اردو پاكستان

اردو پاكستان ‏میرا بیان ضروری ہے اس جہاں کے لیے
میں زندگی کے تماشے ک? اردو تاریخ کا بہترین صفحہ

02/05/2020

ایک قادیانی عورت نے قادیانیت پر لعنت بھیج کر اسلام قبول کر لیا ضرور سنیے اور شیر ضرور کیجیے

🔥⭕ خوبصورت تحریر ⭕🔥پچھلے دنوں خلیل الرحمان قمر صاحب ایک انٹرویو میں  کہنے لگے: ”یہ معاشرہ بڑا منافق ہے میں جب چھوٹا تھا ...
29/04/2020

🔥⭕ خوبصورت تحریر ⭕🔥
پچھلے دنوں خلیل الرحمان قمر صاحب ایک انٹرویو میں کہنے لگے: ”یہ معاشرہ بڑا منافق ہے میں جب چھوٹا تھا تو بڑا انا پرست تھا اور غربت کے باوجود کبھی بھی یوزڈ یا لنڈے کے کپڑے نہیں پہنتا تھا ایک بار میرے ابا کو کپڑے کا سوٹ گفٹ ملا تو میں نے اُن سے کہا مجھے کوٹ سلوانا ہے تو ابا جی نے اجازت دے دی اور ہاف سوٹ سے میں نے گول گلے والا کوٹ_سلوا لیا جس کا اُن دنوں بڑا رواج تھا۔۔
وہ کوٹ پہن کر مَیں چچا کے گھر گیا تو چاچی اور کزنز نے فَٹ سے پوچھا: ”اویے_خیلے_اے_کوٹ_کتھو_لیا_ای۔؟
میں نے کہا: ”سوایا ہے چاچی“ لیکن وہ نہ مانے میں نے قسمیں بھی کھاٸیں لیکن اُن کو اعتبار نہ آیا خالہ اور پھوپھو کے گھر گیا تو وہاں بھی کچھ ایسا ہی ہوا میں گھر آیا اور کوٹ اُتار کر پھینک دیا اور رونے لگ گیا۔۔
حالات کچھ ایسے تھے کہ کوٸی بھی ماننے کو تیار ہی نہیں تھا کہ خیلہ بھی نیا کوٹ سلوا سکتا ہے۔۔
پڑھنے لکھنے اور جاب کے بعد جب میں ایک بنک کے بورڈ آف ڈاٸریکٹرز کا ممبر بنا تو بورڈ آف ڈاٸریکٹرز کی ایک میٹنگ میں اچھے سے ڈراٸی کلین کیا ہوا لنڈے کا کوٹ پہن کر گیا تو میرے کولیگز کوٹ کو ہاتھ لگا کر پوچھنے لگے: ”خلیل صاحب بڑا پیارا کوٹ اے کیہڑا برانڈ اے تے کھتو لیا جے؟ کلاتھ تے سٹیچنگ وی کمال اے “
مَیں نے بِنا کوٸی شرم محسوس کرتے ہوٸے کہا: ”بھاٸی جان لنڈے چوں لیا اے“ لیکن وہ نہ مانے میں نے قسمیں بھی کھاٸیں پھر بھی اُن کو اعتبار نہ آیا۔۔ اور اب کی بار میں رونے کی بجاٸے ہسنے لگ گیا تھا۔۔۔

یہ معاشرہ بڑا منافق ہے غریب کے سچ پر بھی اعتبار نہیں کرتا اور امیر کے جھوٹ پر بھی صداقت کی مہر لگا دیتا ہے۔۔۔

05/04/2020
26/03/2020

دجال

دجال یہودیوں کی نسل سے ہوگا جس کا قد ٹھگنا ہو گا. دونوں پاؤں ٹیڑھے ہوں گے ۔ جسم پر بالوں کی بھر مار ہوگی۔ رنگ سرخ یا گندمی ہو گا۔ سر کے بال حبشیوں کی طرح ہوں گے۔ ناک چونچ کی طرح ہو گی۔ بائیں آنکھ سے کانا ہو گا۔ دائیں آنکھ میں انگور کے بقدر ناخنہ ہو گا۔ اس کے ماتھے پر ک، ا، ف، ر لکھا ہو گا جسے ہر مسلمان بآسانی پڑھ سکے گا۔

اس کی آنکھ سوئی ہوئی ہوگی مگر دل جاگتا رہے گا۔ شروع میں وہ ایمان واصلاح کا دعویٰ لے کر اٹھے گا، لیکن جیسے ہی تھوڑے بہت متبعین میسر ہوں گے وہ نبوت اور پھر خدائی کا دعویٰ کرے گا۔
اس کی سواری بھی اتنی بڑی ہو گی کہ اسکے دونوں کانوں کا درمیانی فاصلہ ہی چالیس گز کاہو گا. ایک قدم تاحد نگاہ مسافت کو طے کرلے گا۔

دجال پکا جھوٹا اور اعلی درجہ کا شعبدے باز ہو گا۔ اس کے پاس غلوں کے ڈھیر اور پانی کی نہریں ہو ں گی۔ زمین میں مدفون تمام خزانے باہر نکل کر شہد کی مکھیوں کی مانند اس کے ساتھ ہولیں گے۔
جو قبیلہ اس کی خدائی پر ایمان لائے گا، دجال اس پر بارش برسائے گا جس کی وجہ سے کھانے پینے کی چیزیں ابل پڑیں گے اور درختوں پر پھل آجائیں گے۔

کچھ لوگوں سے آکر کہے گا کہ اگر میں تمہارے ماؤں اور باپوں کو زندہ کر دوں تو تم کیا میری خدائی کا اقرار کرو گے۔۔؟
لوگ اثبات میں جواب دیں گے۔
اب دجال کے شیطان ان لوگوں کے ماؤں اور باپوں کی شکل لے کر نمودار ہوں گے۔ نتیجتاً بہت سے افراد ایمان سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔

اس کی رفتار آندھیوں سے زیادہ تیز اور بادلوں کی طرح رواں ہو گی۔ وہ کرشموں اور شعبدہ بازیوں کو لے کر دنیا کے ہر ہر چپہ کو روندے گا۔
تمام دشمنانِ اسلام اور دنیا بھر کے یہودی، امت مسلمہ کے بغض میں اس کی پشت پناہی کر رہے ہوں گے۔ وہ مکہ معظمہ میں گھسنا چاہے گا مگر فرشتوں کی پہرہ داری کی وجہ سے ادھر گھس نہ پائے گا۔ اس لئے نامراد وذلیل ہو کر واپس مدینہ منورہ کا رخ کرے گا۔

اس وقت مدینہ منورہ کے سات دروازے ہوں گے اور ہر دروازے پر فرشتوں کا پہرا ہو گا۔ لہذا یہاں پر بھی منہ کی کھانی پڑے گی۔
انہی دنوں مدینہ منورہ میں تین مرتبہ زلزلہ آئے گا۔ جس سے گھبرا کر بہت سارے بے دین شہر سے نکل کر بھاگ نکلیں گے۔ باہر نکلتے ہیں دجال انہیں لقمہ تر کی طرح نگل لے گا۔

آخر ایک بزرگ اس سے بحث و مناظرہ کے لئے نکلیں گے اور خاص اس کے لشکر میں پہنچ کر اس کی بابت دریافت کریں گے۔ لوگوں کو اس کی باتیں شاق گزریں گی۔ لہذا اس کے قتل کا فیصلہ کریں گے مگر چند افراد آڑے آکر یہ کہہ کر روک دیں گے کہ ہمارے خدا دجال (نعوذ بااللہ) کی اجازت کے بغیر اس کو قتل نہیں کیا جاسکتا ہے.

چنانچہ اس بزرگ کو دجال کے دربار میں حاضر کیا جائے گا. جہاں پہنچ کر یہ بزرگ چلا اٹھے گا : "میں نے پہچان لیا کہ تو ہی دجال ملعون ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں تیرے ہی خروج کی خبر دی تھی۔"
دجال اس خبر کو سنتے ہی آپے سے باہر ہو جائے گا اوراس کو قتل کرنے کا فیصلہ کرے گا۔ درباری فوراً اس بزرگ کے دو ٹکڑے کر دیں گے۔

دجال اپنے حواریوں سے کہے گا کہ اب اگر میں اس کو دوبارہ زندہ کر دوں تو کیا تم کو میری خدائی کا پختہ یقین ہو جائے گا۔ یہ دجالی گروپ کہے گا کہ ہم تو پہلے ہی سے آپ کو خدا مانتے ہوئے آرہے ہیں، البتہ اس معجزہ سے ہمارے یقین میں اور اضافہ ہو جائے گا ۔

دجال اس بزرگ کے دونوں ٹکڑوں کو اکٹھا کر کے زندہ کرنے کی کوشش کرے گا ادھر وہ بزرگ بوجہ حکم الہی کھڑے ہو جائیں گے اور کہیں گے اب تو مجھے اور زیادہ یقین آ گیا ہے کہ تو ہی دجال ملعون ہے۔
وہ جھنجھلا کر دوبارہ انہیں ذبح کرنا چاہے گا لیکن اب اسکی قوت سلب کر لی جائے گی۔
دجال شرمندہ ہوکر انہیں اپنی جہنم میں جھونک دے گا لیکن یہ آگ ان کے لئے ٹھنڈی اور گلزار بن جائے گی۔

۔اس کے بعد وہ شام کا رخ کرے گا۔ لیکن دمشق پہنچنے سے پہلے ہی حضرت امام مہدی علیہ السلام وہاں آچکے ہوں گے۔

دجال دنیا میں صرف چالیس دن رہے گا۔ ایک دن ایک سال دوسرا دن ایک مہینہ اور تیسرا دن ایک ہفتہ کے برابر ہوگا۔ بقیہ معمول کے مطابق ہوں گے۔

حضرت امام مہدی علیہ السلام دمشق پہنچتے ہی زور وشور سے جنگ کی تیاری شروع کردیں گے لیکن صورتِ حال بظاہر دجال کے حق میں ہوگی۔ کیونکہ وہ اپنے مادی و افرادی طاقت کے بل پر پوری دنیا میں اپنی دھاک بٹھا چکا ہو گا۔ اس لئے عسکری طاقت کے اعتبار سے تو اس کی شکست بظاہر مشکل نظر آ رہی ہو گی مگر اللہ کی تائید اور نصرت کا سب کو یقین ہو گا ۔

حضرت امام مہدی علیہ السلام اور تمام مسلمان اسی امید کے ساتھ دمشق میں دجال کے ساتھ جنگ کی تیاریوں میں ہوں گے۔
تمام مسلمان نمازوں کی ادائیگی دمشق کی قدیم شہرہ آفاق مسجد میں جامع اموی میں ادا کرتے ہوں گے۔
ملی شیرازہ ،لشکر کی ترتیب اور یہودیوں کے خلاف صف بندی کو منظم کرنے کے ساتھ ساتھ حضرت امام مہدی علیہ السلام دمشق میں اس کو اپنی فوجی سرگرمیوں کا مرکز بنائیں گے۔ اور اس وقت یہی مقام ان کا ہیڈ کواٹر ہو گا۔
حضرت امام مہدی علیہ السلام ایک دن نماز پڑھانے کے لئے مصلے کی طرف بڑھیں گے تو عین اسی وقت حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا نزو ل ہوگا۔

نماز سے فارغ ہو کر لوگ دجال کے مقابلے کے لئے نکلیں گے۔ دجال حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو دیکھ کر ایسا گھلنے لگے گا جیسے نمک پانی میں گھل جاتا ہے۔ پھر حضرت عیسیٰ علیہ السلام آگے بڑھ کر اس کو قتل کر دیں گے اور حالت یہ ہوگی کہ شجر و ہجر آواز لگائیں گے کہ اے روح اللہ میرے پیچھے یہودی چھپا ہوا ہے۔ چنانچہ وہ دجال کے چیلوں میں سے کسی کو بھی زندہ نہ چھوڑیں گے۔

پھر حضرت عیسیٰ علیہ السلام صلیب کو توڑیں گے یعنی صلیب پرستی ختم کریں گے۔
خنزیر کو قتل کر کے جنگ کا خاتمہ کریں گے اور اس کے بعد مال ودولت کی ایسی فراوانی ہوگی کہ اسے کوئی قبول نہ کرے گا اور لوگ ایسے دین دار ہو جائیں گے کہ ان کے نزدیک ایک سجدہ دنیا و مافیہا سے بہتر ہو گا۔

(مسلم، ابن ماجہ، ابوداود، ترمذی، طبرانی، حاکم، احمد)

اللّٰہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کا ایمان سلامت رکھے۔
آمین ثم آمین یارب العالمین

(یاد رہے کہ فتنہ دجال سے آگاہی تمام انبیاء نے دی ہے)

26/03/2020

پوری دنیا کو لاک ڈاؤن کر کے نیو ورلڈ آرڈر ، ڈیل آف دی سنچری ، ایجنڈا 2030 کے نفاذ کے علاوہ کون سے مقاصد حاصل کئے جا رہے ہیں ، آہستہ آہستہ سمجھ آےُ گا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔

موجودہ صورتحال کچھ یوں ہے ، آئل پرائس نامی جریدے کے مطابق اب اگر تیل کی قیمتیں عالمی منڈی میں اوپر بھی چلی جائیں تو امریکی کمپنی شیل کیلئے واپسی نا ممکن ہوگی ، شیل کو ختم کرنے کا کریڈٹ سعودیہ کو جاتا ہے ، تیل کی جنگ چھیڑ کر سعودیہ نے امریکی معیشت کی کمر توڑ دی ہے ، تیل کی جنگ اسوقت تک جاری رہے گی ، جبتک امریکہ سے تیل کی بادشاہت کا تاج واپس نہیں لیا جاتا ۔ ۔ ۔ امریکہ اور سی آئ اے سے محمّد بن سلمان نے تختہ الٹنے کی سازش کا بدلہ لے لیا ۔ ۔ ۔ کرونہ و تیل کی قیمتوں کی وجہ سے امریکہ اپنے آپ میں لگ چکا ہے ۔ ۔ ۔
جبکہ امریکہ سعودیہ و دیگر عرب ممالک کے خلاف ( نو پیک ) بل سینیٹ سے پاس کروا چکا ہے ، جس کے مطابق تیل کی قیمتوں میں چھیڑ چھاڑ و دیگر وجوہات کی بنا پر امریکہ ، عرب ممالک کا پیسہ ضبط کر سکتا ہے ، معاشی پابندیاں عائد کر سکتا ہے ، جو ممالک پابندی کے بعد انکے ساتھ کام کریں گے ان پر بھی پابندی عائد کر دی جائے گی ۔ ۔ ۔ خیال رہے نو پیک بل 17ویں مرتبہ سعودیہ کو بلیک میل کرنے کیلئے استعمال ہو رہا ہے ۔ ۔ ۔
دنیا واضح طور پر دو دھڑوں میں تقسیم ہونے جا رہی ہے ۔ ۔ ۔ یہ اسرائیل کی سعودیہ کو وارننگ ہے کہ روس کے ساتھ ملکر سازش کیوں کی ۔ ۔ ۔ ابھی محمّد بن سلمان کو کشوگی کے حوالے سے بلیک میل کیا جائے گا ، اور بڑے طریقے ہیں ۔ ۔ ۔ اگر محمّد بن سلمان بلیک میل نہیں ہوتا تو معاشی پابندی کی صورت میں سعودیہ نیو بلاک سے رجوع کرے گا ۔ ۔ ۔ امریکہ ، اسرائیل کی بینڈ بج جاۓ گی کیونکہ یہاں سب ممالک سعودیہ کو ویل کم کرنے کو تیار ہیں ۔

ترکش نیوز پیپر کے مطابق امریکہ میں شدید بغاوت کے آثار پیدا ہو چکے ہیں ، لوگ تنگ آکر سڑکوں پر نکلنے والے ہیں ، عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی ، وائرس کی وجہ سے حالات کا ذمے دار ٹرمپ کو ٹھہرایا جا رہا ہے ۔ ۔ ۔ متوقع بغاوت سے نمٹنے کیلئے امریکی افواج کو ہنگامی طور پر 27 شہروں میں تعینات کیا جا رہا ہے ۔ ۔ ۔
یہ اسرائیل کی طرف سے سزا ہے ، ٹرمپ کو افغانستان سے افواج کیوں نکالیں اسرائیل کی مرضی کے خلاف ۔ ۔ ۔ امریکن عوام نے ٹرمپ کا اس حوالے سے ساتھ کیوں دیا ۔ شاید لاک ڈاؤن ختم ہونے تک امریکہ کی بدمعاشی آخری سانسیں لے رہی ہو ۔ ۔ ۔ 18 ماہ سے دو سال تک امریکہ کو اپنی معیشت لاک ڈاؤن کرنی پڑ سکتی ہے ۔
اب امریکہ کا صدارتی امیدوار جو بائیڈن اپنے روایتی طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے اسرائیل کی پشت پناہی پر چین پر جھوٹا الزام عائد کر رہا ہے کہ ہمیں ووہان تک رسائی دی جائے ، تاکہ ہمارے انٹیلی جنس یونٹ پتہ چلا سکیں ، یہ وائرس کہاں سے آیا ۔ ۔ ۔ لیبارٹریوں تک رسائی نا دینے کی صورت میں انجام سنگین ہوگا ۔۔۔ اصل میں کرونہ کا سارا چکر اسرائیل نے چین کے لئے ہی چلایا تھا ، ساری دنیا لاک ڈاؤن ہو چکی مگر چین نکل گیا ، یہ شکار کیسے نکلا ۔ ۔ ۔ یہودی زائیونسٹ چین کو مزید نقصان پہنچانے کیلئے بائیو لاجیکل وار فیئر کا مزید جھٹکا دے سکتا ہے ۔ ۔ ۔
در حقیقت چین کرونہ سے چھٹکارہ حاصل کرتے ہی ، معیشت تیزی سے بحال کر رہا ہے ، دنیا کرونہ ویکسین کے حوالے سے امریکہ کی طرف دیکھ رہی تھی ، چین نے دوا تیار کرلی ، دنیا میں اسوقت چین میڈیسن سالٹ ، را میٹریل ، میڈیکل ایکوئپمنٹ کا سب سے بڑا سپلائر ہے ، اج چینی ادویات و ریسرچ پر دنیا اعتماد کا اظہار کر رہی ہے ، چین نے عالمی لیڈر کی طرح کرونہ پر دنیا کو ھدایات دینا شروع کردی ہیں ۔ ۔ ۔ اسرائیل گلوبل آرڈر تبدیل کرنے چلا تھا ، امریکہ سپر پاور کہلاتا تھا ، اب اسرائیل خود کو ڈکلئیر کرنے جا رہا تھا ، اسوقت دنیا آئیسولیشن میں ہے ، معیشتیں تباہ ہو رہی ہیں ، چین نکلا تو نکلا کیسے ؟ کرونہ کی وجہ سے چین سپر پاور بننے کی طرف گامزن ہو چکا ، روس بھی ویکسین بنا چکا ۔ ۔ ۔ چین کا لاک ڈاؤن سے نکلنے کا مطلب ، پاکستان بھی نکل گیا ، افغانستان بھی نکل گیا ، نیو بلاک پلان مکمل ، سی پیک ، گوادر ، ون بیلٹ ، ون روڈ پروجیکٹ مکمل ۔ ۔ ۔ اسرائیل کے پاس سپر پاور کا سٹیٹس ملنے سے پہلے ختم ۔ ۔ ۔ ٹرائیکا پینک میں ۔ ۔ ۔ امریکہ کے ذریعے جھوٹے دعوے ، چین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں ۔ ۔ ۔ نیو ورلڈ آرڈر ، ڈیل آف دی سنچری پلان کھڈے لین لگتا نظر آنا شروع ہو گیا ہے ، منحوس یہودی زائیونسٹ ، موساد ، ایلومیناتی کو ۔ ۔ ۔ دوسری طرف افغان طالبان نے افغانستان میں داعیش کا صفایا شروع کر دیا ہے ، سینکڑوں داعیشی اہلکاروں نے سرینڈر کر دیا ہے ۔ ۔ ۔ ٹرائیکا کی حالت خراب ۔ ۔ ۔
لاک ڈاؤن کے دوران حالات بہت خراب ہونے والے ہیں ۔ ۔ ۔
بہرحال بہت مشکل ہے اب زائیونسٹ کیلئے بہت ساری سپر پاورز کی موجودگی میں نیو ورلڈ آرڈر ، ایجنڈا 2030ء کا نفاذ ، ڈیل آف دی سنچری پلان کا نفاذ ۔ ۔ ۔ آنیوالے چیلنجز بہت خطرناک ہو سکتے ہیں ۔ الرٹ رہنا ہوگا ۔ ۔ ۔

‏گھر پہ رہنے کا حکم سنتے ہیبعض بے گھر  بہت اُداس ہُوئے
26/03/2020

‏گھر پہ رہنے کا حکم سنتے ہی
بعض بے گھر بہت اُداس ہُوئے

25/03/2020

یہ بندہ مستحق ہے اور مقروض ہے کاہنہ-لاہور کا رہائشی ہے,
اسے راشن کی ضرورت ہے.
جو بھائی مدد کر سکے اس سے رابطہ کر لے.
03459620015 Muhammad Ibrahim

تیسرا  شخص  مسئلہ تھا مگرہم نے اِک دُوسرے کو چھوڑ دیا
24/03/2020

تیسرا شخص مسئلہ تھا مگر
ہم نے اِک دُوسرے کو چھوڑ دیا

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when اردو پاكستان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to اردو پاكستان:

Share