09/05/2022
پہلا قدم میگزین
چندعمومی سوالات کے جواب
پہلا قدم میگزین کیاہے؟
جواب:یہ ایک رسالہ ہے جس میں انگریزی کی مختلف کتابوں, رسالوں, نصابی کتابوں, غیر نصابی کتابوں, ڈائجسٹوں اور دیگر ذرائع مثلاً انگریزی اخبارات, ویب سائٹس, بلاگز وغیرہ سے مختلف بہترین تحریریں منتخب کرکے اردو معانی کے ساتھ شائع کی جاتی ہیں.
پہلا قدم کتنی زبانوں میں شائع ہوتاہے؟
جواب
پہلا قدم ایک Bilingual رسالہ ہے یعنی دو زبانوں میں شائع ہوتاہے. انگریزی اور اردو
پہلا قدم کتنے عرصے بعد شائع ہوتاہے؟
جواب
پہلا قدم Biweekly رسالہ ہے یعنی ہفتے میں دوبار اور مہینے میں آٹھ بار بدھ اور ہفتے کو شائع کیاجاتاہے.
پہلاقدم پڑھنے کا فائدہ کیاہے؟
جواب
پہلا قدم پڑھنے سے درج ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں:
*انگریزی ادب کی منتخب بہترین کہانیوں اور مضامین پڑھنے کا موقع ملتاہے جس سے انگریزی بہتر ہوتی ہے.
*ہر تحریر کے شروع میں مشکل الفاظ کے معنی دے دیے جاتے ہیں جس سے ذخیرہ الفاظ یعنی ووکیبلری میں اضافہ ہوتاہے.
*شروع میں ووکیبلری پڑھنے کے بعد تحریر میں ان الفاظ کے بہترین استعمال کوپڑھنے کا موقع ملتاہے جس سے انگریزی لکھنے کا ڈھنگ آجاتاہے.
*قرآن مجید کا انگریزی اور اردو ترجمہ شائع کیاجاتا ہے جس سے نہ صرف ووکیبلری میں اضافہ ہوتاہے بلکہ اللہ کاکلام بھی سمجھنے کاموقع ملتا ہے
*باقاعدہ اسلامی سلسلہ بھی انگریزی میں شائع کیاجاتاہے جس کے مشکل الفاظ کے معانی شروع میں دے دیے جاتے ہیں اس طرح نہ صرف دین سیکھنے کاموقع ملتاہے بلکہ اگر کسی غیر مسلم کو دین کے بارے میں بتانا پڑجائے توہمیں دین کی اچھی خاصی معلومات انگریزی زبان میں بیان کرنا آجاتاہے.
*بہترین تحریریں پڑھنے سے نہ صرف انگریزی الفاظ میں اضافہ ہوتاہے بلکہ ان کے استعمال کا طریقہ بھی آتاہے اور ہماری شخصیت بھی نکھرتی ہے.
*نہ صرف کہانیاں, مضامین اور دینی مواد شائع کیاجاتا ہے بلکہ ہلکا پھلکا منتخب غیراخلاقی مواد بھی شائع کیاجاتاہے تاکہ انگریزی کلچر اور انگریزوں کی عادات و معاشرتی روایات کا علم ہوسکے. کیوں کہ کوئی بھی زبان اس وقت تک مکمل نہیں سیکھی جاسکتی جب تک اس زبان کے معاشرے کو اندر سے نہ دیکھا جائے.
*یوں توہر تحریر میں بہترین گریمر, جملے کی بناوٹ, ووکیبلری کا استعمال ہوتاہے کیوں کہ منتخب بہترین مصنفین کی کتب سے استفادہ کیا جاتاہے لیکن اس کےعلاوہ بھی گریمر کے الگ خصوصی سبق اور مشقیں شائع کی جاتی ہیں.
*پہلا قدم طالب علموں اور اساتذہ دونوں کے لیے بہترین ہے
اس کے علاوہ اور بھی بہت سے فائدے ہیں جن کو بیان کیا جائے توتحریر بہت لمبی ہوجائے گی...
پہلاقدم رسالہ کیسے حاصل کیاجاسکتاہے؟
جواب
پہلا قدم رسالہ کی ماہانہ فیس 300روپے ہے جو ادا کرنے کے بعد ہر بدھ اور ہفتہ والے دن آپ کو وٹس ایپ پر رسالہ بھیج دیاجائے گا...
مزید تفصیلات اور رسالہ حاصل کرنے کے لیے وٹس ایپ:03455616237