Eman Walay Log

  • Home
  • Eman Walay Log

Eman Walay Log This is a page about Islamic design.

آئیں الحمد للہ کہتے ہیں
15/07/2023

آئیں الحمد للہ کہتے ہیں

اندھیروں میں چراغ حق جلانے مصطفے صلى الله عليه وسلم آۓ بتوں سے کچھ نہیں ہوتا بتانے مصطفے صلى الله عليه وسلم آۓخدا کے لاڈ...
09/10/2022

اندھیروں میں چراغ حق جلانے مصطفے صلى الله عليه وسلم آۓ
بتوں سے کچھ نہیں ہوتا بتانے مصطفے صلى الله عليه وسلم آۓ

خدا کے لاڈلے ہو کر ہمارے غم میں تڑپے ہیں
ہمیں خوابیدہ غفلت سے جگانے مصطفے صلى الله عليه وسلم آۓ

تیری عظمت کو مکہ کے مکینوں نے نہیں سمجھا
مدینے والے پڑھتے تھے ترانے مصطفے صلى الله عليه وسلم آۓ

مٹا کر سنت داڑھی ، کرو گے سامنا کیسے!
کہ جس دم آب کوثر خود پلانے مصطفے صلى الله عليه وسلم آۓ

اٹھو یارو! کمر باندھو ہر اک انساں کو سمجھاؤ
عذابات جہنم بچانے مصطفے صلى الله عليه وسلم آۓ
#صلى الله عليه وسلم

جہنم کو شہوتوں نے ڈھانپ رکھا ہے اور جنت کو سختیوں سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔ بخاری 6487   # hadis
01/10/2022

جہنم کو شہوتوں نے ڈھانپ رکھا ہے اور جنت کو سختیوں سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔ بخاری 6487
# hadis

(حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی رحمه الله تعالیٰ)
03/09/2022

(حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی رحمه الله تعالیٰ)

Allah help them who help other.
28/08/2022

Allah help them who help other.

21/08/2022

*غیر محسوس مگر تباہ کن سزائیں*

*کسی شاگرد نے اپنے استاد سے کہا : ہم رات دن اللّٰه تعالیٰ کی نافرمانی کرتے ہیں مگر اللّٰه تعالٰی ہمیں سزا نہیں دیتا.*

*استاد محترم نے جواب دیا : ایسی بات نہيں بلکہ اللّٰه تعالیٰ ہمیں کتنی سزائیں دیتا ہے مگر ہمیں اس کا احساس نہیں ہوتا.*
*اللّٰه تعالیٰ کی سزائیں کیا ہوتی ہیں سنو...*

1- *مناجات الہی کی لذت سے محرومی:*
کیا رب سے مناجات کی لذت تم سے چھین نہیں لی گئی؟

2- *قساوت قلبی* :
اس سے بڑی سزا کیا ہو سکتی ہے کہ انسان کا دل سخت ہو جائے؟

3 *نیکیوں کی توفیق نہ ملنا:*
ایک بڑی سزا یہ بھی ہے کہ تمہیں نیکیوں کی توفیق بہت کم ملے ۔

4- *تلاوت قرآن سے غفلت* :
کیا ایسا نہیں ہوتا کہ دن کے دن گزر جاتے ہیں مگر تلاوت قرآن کی توفیق نہیں ملتی بلکہ بسا اوقات قرآن کی یہ آیت سنتے ہیں جس ميں اللّٰه تعالى نے فرمایا کہ اگر یہ قرآن پہاڑ پر نازل ہوتا تو اللّٰه کے خوف سے ریزہ ریزہ ہوجاتا ہم یہ آیت سنتے ہیں مگر ہمارے دلوں پر کوئی اثر نہیں ہوتا؟

5- *تہجد سے محرومی:*
لمبی لمبی راتیں گزر جاتی ہیں مگر کبھی تہجد کی توفیق نہیں ملتی؟

6- *نیکیوں کے موسم بہار کی ناقدری* :
نیکیوں کے موسم بہار آتے اور گزر جاتے ہیں جیسے رمضان کے روزے، شوال کے روزے اور ذوالحجہ کے مبارک ایام وغيرہ .... مگر ان موسم میں کما حقہ عبادت کرنے کی توفیق نہیں ملتی اس سے بڑی سزا اور کیا ہو سکتی ہے؟

7- *عبادت کو بوجھ محسوس کرنا* : کیا تم عبادت کو بوجھ نہیں محسوس کرتے؟

8- *ذکر الہی سے لاپرواہی* :
کیا اللّٰه کے ذکر سے تمہاری زبان خاموش نہیں رہتی؟

9- *نفسانی خواہشات کے سامنے شکست* :
کیا نفسانی خواہشات کے سامنے خود کو کمزور نہیں محسوس کرتے؟

10- *دنيا کی محبت* :
کیا تم مال و دولت اور منصب و شہرت کی بے جا حرص و لالچ ميں مبتلا نہیں ہو؟ اس سے بڑی سزا اور کیا ہو سکتی ہے؟

11- *کبیرہ گناھوں کو معمولی سمجھنا:*
کیا ایسا نہیں کہ تم بڑے بڑے گناہوں کو معمولی اور حقیر سمجھتے ہو جیسے جهوٹ غیبت چغلی؟

12- *فضول کاموں میں مشغولیت* :
کیا بیشتر اوقات تم فضول اور لا یعنی چیزوں ميں مشغول نہیں رہتے؟

13- *آخرت سے غفلت:*
کیا تم نے آخرت کو بھلا کر دنیا کو اپنا سب سے بڑا مقصد نہیں بنا لیا ہے؟

*یہ ساری محرومیاں اور بے توفیقی بھی اللّٰه کی طرف سے عذاب اور سزائیں ہیں مگر تمہیں اس کا احساس نہیں ہوتا.*

*یاد رکھو!!!* اللّٰه تعالیٰ کا یہ بہت معمولی عذاب ہے جسے ہم اپنے مال و اولاد اور صحت میں محسوس کرتے ہیں اور حقیقی عذاب اور سب سے خطرناک سزا وہ ہے جو دل کو ملتی ہے.

اس لئے اللّٰه تعالیٰ سے عافیت کی دعاء مانگو اور اپنے گناہوں کی معافی طلب کرو کیونکہ گناہ کے سبب بندہ عبادت کی توفیق سے محروم کر دیا جاتا ہے.

*اللَّهُم أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ، وحُسنِ عِبَادتِك.*
*ترجمہ* ۔۔۔۔۔۔اے اللہ !تو مجھے اپنا ذکر کرنے، شکر کرنے اور بہترین طریقہ پر عبادت کرنے کی توفیق عطا فرمائیں آمین ثم آمین ۔

صلى الله عليه وسلم #درودشریف  #مسلم    #مكه  #مدينة    #حديث
27/07/2022

صلى الله عليه وسلم
#درودشریف #مسلم #مكه #مدينة #حديث

صلى الله عليه وسلم   #مكة    #استغفار        #مدینہ  #حجاج    #درود
20/07/2022

صلى الله عليه وسلم
#مكة #استغفار #مدینہ #حجاج #درود

12/07/2022

Assalamu alaikum

04/06/2022
04/06/2022

سورہ الحشر آیت نمبر 23
ہُوَ اللّٰہُ الَّذِیۡ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ۚ اَلۡمَلِکُ الۡقُدُّوۡسُ السَّلٰمُ الۡمُؤۡمِنُ الۡمُہَیۡمِنُ الۡعَزِیۡزُ الۡجَبَّارُ الۡمُتَکَبِّرُ ؕ سُبۡحٰنَ اللّٰہِ عَمَّا یُشۡرِکُوۡنَ ﴿۲۳﴾
ترجمہ:
وہ اللہ وہی ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، جو بادشاہ ہے، تقدس کا مالک ہے، سلامتی دینے والا ہے، امن بخشنے والا ہے، سب کا نگہبان ہے، بڑے اقتدار والا ہے، ہر خرابی کی اصلاح کرنے والا ہے، بڑائی کا مالک ہے۔ پاک ہے اللہ اس شرک سے جو یہ لوگ کرتے ہیں۔

03/06/2022

السلام علیکم دوستوں
صبح بخیر
کوئی میرے سلام کا جواب دے گا؟ 😞

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Eman Walay Log posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Advertising & Marketing Company?

Share