06/09/2020
. آن لائن Daraz.pk پر Selling سٹور بنانے کا طریقہ
پاکستان میں آن لائن شاپنگ کی ویب سائٹ Daraz.pk نے سب کے لیے سہولت متعارف کروائی ہے کہ آپ ایک سٹور اس ویب سائٹ پر بنا کر اس پر اپنی اشیاء فروخت کر سکتے ہیں اور آن لائن کاروبار کا حصہ بن سکتے ہیں اور آن لائن کاروبار خواتین کے لیے بھی انتہائی موزوں ہے۔
اس Daraz.pk پر اکاؤنٹ/سٹور بنانے کے لیے آپ کو مندرجہ ذیل کوائف کی ضرورت پڑے گی۔
1- ای میل
2- موبائل نمبر (وہ موبائل نمبر ایڈ کریں تو ہر وقت آپ کے استعمال میں ہو)
3- نیشنل کمپیوٹرائزڈ آئی ڈی کارڈ کی فرنٹ اور بیک سائیڈ کی فوٹو
4- بنک اکاؤنٹ نمبر
5- بنک کی جس برانچ میں اکاؤنٹ ہے اس کا برانچ کوڈ
6- بنک کی چیک بک سے ایک نئے چیک کی فوٹو (چیک پر کچھ لکھنا نہیں)
7- آپ کا گھر یا آفس کا مکمل ایڈریس
اب ہم مرحلہ وار سٹور بنانے کا عملی طریقہ دیکھتے ہیں۔ (ان مرحلوں کو پوسٹ کے ساتھ لگی تصویروں سے بھی سمجھ سکتے ہیں)
-1 اپنے موبائل یا کمپیوٹر سے www.daraz.pk ویب سائٹ اوپن کریں۔
-2 ویب سائٹ کے ٹاپ بار میں Sell On Daraz لکھا نظر آئے گا اس پر کلک کریں۔( Sell on daraz کی آپشن ویب سائٹ کے نیچے آخر پر سکرین کے بائیں کونے میں بھی مل جائے گی)
3- آگے جو سکرین اوپن ہو گی اس میں بڑا سا ایک بٹن آپ کو نظر آگے گا جس پر لکھا ہو گا Start Selling اس پر کلک کریں۔
4 پھر جو سکرین اوپن جو گی اس میں آپ سے پوچھا جائے گا آپ نے Peraonal account بنانا ہے یا .business تو آپ نے پرسنل پر کلک کرنا ہے۔ business اکاؤنٹ رجسٹرڈ کمپنیوں کے لیے ہے اس میں آپ کو کمپنی کے متعلق معلومات درج کرنا ہوگی لہذا ہم Personal پر کلک کریں گے اور Refresh ہو کر ایک نئی سکرین اوپن ہو جائے گی جس میں مندرجہ ذیل معلومات درج کرنا ہوگی۔
ملک کا نام
موبائل نمبر
ایک Slide to verify کی آپشن ہو گی جس پر + سائن پر کلک کرتے ہوئے بائیں سے دائیں ماؤس کو کھینچیں گے یا موبائل سے ٹچ کرتے ہوئے تو Verify کے لیے آپ کے موبائل نمبر پر ایک کوڈ آ جائے گا۔
موبائل پر آنے والا کوڈ متعلقہ جگہ پر درج کریں
پاسورڈ password لگائیں
اپنا Email درج کریں
اپنے آن لائن سٹور کا نام لکھیں
ویب سائٹ کی terms & condition والے باکس کو tick (چیک) کر دیں۔
آپ کو ایک بلیو کلر میں بٹن نظر آئے گا جس پر Sign Up لکھا ہوگا اس پر کلک کر دیں۔
اب اگلی سکرین اوپن ہو جائے گی جس پر آپ کو اپنا پتہ )ایڈریس) لکھنے کو کہا جائے گا۔
مکمل ایڈریس لکھیں۔
نیچے Business address اور Return address پوچھا جائے گا اگر آپ کا اوپر درج کیا گیا ایڈریس ہی ہے ایک اور بزنس وغیرہ کا الگ سے ایڈریس نہیں تو ان آپشن پر Tick (چیک) کر کے ان کو بتا دیں کہ ہمارا اور والا ہی ایڈریس ہے بزنس کا بھی۔
نیچے yellow رنگ کا بٹن ہوگا جس پر Submit لکھا ہوگا اس پر کلک کر کے پیچ Submit کر دیں۔
اس کے بعد ایک ایک نیا پیچ/سکرین اوپن ہو جائے گا جس پر Yellow رنگ کا ایک بٹن نظر آئے گا جس پر لکھا ہوگا Verify ID Information اس پر کلک کر کے اپنے قومی شناختی کارڈ کی معلومات درج کریں۔
ID Type کی آپشن سے CNIC منتخب کریں۔
شناختی کارڈ والا نام درج کریں۔
شناختی کارڈ کا نمبر درج کریں۔
شناختی کارڈ کی فرانٹ سائیڈ فوٹو upload کرنے کی آپشن دی گئی ہو گی وہاں سے فوٹو اپ لوڈ کریں۔
ایسے ہی شناختی کارڈ کی بیک سائیڈ کی فوٹو اپ لوڈ کریں۔
submit کے بٹن پر کلک کر دیں۔
اب ایک نئی سکرین/پیج اوپن ہو جائے گا جس پر Yellow رنک گا بٹن نظر آئے گا جس پر لکھا ہوگا Fill in bank information اس پر کلک کریں اور بنک کی معلومات درج کریں۔
Account title میں اپنا وہ نام لکھیں جو بنک اکاؤنٹ پر یا چیک بک پر لکھا ہوا ہے۔
اکاونٹ نمبر درج کریں۔
بنک کا نام درج کریں۔
بنک کی جس برانچ میں آپ کا اکاؤنٹ ہے اس برانچ کا کوڈ نمبر درج کریں۔
اپنی چیک بک سے ایک چیک کی تصویر بنائیں اور اپ لوڈ کی آپشن پر کلک کر کے تصویر اپ لوڈ کر دیں۔
Submit کے کے بٹن پر کلک کر کے پیج submit کر دیں۔
اس کے آگے کو سکرین خودبخود اوپن ہو گی اس پر اور اور بٹن ہوگا جس پر لکھا ہوگا Upload your SKU اور جب آپ اس پر کلک کریں گے تو آپ کا سٹور مکمل ہو جائے گا اور آپ کی پروفائل اوپن ہو جائے گی۔
آپ کو ایک ای میل ملے گا کہ آپ کا فارم جمع ہو چکا ہے۔ جو چند دن میں verify ہو کر آپ کے استعمال کے لیے دستیاب ہو جائے گا۔
یاد رکھیں: اکاؤنٹ Verify ہونے کے لیے آپ کو اپنی پراڈکٹ کی پیکنگ کے لیے daraz.pk سے daraz کا پرنٹ شدہ پیکنگ مٹیریل بھی خریدنا ہوگا۔ جو مختلف سائز میں دستیاب ہے آپ اپنی پراڈکٹ کے سائز کے حساب سے پارسل بیگ خرید لیں گے۔
جب آپ اپنے پروفائل میں جائیں گے تو آپ کو setting کے مختلف آپشن ملیں گے یہی ٹاپ بار میں Products کا آپشن بھی نظر آئے گا جہاں سے آپ اپنی پراڈکٹس ایڈ کیا کریں گے اور اس کی مختلف settings کر سکیں گے۔
سکرین کی دائیں طرف اوپر کونے میں آپ کو اپنے سٹور کا نام بھی نظر اس پر کلک کریں گے تو ڈراپ ڈاؤن آپشن میں ایک آپشن ہوگا seller logo یہاں سے آپ اپنے سٹور کا لوگو بھی ایڈ ضرور کریں۔
نوٹ: daraz.pk آپ کو آپ کی مصنوعات فروخت کرنے کے لیے آن لائن ٹریننگ بھی دیتا ہے اور بہت سارے Tips بتاتا ہے کہ کیسے آپ کامیاب ہو سکتے ہیں۔ یہ ٹریننگ یا tips آپ کو daraz کی Seller University کی آپشن سے ملیں گے۔ یہ آپشن ویب سائٹ کی ہوم سکرین کی نیچے آخر پر بائیں کونے میں آپ کو نظر آئے گی۔
آرڈر ڈیلیوری اور daraz کا payment کا طریقہ:
جب آپ کو ویب سائٹ پر کوئی آرڈر موصول ہوتا ہے جو آپ کے سٹور پر آپ کے اکاؤنٹ میں ظاہر ہو جائے گا اور آپ کو اس کا Notification ملے گا تو آپ اس آرڈر کو اوپن کریں گے اور اس کا پرنٹ لے لین گے۔
جس چیز کا آرڈر آیا تھا اسے daraz کے پرنٹ شدہ پارسل میں پیک کرلیں۔ پارسل اور جو آرڈر کی سلپ پرنٹ کی تھی دونوں چیزیں اپنے شہر میں موجود daraz.pk کے آفس پہنچا دیں۔ اب آگے ان کی سر درد ہے وہ خود ڈیلیوری کریں گے جیسے بھی کریں آپ کی ذمہ داری ختم ہو چکی ہے۔
جب آپ کا پارسل خریدار کو مل جائے گا daraz.pk اس سے پیسے وصول کر لے گا اور ہر ماہ کی 10 سے 15 تاریخ کے دوران Daraz.pk آپ کی پورے مہینے کی سیل کی payment سے اپنی کمیشن رکھ کر باقی پیسے آپ کے اکاؤنٹ میں بھیج دے گا۔
خوشحال پاکستان
Pakistan's best online shopping store with 12+ million products at resounding discounts in Karachi ✓ Lahore ✓ Islamabad ✓ All across Pakistan with cash on delivery (COD). Pick your favorite Mobiles, Appliances, Apparels, and Fashion accessories on amazing deals exclusively available at Daraz.p...