UC -15 TMC Neronkot Hyd

UC -15 TMC Neronkot Hyd UC 15 is a community-centered initiative working under the leadership of Chairman Azeem Khan Jatoi

28/02/2026

مورخہ 26 فروری 2026 کو میئر حیدرآباد کاشف شورو اور ٹاؤن چیئرمین منٹھار علی جتوئی کی ہدایت پر ٹاؤن نیرون کوٹ کی ملیریا برانچ کے اسٹاف نے چیئرمین یوسی 15 عظیم خان جتوئی کے ہمراہ ان کے دفتر میں افطار کیا۔

افطار کے بعد یوسی 15 میں اینٹی ملیریا و ڈینگی اسپرے کیا گیا تاکہ عوام کو مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔

ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ جو عملہ کسی بھی محکمے سے تعلق رکھتا ہو اور فیلڈ میں محنت اور دیانتداری سے اپنے فرائض انجام دے رہا ہو، ہم اس کا خیال رکھیں اور اس کی حوصلہ افزائی کریں۔ ایسے اقدامات باہمی تعاون اور عوامی خدمت کے جذبے کو مزید مضبوط بناتے ہیں

21/01/2026

چیئرمین یو سی 15 عظیم خان جتوئی کی درخواست اور میئر حیدرآباد کاشف شورو صاحب کی ہدایات پر مسلم قبرستان لالولاشاری، یو سی 15 میں پول اسٹریٹ لائٹس کی سالانہ مینٹیننس کا کام شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ مختلف مقامات پر نئی اسٹریٹ لائٹس بھی نصب کی جا رہی ہیں۔

اس اقدام کا مقصد شہریوں کو بہتر روشنی، محفوظ ماحول اور سہولیات فراہم کرنا ہے۔ ان شاء اللہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا تاکہ علاقے میں بہتری اور ترقی کا عمل برقرار رکھا جا سکے

30/12/2025

چیئرمین یونین کمیٹی 15 عظیم خان جتوئی کی تجویز پر میئر حیدرآباد کاشف شورو صاحب نے یونین کمیٹی 15/16، سلطان شاہ کالونی میں پیور بلاک کا کام مکمل کروا دیا ہے۔
اس ترقیاتی کام سے سلطان شاہ کالونی کے عوام کو سہولت حاصل ہوگی۔ ہم عوامی خدمت کی جانب اس مثبت اقدام پر میئر حیدرآباد کاشف شورو صاحب کے بے حد شکر گزار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی ایسے ترقیاتی کام جاری رہیں گے

08/11/2025

🌿 ڈینگی کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات 🌿

میئر حیدرآباد جناب کاشف شورو صاحب کی خصوصی ہدایت پر یوسی 15 میں فومیگیشن اسپرے مہم کا آغاز کیا گیا۔
چیئرمین عظیم خان جتوئی خود موٹر سائیکل پر ایچ ایم سی کی ٹیم کے ساتھ مختلف گلیوں، محلوں، اسکولوں، پولیس اسٹیشن اور پورے علاقے میں اسپرے کروانے میں شریک رہے۔

یہ عمل اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ڈینگی کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا۔
عوام سے گزارش ہے کہ تعاون کریں اور اپنے علاقوں کو صاف ستھرا رکھیں تاکہ ہم سب مل کر اس وبا پر قابو پا سکیں۔ ✨

🌿 UC-15 میں انسدادِ ڈینگی اسپرے مہم 🌿UC-15 کی حدود میں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے مکمل طور پر اینٹی ڈینگی اسپرے کروایا گیا ہے۔...
03/11/2025

🌿 UC-15 میں انسدادِ ڈینگی اسپرے مہم 🌿

UC-15 کی حدود میں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے مکمل طور پر اینٹی ڈینگی اسپرے کروایا گیا ہے۔
یہ اقدام عوام کی صحت اور بہبود کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کو بروقت روکا جا سکے۔

🏡 ہر گلی، ہر محلے اور ہر علاقے میں اس مہم کے تحت مؤثر انداز میں اسپرے کروایا گیا ہے۔
🕌 تمام مساجد، امام بارگاہ اور درگاہ پر بھی خصوصی طور پر اسپرے کروایا گیا ہے۔

👏 خصوصی شکریہ
میئر حیدرآباد جناب کاشف شورو صاحب،
ٹاؤن نیرون کوٹ کے چیئرمین منٹھار جتوئی صاحب
اور
چیئرمین UC-15 عظیم خان جتوئی صاحب
کا جن کی نگرانی اور رہنمائی میں یہ مہم کامیابی سے جاری ہے۔

📌 یہ انسدادِ ڈینگی مہم وقتاً فوقتاً جاری رہے گی، اور جب تک ڈینگی کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا تب تک یہ سلسلہ برقرار رکھا جائے گا۔

Address

Street 01 Raees Kabir Khan Jatoi Hyderabad
Hyderabad
71000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when UC -15 TMC Neronkot Hyd posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share