09/08/2026
باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کل وزیرِ بلدیات سندھ، جناب ناصر حسین شاہ صاحب بھی تشریف لا رہے ہیں۔
تمام معزز الاٹیز سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اپنی فائلز کے ہمراہ HDA آفس ضرور تشریف لائیں اور اپنی بنیادی سہولیات کے جائز اور دیرینہ مطالبے کو پُرزور اور پُرامن انداز میں حکامِ بالا کے سامنے پیش کریں۔
ہماری درخواست ہے کہ سسٹم میں موجود مسائل کو حل کرتے ہوئے سڑکوں، پانی، بجلی، سیوریج اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اور عملی اقدامات کیے جائیں۔
یہ ہمارا حق ہے، اور اس حق کے لیے متحد ہو کر آواز اٹھانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔