پوٹھوہار نیوز نیٹورک

پوٹھوہار نیوز نیٹورک This is a social media page. You can contact us for your opinions, complaints, public issues and corr

ٹیکسلا آراضی ریکارڈ سنٹر عوام کی سہولت کے لیے مثالی خدمات فراہم کر رہا ہےٹیکسلا تحصیل ٹیکسلا میں قائم آراضی ریکارڈ سنٹر ...
15/09/2026

ٹیکسلا آراضی ریکارڈ سنٹر عوام کی سہولت کے لیے مثالی خدمات فراہم کر رہا ہے
ٹیکسلا
تحصیل ٹیکسلا میں قائم آراضی ریکارڈ سنٹر (اے آر سی) عوام کو زمین کے ریکارڈ، فرد اور انتقالات کی شفاف اور تیز رفتار خدمات فراہم کر کے شہریوں کی مشکلات کم کر رہا ہے۔
پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی (پی ایل آر اے) کے تحت کام کرنے والا یہ سنٹر کمپیوٹرائزڈ نظام کے ذریعے مالکانِ اراضی کو ایک ہی چھت تلے سہولت مہیا کر رہا ہے۔ یہاں سے فرد کا اجراء، انتقالات کی تصدیق اور دیگر متعلقہ کام بغیر کسی تاخیر کے مکمل کیے جا رہے ہیں، جس سے عوام کو لمبی قطاروں اور پیچیدہ روایتی طریقہ کار سے نجات ملی ہے۔
مقامی انتظامیہ اور سنٹر کے عملے کی مشترکہ کاوشوں سے ٹیکسلا کے شہریوں کو جدید ڈیجیٹل سہولیات دستیاب ہیں، جو زمین کی ملکیت کو محفوظ بنانے اور ریکارڈ کی شفافیت کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

02/08/2026
Mashallah
27/07/2026

Mashallah

14/04/2026

حسن ابدال گوردوارہ سری پنجہ صاحب میں میلہ بیساکھی اور خالصہ کی تین روزہ تقریبات کا آخری روز جہاں یاتری اپنی مذہبی رسومات ادا کر رہے ہیں

پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 اٹک 14 اپریل 2026 *سنجوال انٹری گیٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 16 سالہ لڑکی جاں...
14/04/2026

پنجاب ایمرجنسی سروسز
ریسکیو 1122 اٹک
14 اپریل 2026

*سنجوال انٹری گیٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 16 سالہ لڑکی جاں بحق*

تفصیلات کے مطابق اٹک کے علاقے سنجوال انٹری گیٹ کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 16 سالہ دختر طارق سینے پر گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے اور واقعے کی تفتیش میں مصروف ہو گئی۔
ریسکیو ٹیم نے پولیس کی ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا،

13/04/2026

حسن ابدال
میلہ بیساکھی کوریج

13/04/2026

حسن ابدال

سکھ مذہب کے تہوار میلہ بیساکھی کی تین روزہ تقریبات گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں جاری

10/04/2026

پنجاب ایمرجنسی سروسز
ریسکیو 1122 اٹک
10 اپریل 2026

*اٹک کے نواحی گاؤں جسیان میں ہرو دریا میں نہاتے ہوئے 17 سالہ لڑکا ڈوب گیا۔*

تفصیلات کے مطابق جسیان گاؤں ہرو دریا میں 17 سالہ مبشر نہاتے ہوئے اچانک ڈوب گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔
ریسکیو اہلکاروں اور واٹر ریسکیو ٹیم کی جانب سے تلاش کا عمل جاری ہے، تاہم تاحال لاش برآمد نہیں ہو سکی۔

10/04/2026

میلہ بیساکھی

اٹک۔حکومتی تعطیلات کی خلاف ورزی ، ایک سکول سیل 10 لاکھ جرمانہ، دو سکولوں پر 10،10 لاکھ روپے جرمانے عائدچیف ایگزیکٹو آفیس...
10/04/2026

اٹک۔حکومتی تعطیلات کی خلاف ورزی ، ایک سکول سیل 10 لاکھ جرمانہ، دو سکولوں پر 10،10 لاکھ روپے جرمانے عائد

چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اٹک کی ہدایات پر حکومت کی جانب سے پٹرول کی بچت کے پیش نظر جمعہ اور ہفتہ کی تعطیلات کے باوجود سکول کھولنے والے نجی تعلیمی اداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) نے اچانک دورے کے دوران *قائد اعظم ماڈل سکول ڈھوک فتح* کو حکومتی تعطیلات کے باوجود کھلا پایا، جہاں طلبہ کلاسز میں موجود تھے۔ حکومتی احکامات کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے بچوں کو سکول بلایا گیا جو کہ قواعد و ضوابط کے منافی ہے۔
*واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اٹک نے مذکورہ سکول کو سیل کر دیا اور 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا* ہے، جبکہ سکول انتظامیہ کو شوکاز اور ذاتی سماعت کا نوٹس بھی جاری کیا گیا۔
مزید برآں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) فتح جنگ نے *قائد اعظم ماڈل سکول جبّی کسراں اور اسامہ ماڈل سکول جبّی کسراں کا دورہ کیا، جہاں دونوں سکول جمعہ کے روز حکومتی تعطیل کے باوجود کھلے پائے گئے۔ ان دونوں اداروں پر بھی 10،10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔*
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اور آئندہ بھی ایسے اقدامات کرنے والے اداروں کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

*ملک زاہد محمود*
*افسر تعلقات عامہ*
*محکمہ تعلیم، ضلع اٹک*

Address

Hassan Abdal

Telephone

+3215187745

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when پوٹھوہار نیوز نیٹورک posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to پوٹھوہار نیوز نیٹورک:

Shortcuts

Share

Category