25/09/2026
اگلے پانچ سال بعد مارکیٹ والا بندہ۔۔۔ اور فیلڈ والا بندہ سروائیو کرے گا۔۔۔!!
یا وہ بندہ جس کا دماغ سوچنے کے قابل بچا ہوگا۔۔۔!!
ڈگری۔۔۔ سرٹیفیکیٹ۔۔۔ حتی کہ نالج کا سکوپ بھی نہیں ہوگا۔۔ کیپیبیلٹیز، ایکسپیرنس اور ایموشنل کوشنٹ ہوگا جس کی بنیاد پر لوگ روزگار کمائیں گے۔۔۔ کیریئر بلڈ کریں گے۔۔۔
یہ نہ سمجھیے گا کہ آزاد بھائی سے متاثر ہو کر ڈگری کی مخالفت کر رہا ہوں۔۔ تعلیم ضروری ہے لیکن روزگار میں فارمل کاغذ کے ٹکڑوں کی اہمیت انتہائی کم ہو جائے گی ۔۔۔فیلڈ کی ،مارکیٹ کی ،تجربے کی، کریٹیوریٹی اور ہیومن تھنکنگ کی اہمیت ہوگی۔۔۔
آپ اسی مثال سے سمجھ لیں کہ۔۔۔ جو چیزیں آپ پہلے بیسیویں کتابوں کو کھنگال کر نکالتے تھے۔۔۔ ابھی سمپلی چیٹ جی پی ٹی کو ایک پرامپٹ دے کر نکال لیتے ہیں۔۔۔ جن نوٹس کو آپ کئی دن لگا کر سمجھتے تھے آج نوٹ بک ایلم میں اپلوڈ کریں اور جہاں سے جو مرضی پوچھ لیں۔۔۔سمجھ لیں پورا سلیبس کلیئر کر دے گا وہ۔۔۔
نالج وہ ڈیٹا اور انفارمیشن ہوتی ہیں، جو آپکا دماغ پراسیس کر کے اینالائز کر کے اوٹ پٹ نکالتا ہے۔۔۔ اور یہ کام انسان سے بہت زیادہ بہتر طریقے سے اے ائی کر رہا ہے اور آگے اگے اور بھی بہترین طریقے سے کرے گا۔۔۔ دنیا جہان کے جس مرضی ٹاپک پر جس طرح کا مرضی نالج لے لیں اے آئی سے۔۔۔
وہ اے آئی جو انفورمیشن بھی پروائیڈ کرتا ہے۔۔۔
جو ڈیٹے کو اینالائز بھی کر سکتا۔۔۔
جو پورے پورے فریم ورک تیار کر کے دے سکتا۔۔۔
جو ہر کام کی چیز کی انٹرنیشنل لیول کی ایس او پیز مہیا کر سکتا ہے۔۔۔
جو ڈیجیٹل فیلڈ میں کوڈ کر سکتا ہے۔۔۔
اور یہ دن بدن ایرر فری ہوتا جا رہا ہے۔۔۔
یہ وہ سب کام ہیں جو اے آئی آج کر سکتا اور اگلے پانچ سال بعد اس سے کئی گنا زیادہ کام کر سکے گا، اس سے کہیں زیادہ بہتر طریقے سے۔۔۔
اگر اسے سمپل کروں تو یہ سمجھ لیں کہ جو کام آپ کمرے میں بند ہو کر کمپیوٹر پر کر رہے ہیں،یا لائبریریز میں کتابوں سے نکال رہے ہیں ۔۔۔ یہ دونوں کام چند سالوں بعد بوٹس آپ سے سینکڑوں گنا بہتر کر لیں گے ۔۔۔!!
ایک چیز جو ریپلیس ہوتی نظر نہیں آ رہی وہ ہے مارکیٹ۔۔ اے ائی مارکیٹ جا کر لین دین، باو تاو، سیلز ، بیہیویر ججمنٹ نہیں کر پائے گا ۔۔۔
اے آئی بارگین نہیں کر پائے گا۔۔۔وہ انسانوں نے کرنا ہے
اے ائی پروڈکشن کی وہ باریکیاں نہیں سمجھے گا جو آپ کے تجربے کا حاصل ہوگا۔۔۔اے آئی سورسنگ میں وہ چیزیں کریک نہیں کر پائے گا جو آپکی کمیونیکیشن یا تعلقات کی وجہ سے اپ کریک کر کے بیٹھے ہوں گے ۔۔۔
اے ائی ایک لیول پلئنگ فیلڈ بن جائے گا اور اس کے بعد اہمیت ہوگی ان لوگوں کی جو اس سے اوپر اپنی "ہیومن ابیلیٹیز" سے ایکسیلینسی اچیو کریں گے۔۔۔
تو یہ سمجھ لیں۔۔۔ اگلے پانچ سال بعد۔۔ مارکیٹ کا۔۔فیلڈ کا بندہ سروائیو کرے گا۔۔۔ جس نے فزیکلی خود کو رگڑا ہوگا۔۔۔تجربہ حاصل کیا ہوگا ۔۔۔ یہی وجہ کہ آج آپکو دھکے لگا لگا کر بند کمروں سے نکال رہا ہوتا ہوں کہ باہر نکلیں۔۔ انسانوں سے ملیں جلیں برتیں۔۔۔ تاکہ تجربہ اور ایکسپوژر حاصل ہو جو آپکے کام آنا آگے۔۔۔ اے ائی سے مدد ضرور لیں لیکن اے ائی پر ڈیپینڈنٹ ہو کر اپنے دماغ کو زنگ نہ لگا لیں۔۔۔ کہ سوچنے سمجھنے کی صلاحیت ہی مفقود ہو جائے۔۔۔ مشینوں نے پہلے جسموں کو زنگ لگایا کہ آج کا نوجوان چند گھنٹے سختی برداشت نہیں کر پاتا۔۔۔ اور اب اے ائی ذہنوں کو زنگ لگانے جا رہی کہ موجودہ جنریشن سوچنا سمجھنا چھوڑ کر اے ائی کو بلائنڈلی فولو کرنا شروع کرتے جا رہے۔۔۔ ایسے لوگوں کے لیے انے والا وقت مشکل ہو جائے گا ابھی سے سنبھل جائیں۔۔۔ ابھی سے مارکیٹس میں بھی نکلنا شروع کیجیے اور اپنا دماغ یوز کرنا بھی شروع کیجیے یہ استعمال کے لیے ہی دیا رب تعالیٰ نے۔۔!!
تحریر: ماسٹر محمد فہیم امتیاز
انٹرپرینور | بزنس کنسلٹنٹ | ایف پی اے پروفیشنل
#ماسٹرمحمدفہیم