A06 آپشن ہے۔
اس میں چھ خوبیاں ہیں، اور تین خامیاں ہیں۔
سب سے بڑی بات کہ برانڈڈ کمپنی کا فون دوسری ڈیزائن بڑا زبردست ہے تیسری یہ کہ اس کا ڈسپلے بہت اچھا ہے چوتھی خوبی 25 واٹ کی چارجنگ کو سپورٹ کرتا ہے، اگرچہ چارجر ساتھ نہیں دیا جاتا ہے لیکن سپورٹ بہرحال کرتا ہے پانچویں خوبی یہ کہ 50 میگا پکسل کا کیمرا ہے، دوسری کوئی بھی کمپنی اس طرح کا کیمرہ اس بجٹ میں نہیں دے رہی یے۔ چھٹی خوبی یہ ہے کہ یہ helio g85 کا پروسیسر دیا جا رہا ہے جو کہ اس بجٹ کا سب سے پاور فل پروسیسر ہے۔
تین خامیاں اس فون کی یہ ہے کہ بائیو میٹرک کا مسئلہ ، بینک ایپلیکیشنز میں مسئلہ آ رہا ہے لیکن ماشاءاللہ کافی حد تک یہ حل بھی ہوا ہے کہ اس کو اگر اپڈیٹ کر دیا جائے یا سروس سینٹر سے رجوع کر کے اس کو بنوا لیا جائے، 80 فیصد لوگوں کا مسئلہ حل ہوا ہے۔ 20 پرسنٹ باقی ہے۔ سام سنگ کو چاہیے کہ آئندہ اپنے کسی بھی ماڈل میں۔ اس طرح کا مسئلہ نہ آنے دے تا کہ مارکیٹ خراب نہ ہو۔
دوسری خامی یہ ہے کہ سنگل اسپیکر ہے، ڈبل سپیکر ہونا چاہیے تھا۔
تیسری خامی جو کہ سب سے بڑی خامی ہے کہ سمسنگ نے اپنے فونوں میں چارجر دینا چھوڑ دیا ہے، یہ بڑی بدمعاشی ہے، ایسا نہیں کرنا چاہیے، چارجر ساتھ میں دینا چاہیے، کسٹمر کو چارجر کے لیے پریشان نہیں کرنا چاہیے۔
اگر یہ تین خامیاں نہیں ہوتی تو یہ فون اپنے بجٹ کا سب سے بہترین اور جاندار، شاندار اور بادشاہ فون ہوتا۔
برانڈڈ، پائیدار چیز، بہترین کیمرہ، تیز ترین پروسیسر، بڑی بیٹری، 25 واٹ کی فاسٹ چارجنگ۔
اگر آپ کے لیے یہ تین خامیاں اہمیت نہیں رکھتی تو اپ یہی فون خریدیں۔
ورنہ realme note 60، ڈبل اسپیکر چاہیے تو انفکنس اور ٹیکنو، بڑی بیٹری اور پاور بینک چاہیے تو itel.
امید ہے میں اپنی تمام باتیں آپ کے سامنے رکھ پایا ہوں گا۔
کوئی اور آپ کے ذہن میں سوال ہو تو کمنٹ باکس میں کر سکتے ہیں ان شاءاللہ تعالی آپ کے تمام سوال کے جوابات دیئے جائیں گے۔

26/07/2025
26/07/2025

چین کے شہر باوڈنگ میں 24 گھنٹے کے دوران سال بھر جتنی بارش
یی کاؤنٹی میں 447.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، بارش کی سالانہ اوسط 500 ملی میٹر ہے، چینی محکمہ موسمیات

مونسون کا 5واں سپیل 27 جولائی سے شروع ہوگاموسلادھار بارشوں کا امکان27 july To 2 Augustکشمیر پنجاب خیبرپختونخوا گلگت بلتس...
25/07/2025

مونسون کا 5واں سپیل 27 جولائی سے شروع ہوگا
موسلادھار بارشوں کا امکان

27 july To 2 August

کشمیر پنجاب خیبرپختونخوا گلگت بلتستان شمال
مشرقی بلوچستان وسطی سندھ میں بارشوں کا امکان اس دوران #خیبرپختونخوا
گلگت بلتستان کشمیر کے پہاڑوں پر شدید بارش کا امکان

موسم سہانا ہے بارشیں ہے دھند ہے
آؤ سیر کرتے کرتے موت کے منہ میں چلے جاتے ھیں
موسم مون سون کا ھو
اور
موت کے منہ میں جانے کا اپنا ھی مزہ ھے

چلاس اور بابو سر ٹاپ بادل پھٹ پڑے اور چند دو چار سیاحوں کے علاوہ تمام لقمہ اجل ھوگئے

کوشش کریں مون سون کے موسم میں گھر پر ھی گرمی برداشت کرلیں

*★ پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز دہم جماعت (میٹرک) کے سالانہ نتائج کا اعلان 24 جولائی 2025 (بروز جمعرات) کو کریں گے ★*  📚 *...
25/07/2025

*★ پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز دہم جماعت (میٹرک) کے سالانہ نتائج کا اعلان 24 جولائی 2025 (بروز جمعرات) کو کریں گے ★*
📚 *All Punjab BISE Boards – Matric Result Announcement*

📅 *Date:* *Thursday, 24 July 2025*
⏰ *Time:* *9:30 AM Sharp*
---

> 📲 *Check Result via SMS or Website*

🛑 *Board Wise Info:*

1️⃣ *BISE Lahore*
→ *SMS:* 80029
→ *Web:* www.biselahore.com

2️⃣ *BISE Faisalabad*
→ *SMS:* 800240
→ *Web:* www.bisefsd.edu.pk

3️⃣ *BISE Gujranwala*
→ *SMS:* 800299
→ *Web:* www.bisegrw.edu.pk

4️⃣ *BISE Rawalpindi*
→ *SMS:* 800296
→ *Web:* www.biserwp.edu.pk

5️⃣ *BISE Multan*
→ *SMS:* 800293
→ *Web:* www.bisemultan.edu.pk

6️⃣ *BISE Sargodha*
→ *SMS:* 800290
→ *Web:* www.bisesargodha.edu.pk

7️⃣ *BISE Bahawalpur*
→ *SMS:* 800298
→ *Web:* www.bisebwp.edu.pk

8️⃣ *BISE DG Khan*
→ *SMS:* 800295
→ *Web:* www.bisedgkhan.edu.pk

9️⃣ *BISE Sahiwal*
→ *SMS:* 800292
→ *Web:* www.bisesahiwal.edu.pk

The Book on "Islam, Belief and Practices for Cambridge O-Level and IGCSE Islamiyat", written by Yasmin Malik, Published by Stafona Books Publishers, is Banned by Punjab Curriculum and Textbook Board, Lahore.

Address

Bhawalpur
Ghotki
65110

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when what's in news today posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share