Mughees Qadri

Mughees Qadri Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mughees Qadri, Advertising/Marketing, lane 6, sector 4, Airport housing society, Islamabad.

Coming soon......
27/04/2024

Coming soon......

05/02/2024

Send your ID number to 8300 and write all data on voter slip to save time for all those wishing to vote. It is our responsibility before Election Day.
Voter slip is available on all official sites of Tehreek-e-Insaf and on the official page of Imran Khan .
Thank you!

اپنا شناختی نمبر 8300 پر بھیجیں اور ووٹ ڈالنے کے خواہشمند تمام لوگوں کے لیے وقت بچانے کے لیے ووٹر سلپ پر تمام ڈیٹا لکھیں ۔ انتخابات کے دن سے پہلے یہ ہماری ذمہ داری ہے ۔
ووٹر پرچی تحریک انصاف کی تمام سائٹوں اور عمران خان کے آفیشل پیج پر دستیاب ہے ۔
شکریہ!

05/02/2024

ووٹ ایک ایسی طاقت ہے جو کسی بھی برے نظام سے لڑتی ہے ، اس لیے پاکستان کے لیے اپنی طاقت کا استعمال کسی پارٹی کے لیے نہیں ۔ عمران خان کے لیے میرا ووٹ کیونکہ میں اس پر یقین رکھتا ہوں ۔ میں یہ نہیں پوچھ رہا ہوں کہ آپ بھی ایسا کریں ، لیکن یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے ووٹ کو مخلص اور قابل اعتماد کے لیے محفوظ کر رہے ہیں۔تازہ ترین سروے کے بارے میں کہ عمران خان کو 80 فیصد مقبولیت حاصل ہے اور اگر 70 سے 80 فیصد ووٹ دیں گے تو کوئی بھی پاکستان کے ساتھ دھوکہ نہیں دے سکتا اور انشاء اللہ عمران خان پاکستان کے اگلے وزیر اعظم ہیں.لہذا 8 فروری کو ووٹ ڈالنے کا وقت آگیا ہے اور انشاء اللہ ہم سب اپنے مستقبل کو محفوظ بنائیں گے۔ووٹنگ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے لئے صحیح انتخاب کریں ۔
لہذا براہ کرم اپنی ذمہ داری مکمل کریں اور 8 فروری کو اپنا ووٹ ڈالیں ۔

10/01/2024

نیند اس وجہ سے نہیں اتی کہ سامنے والا شخص ایک جھوٹ بولتا ہے
نصیب میں نہیں تھا😂
نصیب میں نہیں ہے تو اس لیے نہیں مل رہے
نصیب میں نہیں تھا تو گھر والے نہیں مان رہے
نصیب میں نہیں تھا تو ہم ایک نہیں ہو رہے
اچھا تب نصیب میں تھا جب محبت کے دعوے کیے جا رہے تھے
تت نصیب میں تھا کہ جب آپ ایک دوسرے سے مالی معاشی ذہنی روحانی سارے فوائد حاصل کر رہے تھے
وہ نصیب میں اس لیے تھا کہ اس وقت اپ کوشش کر رہے تھے
اب چونکہ آپ کوشش نہیں کرنا چاہتے
اب چونکہ آپ کا دل بھر چکا ہے
آپ یہ سمجھتے ہیں کہ بس ٹھیک ہے جتنا اس کا ذائقہ چکھنا تھا چک لیا۔۔۔۔
تو نصیب کے بہانے نہ بنائیے نصیب کے بہانے بنیادی طور پر وہ لوگ بناتے ہیں جو یا تو بزدل ہوتے ہیں یا جان بوجھ کر چھوڑ کر جانا چاہ رہے ہوتے ہیں
صرف دل بھر جاتا ہے اور پھر بات نصیبوں پر آ جاتی ہے انسان چاہے تو کیا نہیں کر سکتا کیا کیا نہیں دیکھا آپ نے ان محبت کی کہانیوں میں
اور سب سے زیادہ اگر کوئی شخص رویا ہے کسی جذبے میں تو مجھے تو لگتا ہے محبت کی وجہ سے آپ لوگ کہیں گے کہ ہاں بھوک کی وجہ سے رویا ہے سب سے بڑی بھوک مجھے محبت کی بھوک لگتی ہے
ٹھیک ہے پیٹ کی بھی بھوک ہے لیکن جس اذیت اور جس ڈپریشن اور سٹریس سے محبت کا بھوکا گزرتا ہے ناں کوئی اور نہیں گزر سکتا
اس لیے یہ الزام نصیب کو چھوڑ دیجیے جناب نصیب میں نہیں لکھا تھا
اس لیے نہیں مل پائے آپ چاہتے تو سب ہو سکتا تھا آپ نے نہیں چاہا تو کچھ نہیں ہو سکا نصیب کو دوش دینا چھوڑ دیجیے

01/09/2023

اسلام علیکم!

آج کافی وقت کے بعد میں ایک تفصیلی تحریر لکھ رہا ہوں کہ اور اس کا مقصد صرف ایک ہے اور وہ ہے حقیقت تو بات کچھ یوں ہے کہ میں نے ان دنوں بہت سی پوسٹیں دیکھیں سیاسی سماجی اسلامی اور اخلاقی بحث یہ نہیں ہے کہ دنیاوی طور پر کیا صحیح ہے اور کیا غلط بحث تو یہ ہے کہ ان تمام معاملات میں ہمیں اسلام کیا حکم دیتا ہے میری تحریر سے جو اختلاف رکھتے ہیں ضرور رکھیں مگر بحیثیت مسلمان سوچیں ضرور معزرت کے ساتھ ہم ایک ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جہاں گھر میں دال کھانے کے تو پیسے نہیں ہیں مگر ہم ایک پیر کے کہنے پر بکرا خرید کے دے آتے ہیں چاہے ہمیں قرض ہی کہوں نا لینا پڑے جب کے اس معاملے میں سنت رسول کا مطالعہ نہیں کرتے ہم اور پھر قصور وار قسمت کو ٹھہرا دیتے ہیں۔
دوسری بات کچھ یوں ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا حکمران حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ جیسا ہو اور کردار ہمارا تو بس اللہ ہی حافظ ہے تو اہم ہے یہ ہے کہ سب سے پہلے اپنا کردار بہتر کیا جائے اور پھر دوسرے کو نصیحت ۔
تیسری بات کچھ یوں ہے کہ آج ملک پاکستان میں زنا انتہائی عام ہے جو کہ سب سے زیادہ اہم معاملہ ہے ہمارا ملک فحاش فلمیں دیکھنے والا دنیا کا پہلے نمبر کا ملک ہے جبکہ ہمارا ملک تو اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے اور اس کی بنیاد لا الہ الااللہ محمد رسول اللہ پر رکھی گئی تو یہ معاملہ کچھ سوچنا اور سمجھنا یہ ہے کہ آخر کیوں تو عرض اتنی ہے کہ ہم اسلام نہیں انگریزوں کو دیکھ کے چلتے ہیں اب آپ سوچ رہے ہوں گے کیسے تو میں نے جتنا اسلام کو پڑھا ہے وہاں کہیں نہیں لکھا کہ شادی امیر ہونے کے بعد کی جائے یا کم از کم 25 سال کی عمر میں کی جائے یا ماسٹر کی ڈگری کے بعد کی جائے تو ہم کس کی دیکھا دیکھی میں مصروف ہیں 🤔 ہم سب کا ایمان ہے کہ اللہ نے قرآن مجید میں جو فرمایا وہ بالکل صحیح ہے تو اللہ نے قرآن پاک میں واضح طور پر فرمایا کہ "تم نکاح کرو ہم تمہیں پیروں پر کھڑا کر دیں گے" اب ہم بحیثیت مسلمان کیا کرتے ہیں وہ یہاں بتانے کی ضرورت نہیں ہے اسلام میں نکاح کے لئے عمر کا ذکر کہیں بھی نہیں آیا بلکہ بالغ ہونے کی شرط رکھی گئی ہے تو میں معذرت کے ساتھ ان سب والدین سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ کون سے طریقے کے معاملات کو زیر عمل لائے ہوئے ہیں اب جب انسان کو بھوک لگے گی تو وہ اس کو مٹائے گا معاملہ تو یہ ہے کہ جب شریعت حلال کا کہہ رہی ہے اور حکم ہے کہ یہ ہی کرنا ہے تو پھر ہم کیوں بھاگتے ہیں اس سے 🤔 اب اس میں ہم کس حساب سے لوگوں کو قصور وار کہیں گے ہمارے حساب سے ایمان نماز روزے اور حج ہی ہے شاید ہم بھول گئے اسلام ہے کیا ہمارے سامنے سنت رسول ہے اور ہم اس کو نظر انداز کر دیتے ہیں اور پھر کسی نا کسی عام شخص کی مثال دے کر بات کو ختم کرتے ہیں جب دنیا کے سب سے عظیم الشان انسان کی سنت کو نہیں پڑھتے۔
اللہ تعالیٰ نے رزق عورت کے نصیب سے اسی لئے رکھا کہ لوگ نکاح کریں نکاح کی طرف راغب ہوں
یہ سب معاملہ سب کے سامنے رکھنے کا ایک ہی مقصد ہے کہ خدارا سمجھیں ورنہ ہم اپنے ہاتھوں سے اپنی نسل کو جہنم واصل کر دیں گے باقی آج کل دور جدید میں گناہ گاروں کو پورا رستہ حاصل ہے۔

باقی اگر میری اس تحریر سے کسی کو تکلیف ہوئی ہو تو معزرت مگر حقیقت سے بھاگا نہیں جا سکتا۔ہر شخص کو ذاتی طور پر یہ سوچنا چاہیے کہ وہ خود کیا ہے۔

شکریہ!

منجانب: مغیث قادری

❤️🤗

Address

Lane 6, Sector 4, Airport Housing Society
Islamabad

Telephone

+923082943904

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mughees Qadri posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mughees Qadri:

Share