21/05/2023
پاکستان تحریک انصاف شمالی وزیرستان کے نائب صدر آزاد خان داوڑ نے تحصیل غلام خان اپر اور لوئر ذکر خیل سیدگی میں دو سٹریٹ اور دو واٹر سپلائی سکیموں کا افتتاح کردیا انہوں نے افتتاح کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان کے لوگوں کی خدمت جاری رکھیں گے ملک نور شاہ کا انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے تحصیل غلام خان میں پارٹی کو غزت بخشی انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حقیقی معنوں میں عوام کی نمائندہ اور پسندیدہ سیاسی جماعت ہے پی ٹی آئی میں سیاسی رہنماوں ، کارکنوں اور عوام کی شمولیت کا رجحان بڑھتا جارہا ہے تحریک انصاف ہی واحد جماعت ہے جس کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس سے امپورٹڈ حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اس موقع پر چئیرمین عابد وزیر,چیئرمین پیر ناصر خان ملک اکرام اللہ, عارف اللہ اور سیدگی قوم کے معزز ملکان موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بنوں(نمائندہ خصوصی)تاریخ میں پہلی بار پاک فوج کے زیراہتمام یونس خان اسٹیڈیم میرانشاہ میں انٹر مدرسہ سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا مختلف کھیلوں کے مقابلے کا سلسلہ 5 دن تک جاری رہا جس میں ضلع بنوں کے دینی مدارس کی 30 ٹیموں نے حصہ لیا سپورٹس فیسٹیول میں مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوئے سپورٹس فیسٹیول کا فائنل میچ مدرسہ سربندکی نے مدرسہ تپی کو ہرا کر جیت لیا اسٹیڈیم میں دیکھنے والوں کی ایک بڑی تعداد تھی اور کھلاڑیوں کو خوب داد دی سپورٹس فیسٹیول کے اختتام پر میجر جنرل نعیم اختر نے جیتنے والوں ٹیموں میں نقدی, انعامات تقسیم کئے اور ساتھ میں مفت عمرہ کروانے کا بھی اعلان کیا جی او سی نعیم اختر نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ معاشرے میں امن امان کی خاطر اور ملک و قوم کی بہتری کی خاطر اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بنوں(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف شمالی وزیرستان کے سینئر نائب صدر حاجی نیک محمد نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد صوبائی صدر پرویز خٹک اور جنرل سیکرٹری علی امین گنڈا پور سے ملاقات کر کے شمالی وزیرستان میں پارٹی کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کریں گے انہوں نے واضح کیا کہ تحریک انصاف پارٹی نہیں تحریک ہے تحریک کسی ایک فرد کے آنے اور جانے سے کمزور نہیں ہوتی ہماری پارٹی سمندر کی طرح ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی صدر پرویز خٹک اور علی امین گنڈا پور کی قیادت میں پارٹی کو مزید مضبوط کریں گے انشاء اللہ شمالی وزیرستان میں پی ٹی آئی کا جھنڈا سب پر لہرائے گا انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم نظریاتی کارکن ہیں اور زندگی بھر پی ٹی آئی کے ساتھ رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔