S.J News Hyderabad

S.J News Hyderabad Follow This Page For Hyderabad News, Updates, Information Everything About Hyderabad Sindh Pakistan

حیدرآباد پولیس اور پاکستان رینجرز کا مختلف مقامات پر مشترکہ کومبنگ آپریشن.*ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* کے احکامات ک...
10/08/2026

حیدرآباد پولیس اور پاکستان رینجرز کا مختلف مقامات پر مشترکہ کومبنگ آپریشن.

*ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* کے احکامات کے مطابق ایس ڈی پی او مارکیٹ محمد رئیس خانزادہ اور ایس ڈی پی او حالی روڈ شفق انور کی سربراہی میں حیدرآباد پولیس اور پاکستان رینجرز کے افسران و جوانوں نے ریلوے اسٹیشن کے اطراف اور حسین آباد کی حدود میں مشترکہ کومبنگ آپریشن کیا۔

مشترکہ کومبنگ آپریشن میں ایس ایچ او سٹی طاہر مغل، ایس ایچ او فورٹ سید فیض علی شاہ، انچارج آر آر ایف گاڈا حسین، انچارج آر آر ایف سٹی، انچارج آر آر ایف لطیف آباد، انچارج آئی ٹی اور لیڈیز پولیس سمیت پاکستان رینجرز کے افسران و جوانوں نے شرکت کی۔

آپریشن کے دوران ریلوے اسٹیشن سے ملحقہ علاقوں میں قائم ہوٹلز کی سرچنگ کی گئی، جبکہ مشکوک افراد کی تلاش ڈیوائس کے ذریعے جانچ پڑتال اور شناخت کا عمل مکمل کیا گیا۔

بعدازاں پولیس اور رینجرز کی نفری نے حسین آباد کی حدود میں قائم گیسٹ ہاؤسز کو بھی سرچ کیا اور وہاں موجود افراد کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی۔

مشترکہ آپریشن کے دوران ہوٹلز اور کیسٹ ہاؤسز کے ریکارڈ بھی جانچ پڑتال کی گئی اور انتظامیہ کو ہدایات کی گئی کہ کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ پولیس کو کی جائے اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو قانون کے برعکس رہائش فراہم ناکی جائے

مشترکہ کومبنگ آپریشن کا مقصد ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا، سیکیورٹی نگرانی کو مزید مؤثر بنانا اور جرائم پیشہ و مشکوک عناصر کی سرگرمیوں کی روک تھام ہے۔

حیدرآباد پولیس اور پاکستان رینجرز کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مشترکہ کارروائیوں کا سلسلہ مزید مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے گا، تاکہ کسی بھی شرپسند یا جرائم پیشہ عنصر کو اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کا موقع نہ مل سکے۔

10/08/2026

شہباز شریف فارم 47 کی وجہ سے وزیراعظم ہیں
10/08/2026

شہباز شریف فارم 47 کی وجہ سے وزیراعظم ہیں

چانهه پيئاري چيائون وڃو، سوال گهر موڪلينداسين پوءِ جواب ڏجو: اياز لطيف پليجو
10/08/2026

چانهه پيئاري چيائون وڃو، سوال گهر موڪلينداسين پوءِ جواب ڏجو: اياز لطيف پليجو

کراچی پولیس میں دو اہم محکمانہ کارروائیاں، ایس ڈی پی او شاہراہِ فیصل معطل جبکہ ایس ایچ او گلستانِ جوہر کو معطلی کے ساتھ ...
09/08/2026

کراچی پولیس میں دو اہم محکمانہ کارروائیاں، ایس ڈی پی او شاہراہِ فیصل معطل جبکہ ایس ایچ او گلستانِ جوہر کو معطلی کے ساتھ عہدے میں تنزلی کا حکم

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے محکمانہ نظم و ضبط سے متعلق دو الگ کارروائیوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔ایس ڈی پی او شاہراہِ فیصل، ایسٹ زون محمد ارشد آفریدی کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے۔دوسری کارروائی میں ایس ایچ او گلستانِ جوہر سب انسپکٹر کامران قریشی کو معطل کرنے کے ساتھ ان کے عہدے میں تنزلی کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔کراچی پولیس کے مطابق محکمانہ قواعد، فرائض میں غفلت اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی صورت میں بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا ہے کہ احتساب اور نظم و ضبط کے اصولوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا

لانگ مارچ عمران خان کی رہائی، ملاقات اور علاج کیلئے ہوگا
09/08/2026

لانگ مارچ عمران خان کی رہائی، ملاقات اور علاج کیلئے ہوگا

09/08/2026
09/08/2026
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی سوشل میڈیا پر مبینہ کردار کشی کے خلاف این سی سی آئی اے سے رجوعکراچیسینئر وزیر شرجیل انعام...
09/08/2026

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی سوشل میڈیا پر مبینہ کردار کشی کے خلاف این سی سی آئی اے سے رجوع

کراچی

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے اور اپنے بیٹے راول میمن کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ جھوٹے، من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی الزامات کی تشہیر کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) سے رجوع کرلیا۔

شرجیل انعام میمن کی جانب سے ان کے وکیل ایڈووکیٹ سیدہ ملائکہ نقوی، نقوی لاء ایسوسی ایٹس کے ذریعے 9 اگست 2026 کو این سی سی آئی اے کراچی زون کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو باقاعدہ تحریری شکایت جمع کرائی گئی ہے۔

شکایت میں نامعلوم افراد کے خلاف سوشل میڈیا اکاؤنٹس چلانے، مبینہ طور پر ہراساں کرنے، جھوٹا اور بدنیتی پر مبنی مواد تیار اور نشر کرنے اور شکایت کنندہ اور ان کے بیٹے کی عزت و شہرت کو نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

درخواست کے مطابق شکایت کنندہ کو ان افراد کی اصل شناخت معلوم نہیں جو مبینہ طور پر مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس، پیجز اور گروپس چلا رہے ہیں۔ شکایت میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مذکورہ اکاؤنٹس سے ایک منظم مبینہ کردار کش مہم کے تحت شرجیل انعام میمن اور ان کے بیٹے کے خلاف مواد نشر کیا جا رہا ہے۔

شکایت میں چار فیس بک اکاؤنٹس اور پیجز کا حوالہ بھی دیا گیا ہے، جن میں Muhajir Community، Khan Zada in ALTAFI LUSHKAR Group، Karachi Beauty اور Karachi Stories شامل ہیں۔ درخواست کے ساتھ ان اکاؤنٹس سے متعلق اسکرین شاٹس بھی بطور Annex-A منسلک کیے گئے ہیں۔

شکایت کے مطابق 9 اگست 2026 سے مذکورہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس، پیجز اور گروپس پر شرجیل انعام میمن اور ان کے بیٹے راول میمن کے خلاف مختلف پوسٹس، ویڈیوز اور بیانات گردش کرنا شروع ہوئے، جنہیں شکایت کنندہ نے جھوٹا، بے بنیاد، من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی قرار دیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس مواد کا مقصد ان کی ساکھ، عزت اور معاشرتی حیثیت کو نقصان پہنچانا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے مبینہ مواد میں الزام عائد کیا گیا کہ گلستانِ جوہر کراچی میں واقع ایک گیسٹ ہاؤس، جہاں مبینہ طور پر میر علی رضا کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیے جانے کا دعویٰ کیا گیا، شرجیل انعام میمن کی ملکیت ہے۔

شکایت کے مطابق سوشل میڈیا پوسٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ مذکورہ واقعے کے فوراً بعد شرجیل انعام میمن کے بیٹے راول میمن لندن روانہ ہوگئے اور اس کے بعد باڈی گارڈ کے ہمراہ نقل و حرکت کرتے رہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا مواد میں مبینہ طور پر یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ کیس سے متعلق می

Address

Hyderabad
71000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when S.J News Hyderabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share