21/08/2026
اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیز نے اسرائیل پر نسل کشی اور نسلی بنیادوں پر مظالم ڈھانے کا الزام عائد کرتے ہوئے عالمی سطح پر اس کے مکمل بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف سخت ترین اقدامات کی ضرورت ہے، جن میں ہتھیاروں کی فراہمی کا خاتمہ اور تجارتی تعلقات کی منسوخی شامل ہے۔ البانیز کے مطابق فلسطینیوں کی دربدری اور ان پر مظالم (نقبہ) کا سلسلہ بدستور جاری ہے، لہٰذا دنیا کو اسرائیل کے ساتھ اپنے معاشی و سیاسی تعلقات کا ازسرنو جائزہ لینا چاہیے۔