Noor Fatima

Noor Fatima Its Fatima, a creative professional graphics & UI/UX Designer | Youtuber | Performance Art | Persona

05/06/2023

16/03/2023

*امام ابن عقيل رحمه الله فرماتے ہیں :

« میں نے لوگوں کے احوال کا جائزہ لیا تو بڑا ہی عجیب معاملہ پایا...
- وہ گھروں کے اجڑنے پر روتے ہیں، پیاروں کی موت پر آہیں بھرتے ہیں، معاشی تنگ دستی پر حسرتیں کرتے ہیں اور زمانے کو برا بھلا کہتے ہیں!
- حالانکہ وہ دیکھتے ہیں کہ اسلام کی عمارت گر رہی ہے، دین فرقوں میں بٹ چکا ہے، سنتیں مٹ رہی ہیں اور بدعات کا غلبہ ہے، گناہوں کی کثرت ہے!
- لیکن ان میں سے اپنے دین کیلیے رونے والا کوئی نہیں ہے، اپنی عمر برباد کرنے پر کسی کو افسوس نہیں ہے، اپنے وقت کو ضائع کرنے پر کوئی غم نہیں ہے!!
- اور میں اس سب کا ایک ہی سبب دیکھتا ہوں کہ دین ان کی نظروں میں ہلکا ہو گیا ہے اور دنیا ان کی فکروں کا محور بن چکی ہے ».

14/03/2023

وَالَّذِيۡنَ اجۡتَنَـبُـوا الطَّاغُوۡتَ اَنۡ يَّعۡبُدُوۡهَا وَاَنَابُوۡۤا اِلَى اللّٰهِ لَهُمُ الۡبُشۡرٰى‌ ۚ فَبَشِّرۡ عِبَادِ ۞
اور جن لوگوں نے طاغوت کی عبادت سے پرہیز کیا اور (ہمہ تن) اللہ تعالٰی کی طرف متوجہ رہے وہ خوشخبری کے مستحق ہیں،میرے بندوں کو خوشخبری سنا دیجئے.
(القُرآن الکریم)
(سورۃ الزمر ١٧)

02/03/2023

سب سے زیادہ بیزار مجھے یہ روکھی سوکھی عورتیں کرتی ہیں ۔ ہزبنڈ کھانے کا نہ پوچھے تو ہم بھوکے رہیں گے۔ شوہر تعریف نہیں کرتے تو ہم کپڑے نہیں چینج کریں گے، ماسیوں والے حلیے میں گھومیں گے ۔
مطلب دوسروں پر انحصار ۔۔۔
اپنی ذات تو کچھ ہے ہی نہیں۔۔۔۔

شوہر نہیں لے کر دیں گے تو ترسی نگاہوں سے گجروں، گلاب ، گولا گنڈا یا گول گپوں کو دیکھتے رہیں گے مگر بیگ میں ہاتھ ڈال کر خریدیں گے نہیں ۔۔۔
بیماری میں پڑے رہیں گے، نہیں بتائیں گے کسی کو کہ ہم بیمار ہیں یا وی نیڈ آ ہگ، ہم بھی انسان ہیں، ہم تھک گئے ہیں، ہم چاہتے ہیں آج ہمیں کوئ پیمپر کرے ۔۔۔
نہیں ۔۔
بالکل بھی نہیں ۔۔۔
ہم تو پیدائشی اماں ہیں سب کی ۔۔۔
ربوٹ ہیں۔۔۔
شرم و حیا کا پیکر ہیں ۔۔۔
مجسم اَنا و غیرت ہیں ۔۔۔

ارے ہٹو بھئ
انسان کی اپنی زندگی ہوتی ہے۔
انسان اپنے لیے بھی آئینہ دیکھتا ہے۔
کچھ اپنی خوشی بھی چاہتا ہے ۔۔۔
Copied

28/02/2023

جنت میں پہلا لمحہ، پہلی رات اور پہلی صبح کیسی (حسین و خوبصورت) ہو گی
لوگ حساب و کتاب سے فارغ ہو جائیں گے ۔
ذرا سوچئے۔۔
جنت میں ابتدائی لمحات کتنے دلکش ہوں گے، جب ہم نہریں، محلات، جنتی پھل، خیمے، سونا، موتی اور ریشم دیکھیں گے۔
جب ہم اپنے اُن عزیز و اقارب سے ملاقات کریں گے، جو عرصہ دراز پہلے فوت ہو گئے تھے اور ہماری نگاہوں سے اوجھل تھے۔

جب نیکوکار بیٹا اپنے ماں باپ سے ملے گا۔

اور والدین اپنے ان بچوں سے ملاقات کریں گے، جو بچپن میں ہی فوت ہو گئے تھے۔

اور بھائی اپنے بھائی سے ملے گا، جو اس سے ملاقات کی خواہش رکھتا ہو گا۔

جب ہم مریض کو شفایاب دیکھیں گے۔

غمگین کو مسرور

بوڑھے کو جوانی کی حالت میں دیکھیں گے۔

(اور کیسا حسین منظر ہو گا کہ) جب ہم انبیائے کرام علیہم السلام سے ملاقات کا شرف پائیں گے۔

صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کو سلام پیش کریں گے۔

شہدائے اسلام کی زیارت کریں گے۔

اور جاگتی آنکھوں سے فرشتوں کو دیکھیں گے۔

پھر جب ہمیں نہرِ کوثر پر لے جایا جائے گا، تو وہاں ہمارے محبوب، حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم بنفسِ نفیس موجود ہوں گے۔

اور ہمیں سونے کے برتنوں میں کوثر کے جام بھر بھر کر دیں گے ، جسے ایک بار پینے کے بعد کبھی پیاس نہیں لگے گی۔

اور ہمیں بتایا جا رہا ہو گا کہ یہ ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ ہیں۔

وہ (دیکھو) وہاں سے عمر رضی اللہ عنہ آ رہے ہیں۔

اور وہ باحیا (وباصفا) عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ ہیں۔

اور یہ علی المرتضی رضی اللہ عنہ ہیں۔

اور ان کے پہلو میں نوجوانانِ جنت کے سردار (حسنینِ کریمین) رضی اللہ عنہم ہیں۔

اور ہمیں بتایا جائے گا کہ وہ مفسرِ قرآن عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ہیں۔

اور جو اُس درخت کے نیچے ہیں وہ خالد بن ولید رضی اللہ عنہ ہیں۔

اور یہ کثیر الروایت صحابی، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہیں۔

پھر ہم ایک میٹھی اور سریلی آواز سُنیں گے، تو سب لوگ رب تعالیٰ کی وحدانیت و کبریائی بیان کرتے ہوئے صاحبِ آواز کے بارے میں پوچھیں گے، تو فوراً بتایا جائے گا کہ یہ اللّٰہ کے جلیل القدر نبی داؤد علیہ السلام ہیں۔

(پھر) جب ہمیں ہمارا خالق و مالک جل جلالہ ارشاد فرمائے گا: اے جنتیو!!

ہم عرض کریں گے: اے ہمارے رب! ہم تیری خدمت و بندگی میں حاضر ہیں۔

اللّٰہ تعالیٰ فرمائے گا: کیا تمہیں کسی اور چیز کی طلب ہے، جو میں تمہیں عطا کروں؟

18/02/2023
09/02/2023

جسے آپ کے اندر کی گہرائی تک غوطہ زن ہونے کا ہنر نہ آتا ہو اسے اپنے کناروں پر کھڑے رہنے کی بھی اجازت نہ دیا کریں

09/02/2023

اگر آپ کی دو آنکھیں ہیں ۔تو آپ لوگوں کو کانوں سے کیوں دیکھ رہے ہیں ؟؟
لوگوں سے ویسا پیش آو جیسا اُنہیں دیکھتے ہو ویسا ہر گز نہیں جیسا تم ان کے بارے میں سنتے ہو۔_______
بدگمانیاں اکثر دشمن کی ایجاد ہوا کرتی ہیں !!!

26/01/2023

لوگوں کو بتایا گیا ‏کہ وہ اپنے خدوحال گورے رنگ اور لمبے قد کی وجہ سے خوبصورت لگتے ہیں ،
‏حالانکہ ہر وہ انسان خوبصورت ہے ، ‏جو ایک ہمدرد روح اور خوبصورت مسکراہٹ کا مالک ہے ۔۔!!

25/01/2023

اپنی زندگی میں خود کو اتنا قابل تو ضرور بنائیں
‏کہ پانے والے کو قدر اور کھونے والے کو افسوس ہو..

23/01/2023

‏وَهُوَ الَّذِي ذَرَأَكُمْ فِي الْأَرْضِ وَإِلَيْهِ تُحْشَرُونَ

اور وہی ہے جس نے تمہیں روئے زمین پر پیدا کر کے پھیلا دیا اور تم اسی کے حضور جمع کیے جاؤ گے۔

(سورۃ الْمُؤْمِنُوْن، 23 : 79)

22/12/2022

بانوقدسیہ کہتی ہیں ۔ ۔ کچھ عرصے کے لیے رابطے میں پہل کرنا چھوڑ دیجئے آپ کو پتا لگ جائے گا کہ آپ کتنے مردہ پودوں کو پانی دے رہے تھے !!

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Noor Fatima posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share