حالات نیوز

حالات نیوز Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from حالات نیوز, F10, Islamabad.
(1)

25/08/2026

بلوچستان میں کل موبائل سروس اور انٹرنیٹ ڈیٹا معطل رہنے کا امکان۔

کوئٹہ: ذرائع کے مطابق کل بروز بدھ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس اور موبائل ڈیٹا سروس عارضی طور پر معطل رہنے کا امکان ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ سروس کی معطلی کے حوالے سے متعلقہ اداروں کی جانب سے انتظامات کیے گئے ہیں۔

13/08/2026

خانوزئی دلسورہ کے مقام پر قومی شاہراہ بلاک، زمینداروں کا احتجاج

دلسورہ کے زمیندار یعقوب خان بازئی نے موجودہ حکومت کی جانب سے افغان مہاجرین کے خلاف کارروائیوں اور گرفتاریوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے دلسورہ مقام پر نیشنل ہائی وے بلاک کر دی۔

یعقوب خان بازئی کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارے زمینداری کے سیزن چل رہے ہیں، لیکن پولیس بار بار ہماری کھیتوں میں آکر ہمارے مزدوروں کو گرفتار کرتی ہے اور ان کے ساتھ مبینہ طور پر تشدد بھی کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کے حل کے لیے بارہا اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا گیا اور یقین دہانیاں بھی کروائی گئیں، لیکن اس کے باوجود پولیس صبح سویرے ہمارے کھیتوں میں پہنچ کر مزدوروں کو گرفتار کر رہی ہے۔

زمینداروں نے مطالبہ کیا کہ ان کے مزدوروں کو بلاجواز گرفتار کرنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے اور زمینداروں کو درپیش مشکلات کا فوری ازالہ کیا جائے۔

12/08/2026

سوراب ، ,N25 قومی شاہراہ کوئٹہ کراچی مکمل بند ،

31/07/2026

بلوچستان ہائی کورٹ نے ایڈووکیٹ سید نذیر آغا کی آئینی درخواست پر امداد چوک میں قائم ایف سی چیک پوسٹ فوری طور پر ختم کرنے کا حکم جاری کر دیا.

18/07/2026

کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 15 کلومیٹر تھی، جس کا مرکز کوئٹہ سے 37 کلو میٹر شمال مشرق میں تھا۔

فوری طور پر زلزلے سے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

Address

F10
Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when حالات نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share