24/04/2026
گلگت بلتستان کی چیری اسلام آباد کی مرکزی منڈی تک پہنچ چکی ہے۔ اس وقت 400 گرام کا ایک ڈبا 700 سے 850 روپے تک فروخت ہو رہا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مارکیٹ میں چیری کی قیمت غیر معمولی حد تک زیادہ ہے۔
دوسری جانب گلگت میں ٹھیکیدار یہ تاثر دے رہے ہیں کہ اس سال حالات کی وجہ سے چیری کی طلب کم ہے، اور وہ 100 روپے فی کلو کے حساب سے خریداری کرنا چاہتے ہیں۔ یہ اُن زمینداروں کے ساتھ ناانصافی ہے جن کا عرصۂ دراز سے واحد ذریعۂ معاش چیری ہے۔ اللہ تعالیٰ ٹھیکیداروں کو ہدایت دے۔