05/10/2026
• پائلٹ مُعِزُ الحق چودھری کی دعوتِ ولیمہ میں اشراف کی شرکت۔
• انجینئر اکرام چودھری کے بیٹے اور چودھری کرامت حسین گجر آف گھُمن بھسرالی کے پوتے کی شادی ہزاروں لوگوں کی آمد سے یادگار بن گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
جہلم (رائے یُوسُف رضا دھنیالہ)
چودھری اکرامُ الحق آف گھُمن بھسرالی (انجینئر ایمریٹس ائیرلائن دبئی) کے ہونہار فرزند چودھری مُعِزُ الحق گجر (پائلٹ فلائی دبئی ائیرلائن) کی دعوتِ ولیمہ میں پاکستان کی ایلیٹ کلاس سمیت ہزاروں خواتین وحضرات کی شرکت۔ شاندار تقریب جی ٹی روڈ جہلم کے مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی جس میں اکرام چودھری اور دُولہا مُعِزُ الحق کے پی آئی اے، فلائی دبئی ائیرلائن اور ایمریٹس ائیرلائن کے دوستوں، اہلکاروں و سٹاف کے علاوہ باقی معزز اور ممتاز پاکستانی شخصیات میں لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) چودھری مزمل حسین کھٹانہ ستارہ ہلال ملٹری، فوجی فاؤنڈیشن کالج میرپور آزاد کشمیر کے پرنسپل لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) اختر حسین مجوکہ تمغۂ امتیاز ملٹری، جناب راؤف مجوکہ، سابق تحصیل ناظم جہلم چودھری زمرد یعقوب بالا بھٹیال، سابق ایم پی اے جہلم چودھری ظفر چک دولت، ہیڈ ماسٹر چودھری مظہر حسین، سابق ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پروفیسر مہر بہاول شیر، مہر بشارت حسین سُکھا، حاجی غلام جعفر چئیرمین یونین کونسل دھنیالہ، میاں محمد اسد سلطان چئیرمین یونین کونسل چک جمال، چودھری راشد منہاس، کرنل چودھری محمد انور گجر، میجر زرگون گُل خان، میجر حماد، چودھری واصف حسین جادہ، چودھری جعفر اقبال، چودھری ذوالفقار علی بھٹو دھنیالہ، چودھری ساجد محمود کونسلر یونین کونسل بوکن سمیت بڑی تعداد میں اساتذہ کرام، صحافی حضرات، بیوروکریٹ، ریٹائرڈ سِوّل و فوجی افسران، جہلم کے دیہاتوں کے چودھری صاحبان، نمبردار، سابقہ پنجاب پولیس افسران، سیاستدان، متعدد ائیرلائنز کے اہلکار، انجینئرز، ڈاکٹرز، تاجر، گجر برادری کے زعماء، معززینِ علاقہ اور ملک کی دیگر نامور شخصیات شامل تھیں۔
ایمریٹس ائیرلائن دبئی کے انجینئر اکرم الحق چودھری نے دبئی میں ہی مُقیم فلائی دبئی ائیرلائن کے پائلٹ اپنے فرزند چودھری مُعِزُ الحق کی دعوتِ ولیمہ میں اپنی مادرِ علمی گورنمنٹ آرڈننس پبلک ہائی سکول کالا ڈپو، چک جمال، ضلع جہلم کے اپنے کلاس فیلوز اور سکول فیلوز کی بڑی تعداد کو بھی مدعو کر رکھا تھا جن میں سے رائے یُوسُف رضا دھنیالہ، اولڈ اِز گولڈ گروپ کے ایڈمن مرزا تنویر احمد بھرٹہ (غلہ منڈی دینہ شہر)، چودھری ارشد محمود بھرٹہ، مویشی منڈیوں کے معروف کاروباری حاجی ذاکر حسین بوکن، خان جمیل احمد چک قاضی، چودھری سعید ایوب چکوڑہ پوڑیلہ، پروفیسر میاں اجمل جمیل شمس پور، ڈاکٹر عنصر محمود اور چودھری ندیم گجر آف رہانہ گُجراں، چودھری اشتیاق حسین کسانہ دھنیالہ، چودھری عابد محمود جٹ دھنیالہ، میجر فیض رسول ریٹائرڈ پاک نیوی حال مُقیم اسلام آباد، چودھری مظہر حسین موٹہ جہانگیر، جامع مسجد نصر کے مؤذن محمد علی سلفی ڈھوک صوبیدار۔ چک قاضی، میاں غلام مُرتضیٰ سُنار بوڑھیاں، میاں شاہد محمود و میاں ایاز محمود شمس پور، میاں شوکت حیات چک جمال، چودھری سعید احمد ایڈووکیٹ بوڑھیاں، چودھری ظفر صدیق چک براہم، راجہ عامر کیانی بڈھار اور آئرلینڈ میں مُقیم جمیل احمد بٹ کے چھوٹے بھائی خلیل بٹ ہرل بوڑھا جنگل نے اپنے میٹرک کے ہم جماعت اور کلاس مانیٹر کے فرزند کی شادی میں شرکت کی۔
ہزاروں مہمان مرد وخواتین پہ مشتمل ایک بڑی دعوتِ ولیمہ کا اہتمام کرنے پر شرکاء، احباب اور خویش نے دُولہا مُعِزُ الحق چودھری کے دادا چودھری کرامت حسین گجر، نانا چودھری محمد ریاض، ماموں چودھری ضیاء الحق UK و ماموں چودھری عرفان الحق، چچا چودھری احتشام الحق UK، چچا چودھری احسان الحق UAE، چچا چودھری ڈاکٹر مظہر الحق ڈائریکٹر اسلام آباد، چچا چودھری معظم علی UK اور چچا زاد بھائیوں
کو مبارکباد دیتے ہوئے جوڑے کی ازدواجی زندگی شروع ہونے پر خوشی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Report by:
Rai Yusuf Raza Dhanyala
رائے یُوسُف رضا دھنیالہ
Watch Rai Yusuf Raza Dhanyala
Rai Muhammad Yusuf Raza