17/02/2026
گجرات پولیس کی ناجائزاسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری،
5 ملزمان گرفتار، 1 کلو سے زائد چرس، 20 لیٹر شراب، رائفل 12بور اور 2عدد پسٹل 30 برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی زیر قیادت منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
اس سلسلہ میں ڈی ایس پی کھاریاں سرکل شاہد محمود کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ SI محمد اسلم ہنجرا نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ شہباز احمد 2۔ محسن خان 3۔ محمد طارق 4۔ اسجد محمود شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے 1320 گرام چرس، 20 لیٹر شراب اور 2عدد پسٹل 30 بور برآمد کر لیا۔
ڈی ایس پی سٹی سرکل ظفر اقبال کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سول لائن ضیغم عباس ہاشمی نے انچارج چوکی جٹووکل SI کلیم اللہ اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ بردار ملزم خالد نواز کر گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے رائفل 12 بور برآمد کر لی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔