Sada-e-Ghizer

Sada-e-Ghizer Ghizar Media Network (Sada - E - Ghizer)

05/06/2026

آذاد امیدوار جی بی اے 20غذر حلقہ 2 گوپس شیراز علی شیرازی کا سینکڑوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کا قافلہ ریلی کی شکل میں گوپس ہمرداس سےگزرہی ہے۔

09/01/2026

یاسین۔۔۔

31/12/2025

2026 اسلم انقلابی

29/12/2025

گلگت سکوار علی آباد کالونی میں گزشتہ 21 دنوں سے ٹرانسفرمر کی خرابی کی بدولت دو سو سے زائد گھرانے مسلسل اندھرے میں ہیں علاقے کے دو سو سے زاید علاقہ مکینوں نے 48 گھنٹے کے اندر بجلی بحال نہ کرنے کی صورت میں خواتین بچوں سمیت رامادہ ہوٹل کے قریب مین روڈ کے کے ایچ بند کرنے کا اعلان کر دیا

امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی اسلم انقلابی کا عوام سمیت ویڈیو پیغام

06/12/2025

یاسین غوجلتی روڈ عوام کیلئے درد سر بن گیا ٹھیکدار روڈ پر پتھر ڈال کر منظر سے غائب ہوا متعلقہ محکمہ جلد ازجلد سڑک کی مرمت کرکے لوگوں کو سفری سہولت فراہم کریں بصورت دیگر عوامی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرینگے اسلم انقلابی۔

01/12/2025

داملگن کے مقام پر عوام داملگن کی جانب سے بجلی کی غیر منصفانہ تقسم کے حوالے پرامن احتجاجی مظاہرہ مظاہرین نے محکمہ برقیات کو چار دسمبر یعنی چار دنوں کا ڈیڈلائن دے دی ڈیڈ لائن کے اندھر مطالبات حل نہ ہونے کی صورت میں سیلی ہرنگ پاورچنل میں پانی بند کرکے بال بچوں سمیت سڑک پر نکل کر احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے جسکی تمام تر ذمہ دار محکمہ برقیات اور متعلقہ ایس ڈی
او ہونگے۔

انٹرنٹ کی عدم دستیابی کے باعث مظاہرے کی ویڈیو کلپ اپنے ناظرین تک پہچانے سے قاصر ہے جوں نیٹ ورک بہتر ہوگی ویڈیوں کلپز اپلوڈ کرینگے۔

23/11/2025

تھوئی سلگان کے عوام بجلی کے طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف علامتی احتجاج مظاہرین سے خطاب کرتے نوجوان قیادت اسلم انقلابی نے محکمہ برقیات غذر اور گلگت بلتستان حکومت کو 26 نومبر تک بجلی کا نظام درست کرنےکی ڈیڈ لائن دے دیا انہوں نے کہا کہ مقررہ تاریخ تک بجلی کا نظام درست نہ ہونے کی صورت میں بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کرینگے۔

12/11/2025

پریس ریلیز
کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن غذر تالی داس احتجاج کی مکمل حمایت کرتی ہے, غذر کا ایک بڑا حصہ گزشتہ کئی مہنیوں سے کٹ اپ ہے۔ آگے سردیاں آرہی ہیں اندازہ کرے اشیاء خورونوش کی فراہمی کیسے ہوگی, گوپس نالہ مکمل طور پر برف سے منجمد ہوگا گاڑیاں کیسے پار ہوگی۔
چونکہ ہم غذر کا ایک سٹیک ہولڈر ہونے کا ناطے سمجھتے ہیں کہ بھاری مشنیری روڈ کی بندش کی وجہ سے گزر نہیں سکتی جس سے کنسٹریکٹشن کا شعبہ سخت متاثر ہے, شعبہ تعمرات, ہیوی مشنیری اور مٹریل پہنچانا مشکل ہوگیاہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت اس معاملے کو سنجیدہ لے اور انتظامیہ کو فوری طور پر الرٹ کرتے ہوئے سردیاں آنے سے پہلے روڈ کھول دیا جائے ورنہ ہزاروں آبادی پر مشتمل یاسین گوپس کے عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو سکتا ہے۔
جاری کردہ:
انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن غذر

انسانی حقوق کے فورم پر منعقدہ ایک پروگرام میں خطا کرتے ہوئے اسلم انقلابی نے کہا کہ اس تقریب میں نوجوانوں کی بھرپور شرکت ...
18/10/2025

انسانی حقوق کے فورم پر منعقدہ ایک پروگرام میں خطا کرتے ہوئے اسلم انقلابی نے کہا کہ اس تقریب میں نوجوانوں کی بھرپور شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ گلگت بلتستان کا نوجوان طبقہ سماجی و سیاسی شعور رکھتا ہے اور اپنے خطے کی ترقی میں فعال کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جب تک انہیں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق وسائل، تربیت اور مواقع فراہم نہیں کیے جاتے، وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے خطے کے مؤثر سفیر ثابت نہیں ہو سکتے۔ اسلم انقلابی نے زور دیا کہ اس مقصد کے حصول کے لیے مقامی سیاسی جماعتوں کو مضبوط اور فعال بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، تاکہ نوجوانوں کو ایک مضبوط پلیٹ فارم میسر آ سکے، جہاں سے وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکیں۔

لیبر ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان نے گلگت ڈویژن میں موجود تمام پرائیویٹ سکولوں میں خدمت سر انجام دینے والے تمام ملازمین کی ماہ...
02/10/2025

لیبر ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان نے گلگت ڈویژن میں موجود تمام پرائیویٹ سکولوں میں خدمت سر انجام دینے والے تمام ملازمین کی ماہانہ تنخواہیں کم از کم چالیس ہزار کرنے کی احکامات جاری کردیا جو قابل ستائش اقدام ہے مگر بدقسمتی سے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے مختلف سکولوں میں درس وتدریس کی خدمات سر انجام دینے والے کم وبیش 350 سیپ اساتذہ کرام صرف پندرہ ہزار ماہانہ تنخواہیں لیکر مہنگائی کے اس طوفان کا نہ صرف مقابلہ کررہے ہیں بلکہ باقاعدگی سے علمی خدمات سر انجام دینے کے باجود بھی چھ ماہ تک قلیل پے کے انتظار کرنے پر مجبور ہوتے ہیں اصلاح احوال فرصت نکال کر انکی طرح ایک نظر کریں یہ لوگ بھی انسان ہے یہ بھی کسی خاندان کی کفالت کررہے ہیں اور دوسرے ملازمین کی طرح یہ بھی کسی ریاستی ادارے کے ملازمین ہے

Address

Sub Division Yasin Valley
Gilgit

Telephone

+923554137621

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sada-e-Ghizer posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category