Sab News & Entertainment

Sab News & Entertainment Hello, we are Professional Graphic Designer WordPress Developer & SEO Expert. "Graphic Designing is my Passion while Development is my Profession."

I have professional experience of Five years in Graphic Designing & WordPress Website Development.

30/05/2026

قلعہ دیدار سنگھ کے نواحی علاقے چک اگو میں واقع گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں نامعلوم چور رات کی تاریکی میں تالے توڑ کر داخل ہوگئے اور سکول سے قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے، ذرائع کے مطابق چوروں نے سکول کے مختلف کمروں کے تالے توڑ کر سامان کی تلاشی لی اور وہاں موجود قیمتی اشیاء اپنے ساتھ لے گئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر متعلقہ حکام اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں،
اہل علاقہ نے تعلیمی ادارے میں چوری کی واردات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور سکولوں کی سکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔


30/05/2026

جی ٹی روڈ کامونکی، کنگ پیزا کے سامنے خاتون پر مبینہ تشدد کا افسوسناک واقعہ سامنے آ گیا۔ عوام مطالبہ کر رہی ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔ انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی ہر شہری کا حق ہے۔

28/05/2026

گوجرانوالہ کھیالی کے علاقے گلشن کالونی میں عید پر 24 گھنٹے سے لائٹ بند علاقہ مکینوں کے اجتجاج پر پولیس کا اپنا انداز

28/05/2026

اوسی
علی پورچٹھہ کے قریب دریائے چناب میں پکنک کے لیے آئی 8 خواتین نہاتے ہوے گہرے پانی کی نذر ہو گئی 4 خواتین کو مقامی افراد نے بچا لیا 4 ڈوب گئیں ایک کی نعش نکال لی گئی ڈوبنے والی تین خواتین کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیم کی جانب سے آپریشن جاری

وی او
افسوسناک واقع علی پورچٹھہ کے نواحی علاقہ کوٹ بیلہ کے قریب دریائے چناب میں پیش آیا جہاں گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے 8 خواتین پکنک مناتے ہوے دریائے چناب میں نہانے کے دوران گہرے پانی کی نذر ہو گئیں خواتین کو ڈوبتے ہوے دیکھ کر مقامی افراد نے 4 خواتین کو بچا لیا جبکہ 4 گہرے پانی کی نذر ہو گئیں جن میں سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ تین لاپتہ خواتین کی تلاش جاری ہے ریسکیو حکام کے مطابق ڈوبنے والی خواتین میں سامعہ بی بی زوجہ آصف، عمر 28 سال ،سیرت شہزادی دختر ناصر، عمر 08 سال، ایمان فاطمہ دختر امیر، عمر 10 سال تینوں لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ حفصہ بی بی زوجہ ناصر، عمر 30 سال پانی سے نکالی گئی جو ہسپتال پہنچ کر وفات پا گئی اور ایک خاتون شمائلہ دختر فضل، عمر 22 سال کی حالت تشویشناک ہے جبکہ مقامی افراد نے عاصمہ زوجہ سلیم، عمر 26 سال وجیہہ دختر فضل، عمر 14 سال اور علیشہ دختر امیر، عمر 12 سال کو گہرے پانی سے نکال لیا ریسکیو1122 کے غوطہ خوروں کی جانب سے آپریشن جاری لاپتہ خواتین کی تلاش جاری ہے مقامی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی موقع پر پہنچ گئے اور آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں

26/05/2026

قلعہ دیدار سنگھ
(پی ایس او) پٹرول پمپ چہل کلاں کے عملے کی مبینہ غنڈہ گردی، شہری سراپا احتجاج

شہریوں کا کہنا ہے کہ PSO پٹرول پمپ چہل کلاں کے عملے نے نہ صرف گاڑی میں پٹرول ڈالنے سے انکار کیا بلکہ بدتمیزی اور غنڈہ گردی کا مظاہرہ بھی کیا۔ متاثرہ شہریوں کے مطابق عملے کا رویہ انتہائی نامناسب اور ہتک آمیز تھا جس سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور پٹرول پمپ عملے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کے ساتھ اس قسم کا ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

شہریوں نے اوگرا، ضلعی انتظامیہ اور PSO حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کرکے ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کا سدباب ممکن ہو سکے۔

26/05/2026

گاڑی موڑنے کی کوشش تو بہت کی گئی مگر اوور سپیڈ کی وجہ سے کنٹرول نہ ہو سکی

24/05/2026

جج نے قتل کے ملزم کو بری کر دیا، مگر مقتولین کے لواحقین نے عدالت ہی میں اسے گولیاں مار کر ق تل کر دیا۔ یہ واقعہ انصاف، قانون اور انتقام کے درمیان ایک تلخ بحث کو جنم دیتا ہے۔

ل

゚viralfbreelsfypシ゚viral

24/05/2026

کوئٹہ میں ٹرین دھماکہ کے بعد کے دردناک مناظر

24/05/2026

کوئٹہ/دھماکہ

کوئٹہ:چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ، 25 افراد شہید ہوگئے ، دھماکے میں 30 افراد زخمی بھی ہوئے ، ریسکیو ذرائع
زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد خواتین اور چھوٹے بچوں کی ہے ٹرین میں سوار افراد عید کی چھٹیاں منانے اپنے علاقوں میں جا رہے تھے۔

゚viralfbreelsfypシ゚viral

24/05/2026

کوئٹہ/دھماکہ

کوئٹہ:چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ، پولیس

کوئٹہ: دھماکے میں 25 افراد شہید ہوگئے ،

کوئٹہ: دھماکے میں 30 افراد زخمی بھی ہوئے ، ریسکیو ذرائع

کوئٹہ: 8 لاشیں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کی گئیں ، ریسکیو ذرائع

کوئٹہ: دھماکے کے نتیجے میں ٹریک کے اطراف کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا،پولیس

کوئٹہ: زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ، ریسکیو ذرائع

زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد خواتین اور چھوٹے بچوں کی ہے ٹرین میں سوار افراد عید کی چھٹیاں منانے اپنے علاقوں میں جا رہے تھے۔

Address

Qila Didar Singh
Gujranwala
52330

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sab News & Entertainment posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share