12/01/2025
*پاک فوج نے ضلع استور کے دور افتادہ اور دشوار گزار علاقے میں ایک اور شاندار ریسکیو آپریشن انجام دیا*
تٹوال کے رہائشی شہری بشیر کو شدید تکلیف میں کمری سیکٹر میں قائم فوجی پوسٹ پر پہنچایا گیا۔
پاک فوج کے میڈیکل عملے نے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد اور زندگی بچانے والی طبی سہولیات فراہم کیں۔
مریض کی تشویشناک حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے اور سخت موسمی حالات کے باوجود پاک فوج نے فوری طور پر ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ ریسکیو آپریشن جلد از جلد ممکن بنایا جا سکے۔
ریسکیو آپریشن میں دو ہیلی کاپٹرز نے حصہ لیا۔
مریض کو ابتدائی طبی امداد کے بعد منی مارگ پہنچایا گیا، جہاں مزید طبی استحکام کے اقدامات کیے گئے۔ بعد ازاں، مریض کو بروقت سی ایم ایچ اسکردو منتقل کیا گیا،
جہاں اس کا مکمل علاج جاری ہے۔
پاک فوج کے اس ریسکیو آپریشن نے نہ صرف عوام کے دل جیت لیے بلکہ یہ ظاہر کیا کہ دور دراز اور مشکل علاقوں میں بھی پاک فوج اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور انسانی خدمت کے جذبے کے تحت عوام کی مدد کے لیے ہر وقت موجود ہے۔
اس مشکل آپریشن میں شریک پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو عوام کی جانب سے بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔