Digital Hafizabad

Digital Hafizabad Be Digital | ہو جائیں ڈیجیٹل You can receive professional expertise through Digital Hafizabad courses, it also includes
in-house training.

There are several courses we offer to enhance the capabilities and skills of professionals and students, including those interested in Digital Marketing, eCommerce and Branding. It’s your time to grow through digital marketing. Building digital brands with purpose and passion with solid design, development & digital marketing expertise. We build great websites, apps, marketing campaigns, and help

you grow your business online. We have helped our clients in making the most desirable online presence. Think digital & be digital.

Eid Mubarak 🌙✨
20/03/2026

Eid Mubarak 🌙✨


17/03/2026

کبھی کبھی ایک چھوٹی سی خوشی کے پیچھے بہت بڑی کہانی ہوتی ہے۔ ❤️
آج میں سویا ہوا تھا۔ جب آنکھ کھلی تو فون میں ایک میسج تھا۔ یہ میسج ثناء کا تھا۔
اس نے لکھا:
“Finally sir آج میرا پہلا page monetize ہو گیا ہے۔”
یہ پڑھ کر دل خوشی سے بھر گیا۔ کیونکہ مجھے اس خوشی کے پیچھے کی محنت معلوم ہے۔
ثناء ایک سادہ اور محنتی بچی ہے۔ اس کے والد رات کو چوکیداری کرتے ہیں تاکہ گھر کا خرچ چل سکے۔ جب لوگ سکون سے سو رہے ہوتے ہیں تو ایک باپ جاگ رہا ہوتا ہے… صرف اس امید کے ساتھ کہ اس کے بچوں کا مستقبل بہتر ہو۔
کچھ عرصہ پہلے بھائی عدنان رسول نے کہا تھا کہ اسے یہ کام سکھائیں۔ پھر ثناء نے سیکھنا شروع کیا۔ شروع میں مشکلیں بھی آئیں، غلطیاں بھی ہوئیں، لیکن اس نے ہمت نہیں ہاری۔
اور آج الحمدللہ اس کا پہلا page monetize ہو گیا۔
یہ صرف ایک کامیابی نہیں… بلکہ ایک محنت کا پہلا پھل ہے۔
میں نے اسے مبارکباد دی اور دل سے دعا دی:
اللہ پاک ثناء کو اور زیادہ کامیاب کرے۔
اللہ اس کے والد کی محنت کو قبول فرمائے۔
اللہ اس کے رزق میں برکت دے اور اسے ہمیشہ آگے بڑھنے کی ہمت دے۔ آمین۔ 🤲
اور سب کے لیے ایک بات:
اگر نیت صاف ہو، محنت سچی ہو اور ہمت قائم رہے تو اللہ راستے خود بنا دیتا ہے۔
آج ثناء کا پہلا قدم ہے… ان شاء اللہ آگے اس کے لیے بہت سی کامیابیاں منتظر ہیں۔
#حسیب

15/03/2026

After a long break, Digital Hafizabad is back in action! 🚀
Naye jazbe ke saath dobara start kar diya hai...

Admissions are now OPEN.

Agar aap bhi Digital Skills seekh kar apna career online banana chahte hain, to yeh best time hai join karne ka.

دنیا کے سب یزید اسی غم میں مرگئےسر مل گیا حسین کا بیعت نہیں ملیشهادت مبارڪ اي سيد..خامنہ ای
01/03/2026

دنیا کے سب یزید اسی غم میں مرگئے
سر مل گیا حسین کا بیعت نہیں ملی

شهادت مبارڪ اي سيد..خامنہ ای

A billionaire once said:
01/03/2026

A billionaire once said:

28/02/2026

إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ ۝
وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا ۝
فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرْهُ ۚ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا ۝

24/02/2026

آپ ﷺ نے فرمایا:

کیا تم جانتے ہو مفلس کون ہے؟”

صحابہ نے عرض کیا: “ہم میں مفلس وہ ہے جس کے پاس نہ مال ہو نہ سامان۔”

آپ ﷺ نے فرمایا:

“میری امت میں مفلس وہ ہے جو قیامت کے دن نماز، روزہ اور زکوٰۃ لے کر آئے گا، لیکن اس نے دنیا میں کسی کو گالی دی ہوگی، کسی پر تہمت لگائی ہوگی، کسی کا مال کھایا ہوگا، کسی کا خون بہایا ہوگا، کسی کو مارا ہوگا۔

پھر اس کے نیک اعمال ان مظلوموں میں بانٹ دیے جائیں گے۔

اگر اس کے نیک اعمال ختم ہو گئے اور حقوق العباد کا حساب باقی رہا، تو ان مظلوموں کے گناہ لے کر اس پر ڈال دیے جائیں گے اور پھر اسے جہنم میں ڈال دیا جائے گا۔

( بخاری )
#رمضان

23/02/2026

نیا فراڈ کا طریقہ!
صرف 30 منٹ آپ کی مالی زندگی تباہ کر سکتے ہیں۔
یہ کوئی عام فون فراڈ نہیں — یہ اس سے کہیں زیادہ خطرناک ہے۔
انہیں آپ کے پیسے، پاس ورڈ یا اعتماد کی ضرورت نہیں۔
انہیں صرف آپ کی مہربانی چاہیے۔
حال ہی میں ایک نیا “مدد مانگنے والا فراڈ” سامنے آیا ہے جو
مالز، میٹرو اسٹیشنز، بازاروں اور عوامی مقامات پر ہو رہا ہے۔
فراڈی عموماً اچھے لباس میں ملبوس درمیانی عمر یا بزرگ افراد ہوتے ہیں۔
وہ کہتے ہیں:
انہیں فون استعمال کرنا نہیں آتا
انہیں پنشن یا سبسڈی چیک کرنی ہے
غلطی سے کوئی صفحہ کھل گیا ہے
اور آپ سے کہتے ہیں کہ ذرا فون چلانے میں مدد کر دیں۔
خطرناک بات:
جب آپ فون ہاتھ میں لیتے ہیں تو اکثر:
فون پہلے ہی ویڈیو کال پر ہوتا ہے
یا اسکرین ریکارڈنگ اور فیشل ریکگنیشن آن ہوتی ہے
دوسری طرف کوئی آپ کو دیکھ رہا ہوتا ہے۔
آپ سمجھتے ہیں کہ مدد کر رہے ہیں، مگر آپ کا بایومیٹرک ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہوتا ہے۔
یہ عام فراڈ نہیں — یہ AI بایومیٹرک شناختی فراڈ ہے۔
انہیں آپ کے پیسے نہیں، آپ خود چاہیے ہوتے ہیں۔
اگر آپ:
فون کو چھوتے ہیں (فنگر پرنٹ)
نمبرز یا ویریفکیشن کوڈ اونچی آواز میں پڑھتے ہیں (آواز)
اسکرین کی طرف دیکھ کر بات کرتے ہیں (چہرے کی حرکت)
تو آپ کی تین اہم بایومیٹرک شناختیں — فنگر پرنٹ، آواز اور چہرہ — چوری ہو سکتی ہیں۔
جدید AI آپ کی تقریباً مکمل ڈیجیٹل نقل بنا سکتا ہے۔
اس کے بعد کیا ہوتا ہے؟
یہ انتہائی خوفناک ہے۔
فراڈی آپ کی ڈیجیٹل نقل استعمال کر کے:
آن لائن قرضے
کنزیومر فنانسنگ
کریڈٹ کیش آؤٹس
کے لیے درخواست دیتے ہیں اور چہرے اور آواز کی تصدیق خودکار طور پر پاس کر لیتے ہیں۔
صرف 30 منٹ میں آپ جتنا قرض لینے کے اہل ہوتے ہیں، وہ سب استعمال ہو جاتا ہے۔
جب بینک کے پیغامات آتے ہیں تو پتا چلتا ہے کہ آپ کے پیسے غائب نہیں ہوئے — بلکہ آپ قرض میں ڈوب چکے ہیں، ممکن ہے لاکھوں یا کروڑوں روپے تک۔
یہ 3 اصول یاد رکھیں:
اجنبیوں کے فون کبھی نہ چلائیں۔
نہ چھوئیں، نہ کلک کریں، نہ دیکھیں، نہ اونچی آواز میں کچھ پڑھیں — چاہے وہ کہیں “بس ایک کلک”۔
نامعلوم ویڈیو کال آئے تو فوراً منقطع کریں۔
کیمرے کی طرف دیکھنے یا بولنے کی کسی درخواست پر عمل نہ کریں۔
یہ پیغام بزرگوں، بچوں اور نرم دل دوستوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں۔
اب فراڈی اچھے لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
آخری یاددہانی:
یہ کبھی نہ سوچیں:
“میرے ساتھ ایسا نہیں ہوگا”
“میں اتنا ہوشیار ہوں کہ اس فراڈ میں نہیں آؤں گا”
فراڈی اسی اعتماد اور مہربانی کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔
براہِ کرم یہ پیغام آگے پھیلائیں۔
ایک اضافی شیئر = ایک ممکنہ متاثرہ شخص کم!
منقول

18/02/2026

تیاری پکڑیں
دلوں کی صفائی
گناہوں کی دھلائی
اور دعاؤں کی سنوائی کا موسم آ رہا ہے ان شاءاللہ ❤️



09/02/2026

آج کل بہت سے لوگ فری لانسنگ میں اس نیت سے آتے ہیں کے بس تین مہینے سیکھیں گے اور پھر خود بخود کلائنٹس ملنا شروع ہو جائیں گے۔
لیکن حقیقت یہ ہے کہ فری لانسنگ کوئی جادو کی چھڑی نہیں…
یہ بھی ایک بزنس ہے اور بزنس وقت، صبر اور اسکل مانگتا ہے۔
بالکل ایسے ہی جیسے کوئی شخص پہلی بار گاڑی چلانا سیکھے اور توقع کرے کہ تین مہینے بعد وہ ریسنگ ڈرائیور بن جائے…
نہ روڈ کا اندازہ ہوگا نہ رفتار کا کنٹرول اور نہ ہی خطرات کی سمجھ۔
فری لانسنگ میں سب سے پہلے آپ کو: اپنی اسکل مضبوط کرنی ہوتی ہے
مارکیٹ کو سمجھنا ہوتا ہے
کلائنٹ کی سائیکالوجی جاننی ہوتی ہے
اور خود کو مسلسل بہتر بنانا ہوتا ہے۔
صرف کورس کر لینا کافی نہیں ہوتا۔
جب تک آپ: ریئل پریکٹس نہیں کریں گے
ریجیکشن برداشت نہیں کریں گے
پروفائل مضبوط نہیں بنائیں گے
اور بار بار اپلائی نہیں کریں گے…
تب تک کلائنٹ خود نہیں آئے گا۔
اکثر لوگ 2–3 مہینے بعد کہہ دیتے ہیں: “فری لانسنگ میرے بس کی بات نہیں۔”
حالانکہ مسئلہ فری لانسنگ نہیں…
مسئلہ ان کی جلد بازی اور غیر حقیقت پسندانہ توقعات ہوتی ہیں۔

یاد رکھیں:
فری لانسنگ میں کامیابی ایک دن میں نہیں آتی
یہ ایک پروسس ہے
سیکھنے سے لے کر کمائی تک کا سفر۔
جو لوگ صبر کے ساتھ: سیکھتے ہیں
ناکامیوں سے سیکھتے ہیں
اور مستقل مزاجی رکھتے ہیں…
وہی آخرکار کلائنٹس بھی لیتے ہیں اور عزت کی کمائی بھی کرتے ہیں۔




آج ٹیک انڈسٹری میں AI کو انقلاب کہا جا رہا ہے۔بورڈ رومز میں خوشی ہے، پاور پوائنٹس میں گراف اوپر جا رہے ہیں،اور ہر CEO یہ...
08/02/2026

آج ٹیک انڈسٹری میں AI کو انقلاب کہا جا رہا ہے۔
بورڈ رومز میں خوشی ہے، پاور پوائنٹس میں گراف اوپر جا رہے ہیں،
اور ہر CEO یہ سمجھ رہا ہے کہ AI صرف cost cutting اور productivity کے لیے ہے۔
لیکن سابق Google ایگزیکٹو کی بات غور سے سننی چاہیے۔
ان کے مطابق، AI دراصل سرمایہ دارانہ نظام (Capitalism) کے اُس بنیادی نقص کو بے نقاب کرنے والی ہے
جس پر برسوں سے پردہ پڑا ہوا تھا۔
اب تک کہانی یہ تھی:
🔹 محنت نیچے والے طبقے نے کرنی ہے
🔹 فیصلے اوپر بیٹھے چند لوگ کریں گے
🔹 اور منافع چند ہاتھوں میں جائے گا
مگر جب AI خود ڈیٹا پڑھ سکتی ہے،
خود فیصلے تجویز کر سکتی ہے،
خود مارکیٹ کا تجزیہ کر سکتی ہے،
تو پھر مہنگے ایگزیکٹوز، بڑی مینجمنٹ لیئرز، اور طاقت کے یہ قلعے کس کام کے؟
اصل خطرہ فیکٹری ورکر یا جونیئر ایمپلائی کے لیے نہیں,
اصل خطرہ وائٹ کالر اشرافیہ کے لیے ہے۔
ٹیکنالوجی کی تاریخ ہمیں بتاتی ہے:
پہلے نوکریاں جاتی ہیں
پھر اختیارات
اور آخر میں حیثیت
جو ایگزیکٹوز آج AI کو تالیوں کے ساتھ خوش آمدید کہہ رہے ہیں،
کل وہی AI ان سے سوال کرے گی:
آپ انسان ہونے کے علاوہ کیا اضافی ویلیو دیتے ہیں؟
AI انقلاب کا سب سے بڑا جھٹکا یہ نہیں ہوگا کہ نوکریاں ختم ہو رہی ہیں
بلکہ یہ ہوگا کہ
ختم کس کی نوکریاں ہو رہی ہیں۔

08/02/2026

سوچ کا زاویہ صحیح سمت میں بدل جائے تو مسائل بھی مواقع بن جاتے ہیں، اور اگر سوچ منفی ہو تو ہر چیز میں خامی اور خرابی ہی نظر آتی ہے۔

Address

Hafizabad
52110

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Digital Hafizabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Digital Hafizabad:

Share