Tariq Hanif Official

Tariq Hanif Official Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Tariq Hanif Official, Social Media Agency, Gilgit.

نوگام/پکورہ یونین اور گدائی یونین کے باشعور عوام، خصوصاً نوجوانوں سے ایک اہم گزارش ہے کہ وہ آنے والے انتخابات میں اپنے ف...
02/06/2026

نوگام/پکورہ یونین اور گدائی یونین کے باشعور عوام، خصوصاً نوجوانوں سے ایک اہم گزارش ہے کہ وہ آنے والے انتخابات میں اپنے فیصلے جذبات کی بنیاد پر نہیں بلکہ کارکردگی کی بنیاد پر کریں۔ جن لوگوں نے گزشتہ 30 سے 50 سال تک اقتدار، اختیار اور وسائل اپنے ہاتھوں میں رکھے، آج ان سے یہ سوال پوچھنا عوام کا حق ہے کہ انہوں نے علاقے کو کیا دیا؟ اگر اتنے طویل عرصے کے بعد بھی ہمارے نوجوان بہتر تعلیمی سہولیات، معیاری صحت کے مراکز، روزگار کے مواقع اور بنیادی ترقیاتی منصوبوں سے محروم ہیں تو پھر اس ناکامی کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟
افسوس اس بات کا ہے کہ بار بار انہی چہروں کو آزمایا جاتا ہے جن کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔ ایک باشعور قوم اور تعلیم یافتہ معاشرہ کبھی بھی اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو ماضی کی ناکام پالیسیوں کے حوالے نہیں کرتا۔ آج استور کے نوجوانوں کے پاس موقع ہے کہ وہ اپنے ووٹ کی طاقت سے ایک نئی اور مثبت تبدیلی کی بنیاد رکھیں۔
یاد رکھیں! اگر وہی لوگ دوبارہ اقتدار میں آ گئے جنہوں نے دہائیوں تک علاقے کی نمائندگی کی مگر عوامی مسائل حل نہ کر سکے، تو نوگام/پکورہ یونین اور گدائی یونین مزید کئی سال ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جائیں گے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ عوام سوال کریں، احتساب کریں اور ایسے مخلص، دیانتدار اور باصلاحیت نمائندوں کا انتخاب کریں جو صرف وعدے نہیں بلکہ عملی کام کرکے دکھائیں۔

طارق حنیف

"ووٹ ایک امانت ہے، اسے ماضی کی ناکامیوں نہیں بلکہ مستقبل کی کامیابیوں کے نام کریں۔"




Tariq Hanif Official Ali Azfar Nabiha Aly Sultanii Gilgit-baltistan New Astore News Agency/Tour &Travel services Registered

ایڈووکیٹ شیر احمد ایک باصلاحیت، باوقار اور اصول پسند شخصیت ہیں جو طویل عرصے سے عوامی خدمت، سماجی فلاح اور علاقے کے حقوق ...
18/05/2026

ایڈووکیٹ شیر احمد ایک باصلاحیت، باوقار اور اصول پسند شخصیت ہیں جو طویل عرصے سے عوامی خدمت، سماجی فلاح اور علاقے کے حقوق کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ بطور ممبر ڈسٹرکٹ کونسل امیدوار، ان کا وژن یونین نوگام / پاکورہ اور ضلع استور میں ترقیاتی منصوبوں، معیاری تعلیم، بہتر انفراسٹرکچر، نوجوانوں کے مواقع اور عوامی مسائل کے مؤثر حل کو یقینی بنانا ہے۔
ان کی قیادت دیانتداری، تجربے، سنجیدہ سوچ اور عوامی اعتماد کی عکاس ہے۔ ایڈووکیٹ شیر احمد ایک ایسی مثبت اور مضبوط آواز ہیں جو علاقے کی ترقی، اتحاد اور خوشحالی کے لیے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔ وہ عوامی خدمت کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے ایک روشن، محفوظ اور ترقی یافتہ استور کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے پُرعزم ہیں۔


Tariq Hanif Official

میرے غیرت مند اور باشعور استور کے عوام!آج کا دور پہلے جیسا نہیں رہا، اب لوگ باشعور ہو چکے ہیں اور حق و باطل میں فرق کرنا...
18/05/2026

میرے غیرت مند اور باشعور استور کے عوام!

آج کا دور پہلے جیسا نہیں رہا، اب لوگ باشعور ہو چکے ہیں اور حق و باطل میں فرق کرنا جانتے ہیں۔ وہ لوگ جو گزشتہ چار سال عوام کے مسائل، نوجوانوں کی پریشانیوں اور علاقے کی محرومیوں سے بے خبر رہے، آج الیکشن قریب آتے ہی ہر گاؤں، ہر محلے اور ہر دروازے پر پہنچ کر ووٹ مانگ رہے ہیں۔ اگر واقعی انہیں عوام کا درد ہوتا تو یہ چار سال کہاں تھے؟ کیوں عوام کے درمیان آ کر ان کے مسائل نہیں سنے گئے؟
آج بڑے بڑے وعدے، نعرے اور جھنڈے لے کر عوام کو متاثر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ الیکشن ختم ہونے کے بعد یہی لوگ دوبارہ عوام سے دور ہو جائیں گے۔ اس لیے استور کی باشعور قوم کو چاہیے کہ وہ جذبات یا وقتی نعروں کے بجائے اپنے ضمیر، اپنے مستقبل اور علاقے کی ترقی کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرے۔
ووٹ صرف ایک حق نہیں بلکہ ایک امانت اور قوم کے مستقبل کا فیصلہ ہے۔ اس امانت کا حقدار وہی شخص ہے جو ہر مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہو، نہ کہ صرف الیکشن کے دنوں میں عوام کو یاد کرے۔ اپنی طاقت کو پہچانیے اور ایسا فیصلہ کیجیے جو استور کے بہتر مستقبل کی ضمانت بن سکے۔

طارق حنیف



Tariq Hanif Official

`مَنْ كَانَ لِلّٰهِ`جو اللّٰہ کا ہو جاتا ہے`كَانَ اللّٰهُ لَهٗ`اللّٰہ اُس کا ہو جاتا ہے♥️
25/01/2026

`مَنْ كَانَ لِلّٰهِ`
جو اللّٰہ کا ہو جاتا ہے
`كَانَ اللّٰهُ لَهٗ`
اللّٰہ اُس کا ہو جاتا ہے♥️

Address

Gilgit

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tariq Hanif Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share