Voice of shigar

Voice of shigar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Voice of shigar, Hunza.

📰 Voice of Shigar
Delivering the latest news, breaking updates, and real stories from Shigar & Gilgit-Baltistan 🇵🇰
Trusted source for local news, politics, tourism, culture & community voices.
📍 Shigar | Skardu | Baltistan
🎤 “Awaam ki awaaz,

مرکزی انجمن امامیہ نے آغا راحت سمیت علماء کی از خود گرفتاری کے لیے سٹی تھانہ گلگت پہنچنے کے بعد احتجاج کرتے ہوئے تمام مر...
31/08/2026

مرکزی انجمن امامیہ نے آغا راحت سمیت علماء کی از خود گرفتاری کے لیے سٹی تھانہ گلگت پہنچنے کے بعد احتجاج کرتے ہوئے تمام مرکزی شاہراہوں کو فوری بند کرنے کا اعلان کردیا

31/08/2026

سکردو: تیز بارش، شاہراہ بلتستان تریکو اور تلو کے درمیان بلاک،ٹریفک بند ہو گئی،
ذرائع

27/08/2026

نیپال میں شدید سیلاب سے چینی اور بھارتی سرحدی علاقے بھی متاثر انتہائی تکلیف دہ مناظر ... seemore

27/08/2026

اسلام آباد: پمز ہسپتال کی گائنی وارڈ میں خوفناک آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق
ریسکیو ذرائع کے مطابق نرسری میں آگ ایئر کنڈیشنر کے کمپریسر پھٹنے کے بعد لگی۔ واقعے کے وقت نرسری میں 16 بچے موجود تھے، جن میں سے 15 جاں بحق جبکہ ایک بچے کو بچا لیا گیا۔ ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف رہیں۔

یہ ایک انتہائی افسوسناک سانحہ ہے، جس کی مکمل اور شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔

🏔️ شگر کی بیٹی زیبا بتول شگری کا شاندار اعزازگلگت بلتستان کی چار خواتین کوہ پیماؤں شما باقر، سمانہ رحیم، زونی اسلم اور ز...
24/08/2026

🏔️ شگر کی بیٹی زیبا بتول شگری کا شاندار اعزاز

گلگت بلتستان کی چار خواتین کوہ پیماؤں شما باقر، سمانہ رحیم، زونی اسلم اور زیبا بتول شگری نے 7,027 میٹر بلند اسپنٹک چوٹی کامیابی سے سر کرلی۔

✨ زیبا بتول شگری 7 ہزار میٹر سے بلند چوٹی سر کرنے والی شگر کی دوسری خاتون کوہ پیما بن گئیں۔

یہ شگر اور گلگت بلتستان کے لیے باعثِ فخر اعزاز ہے۔ 🇵🇰🏔️

ماشاءاللہ شگر کے ایک چھوٹے سے گاؤں کی بیٹی انم حیدر نے یونیورسٹی آف بلتستان، سکردو سے بی ایس کیمسٹری مکمل کرنے کے بعد چی...
19/08/2026

ماشاءاللہ
شگر کے ایک چھوٹے سے گاؤں کی بیٹی انم حیدر نے یونیورسٹی آف بلتستان، سکردو سے بی ایس کیمسٹری مکمل کرنے کے بعد چین کی معروف Dalian University of Technology میں کیمیکل انجینئرنگ کی فل فنڈڈ اسکالرشپ حاصل کر لی۔

09/08/2026

تاریخ رقم ہو گئی، عوامی چندہ مہم سے شروع کی جانے والا منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچ گیا، افتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈوکیٹ،گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ،سپیکر صوبائی اسمبلی عمران ندیم،صوبائی وزراء اور عمائدین علاقہ و عوام کی بھر پور شرکت۔......

سکردو: دریائے سندھ رنگا کے مقام سے نامعلوم لاش برآمد،ریسکیو ذرائع کے مطابق لاش لڑکی کی ہے، جو دور سے بہہ کر دریا سے نکال...
08/08/2026

سکردو: دریائے سندھ رنگا کے مقام سے نامعلوم لاش برآمد،
ریسکیو ذرائع کے مطابق لاش لڑکی کی ہے، جو دور سے بہہ کر دریا سے نکالی گئی ہے،
شُبہ ہے کہ کارگل سائیڈ سے بھی ایک کار دریائے کارگل میں ڈوب گئی تھی جبکہ شگر دریائے برالدو سائیڈ سے بھی ایک لڑکی بہہ گئی ہے،

تاہم تحقیقات کی جارہی ہے اور نعش کو ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

23 جولائی 2026 کو برالدو تھونگل سےدریا میں گر کر لاپتہ ہونے والی خاتون کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ واقعے کو کئی دن گ...
05/08/2026

23 جولائی 2026 کو برالدو تھونگل سےدریا میں گر کر لاپتہ ہونے والی خاتون کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ واقعے کو کئی دن گزر جانے کے باوجود اہلِ خانہ شدید کرب اور غم میں مبتلا ہیں اور اپنے پیارے کی تلاش کے منتظر ہیں۔

لواحقین نے ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ شگر اور متعلقہ اداروں سے پُرزور اپیل کی ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری طور پر دوبارہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا جائے تاکہ لاپتہ خاتون کا سراغ لگایا جا سکے اور اہلِ خانہ کی بے چینی کا خاتمہ ہو۔

عوام بھی متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس حساس معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھتے ہوئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

۔۔
Government GB .

🚨 شگر: چھومک پل کے مقام پر دو طالب علم دریائے سندھ میں لاپتا، سرچ آپریشن جاری ریسکیو 1122 شگر نے بلتستان یونیورسٹی کے دو...
02/08/2026

🚨 شگر: چھومک پل کے مقام پر دو طالب علم دریائے سندھ میں لاپتا، سرچ آپریشن جاری

ریسکیو 1122 شگر نے بلتستان یونیورسٹی کے دو طالب علموں کے دریائے سندھ میں ڈوبنے کے افسوسناک واقعے کے بعد فوری سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا، جو اندھیرا ہونے تک جاری رہا۔

دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ انتہائی تیز اور حالات دشوار گزار ہونے کے باوجود ریسکیو 1122 شگر اور ریسکیو 1122 سکردو کی ٹیمیں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مسلسل سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔ ریسکیو 1122 سکردو کے تربیت یافتہ سوئمرز ریسکیو بوٹ کے ذریعے دریا میں لاپتا طالب علموں کی تلاش کر رہے ہیں۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ لاپتا طالب علموں کا جلد از جلد سراغ ملے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

Address

Hunza

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of shigar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share