Voice Of Karakoram

Voice Of Karakoram Showing the positive face of Pakistan to the world is my mission. Positive Pakistan, Bright Pakistan. My voice the positive message of Pakistan.

Let the world see the true and beautiful face of Pakistan. 🇵🇰

اگر نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے قیام سے عوام کو بہتر سہولیات، آسان حکومتی رسائی اور مسائل کے فوری حل میں فائدہ ہوتا ہے...
12/09/2026

اگر نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے قیام سے عوام کو بہتر سہولیات، آسان حکومتی رسائی اور مسائل کے فوری حل میں فائدہ ہوتا ہے، تو پھر اس کی راہ میں رکاوٹ کیوں ڈالی جا رہی ہے؟ آخر وہ کون سا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے عوام کے مفاد میں ہونے والی اس تبدیلی کی مخالفت کی جا رہی ہے؟

گلگت: سابق وزیرِ اعلیٰ و صدر مسلم لیگ ن و اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے میجر راجہ عزیز بھٹی شہیدؒ نشانِ...
12/09/2026

گلگت:

سابق وزیرِ اعلیٰ و صدر مسلم لیگ ن و اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے میجر راجہ عزیز بھٹی شہیدؒ نشانِ حیدر کی 61ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ:

"قوم کے عظیم ہیرو میجر راجہ عزیز بھٹی شہیدؒ کی قربانی وطن کی تاریخ کا سنہرا باب ہے۔ 1965ء کی جنگ میں برکی سیکٹر میں انہوں نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

مسلسل 5 دن اور راتیں محاذ پر ڈٹے رہنے کے بعد 12 ستمبر 1965ء کو انہوں نے شہادت کا رتبہ پایا۔ ان کی بے مثال جرات اور وطن سے محبت پر قوم نے انہیں 'نشانِ حیدر' کے سب سے بڑے اعزاز سے نواز کر ہمیشہ کے لیے امر کر دیا۔

آج ان کی 61ویں برسی پر ہم تمام شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ شہداء کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا۔ ہماری افواج کا حوصلہ اور قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے۔

اللہ تعالیٰ تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے۔ آمین
پاک فوج زندہ باد - پاکستان پائندہ باد

حافظ حفیظ الرحمان
سابق وزیرِ اعلیٰ و صدر مسلم لیگ ن
اپوزیشن لیڈر، گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں کم سن بچوں اور خواتین کو ہراساں کرنے کے بڑھتے واقعات اور اس سنگین صورتحال کے پیشِ نظر گلگت بلتستان پولی...
12/09/2026

گلگت بلتستان میں کم سن بچوں اور خواتین کو ہراساں کرنے کے بڑھتے واقعات اور اس سنگین صورتحال کے پیشِ نظر گلگت بلتستان پولیس نے جنسی جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بچوں اور خواتین کو جنسی ہراسگی، استحصال یا کسی بھی قسم کی زیادتی کا نشانہ بنانے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جی بی پولیس ایسے سنگین جرائم میں ملوث افراد کے لیے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

عوام الناس سے گزارش ہے کہ اگر آپ علم میں کوئی شخص ہراسگی یا جنسی زیادتی کا شکار ہے تو فوری طور پر گلگت بلتستان پولیس ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دیں۔

(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)

🇵🇰 نشانِ حیدر میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی 61ویں برسیمیجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی عظیم قربانی اور بے مثال بہادری کو آج پور...
12/09/2026

🇵🇰 نشانِ حیدر میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی 61ویں برسی

میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی عظیم قربانی اور بے مثال بہادری کو آج پوری قوم عقیدت و احترام سے یاد کر رہی ہے۔ وطن کے دفاع میں ان کی جرأت، عزم اور فرض سے وفاداری ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہے۔

میجر عزیز بھٹی شہید کی قربانی آنے والی نسلوں کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گی۔

پاکستان اپنے عظیم شہداء کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔ 🇵🇰
شہداءِ وطن کو سلام!

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔گفتگو کے دوران باہ...
12/09/2026

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

گفتگو کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعاون اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملک میں نئے اور چھوٹے انتظامی یونٹس کے قیام کے حوالے سے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کا مؤقف سامنے آگیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بہ...
11/09/2026

ملک میں نئے اور چھوٹے انتظامی یونٹس کے قیام کے حوالے سے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کا مؤقف سامنے آگیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بہتر طرزِ حکمرانی، انتظامی امور میں آسانی اور عوام تک بنیادی سہولیات کی مؤثر رسائی کے لیے انتظامی ڈھانچے میں بہتری وقت کی اہم ضرورت ہے۔

نئے انتظامی یونٹس کا مقصد کسی علاقے کو تقسیم کرنا نہیں بلکہ عوام کو حکومتی اداروں، تعلیم، صحت، روزگار اور دیگر بنیادی سہولیات ان کی دہلیز کے قریب فراہم کرنا ہونا چاہیے۔ بڑے انتظامی یونٹس کے بجائے مؤثر اور متوازن نظام کے ذریعے پسماندہ علاقوں کو ترقی کے یکساں مواقع دیے جا سکتے ہیں۔

14 ستمبر کو گلگت بلتستان اسمبلی میں بجٹ 2026/27 پیش کیا جائے گا ۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
11/09/2026

14 ستمبر کو گلگت بلتستان اسمبلی میں بجٹ 2026/27 پیش کیا جائے گا ۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

گلگت بلتستان اسمبلی کا تاریخی فیصلہوزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی خصوصی کاوشوں اور مسلسل جدوجہد کے نتیجے میں گلگت ب...
11/09/2026

گلگت بلتستان اسمبلی کا تاریخی فیصلہ

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی خصوصی کاوشوں اور مسلسل جدوجہد کے نتیجے میں گلگت بلتستان اسمبلی نے اپنے چوتھے اجلاس میں آزاد کشمیر کے مالیاتی ماڈل کی طرز پر وفاقی حکومت اور حکومتِ گلگت بلتستان کے درمیان مجوزہ مالیاتی معاہدے کی متفقہ منظوری دے دی۔

یہ اہم پیش رفت گلگت بلتستان کے مالیاتی حقوق کے تحفظ، معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کی جانب ایک تاریخی قدم ہے۔

🚨گلگت: اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (SCO) نے گلگت بلتستان میں SCOM 5G سروس کا آزمائشی بنیادوں پر آغاز کر دیا۔ابتدائی طور...
11/09/2026

🚨

گلگت: اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (SCO) نے گلگت بلتستان میں SCOM 5G سروس کا آزمائشی بنیادوں پر آغاز کر دیا۔

ابتدائی طور پر گلگت اور ہنزہ میں 4 مقامات پر 5G سائٹس فعال کر دی گئی ہیں، جن میں دنیور، جٹیال، چنار باغ گلگت اور کریم آباد ہنزہ شامل ہیں۔

اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (SCO) کے مطابق آزمائشی مرحلے کے بعد 5G سروس کو گلگت بلتستان کے مزید علاقوں تک وسعت دی جائے گی۔

گلگت بلتستان میں کم سن بچوں اور خواتین کو ہراساں کرنے کے بڑھتے واقعات اور اس سنگین صورتحال کے پیشِ نظر گلگت بلتستان پولی...
11/09/2026

گلگت بلتستان میں کم سن بچوں اور خواتین کو ہراساں کرنے کے بڑھتے واقعات اور اس سنگین صورتحال کے پیشِ نظر گلگت بلتستان پولیس نے جنسی جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بچوں اور خواتین کو جنسی ہراسگی، استحصال یا کسی بھی قسم کی زیادتی کا نشانہ بنانے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جی بی پولیس ایسے سنگین جرائم میں ملوث افراد کے لیے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

عوام الناس سے گزارش ہے کہ اگر آپ علم میں کوئی شخص ہراسگی یا جنسی زیادتی کا شکار ہے تو فوری طور پر گلگت بلتستان پولیس ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دیں۔

(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)
Gilgit-Baltistan Police

Address

Gilgit

Telephone

+923466085481

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Karakoram posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice Of Karakoram:

Shortcuts

Share

Category