15/04/2026
مسکراہٹ تیری آج بھی نظر آتی ہے
جب جی نہیں لگتا یاد تیری آتی ہے
فاصلے اتنے دور ہیں کہ وقت لگے گا
یہ بھی کیا محبت ہے تٌو دور چلا گیا
(شادی جان)
آج چاچو کو ہم سے دور ہوئے ایک سال گزر گیا ہے لیکن وقت کا پتہ ہی نہیں چلا کہ کب یہ وقت آیا اور گزر گیا......چاچو کی مسکراہٹ ہنسی سب نظروں کے سامنے رہتی ہے چاچو کا وہ مسکراتا ہوا چہرہ چاہے پریشانی میں ہوتے ؛ دٌکھ میں ہوتے یا خوشی میں ہوتے مسکراہٹ چہرے پر رہتی ........اور آج چاچو نہیں ہیں لیکن مسکراہٹ کے ساتھ اٌن کی یادیں ہیں .....وقت نے ساتھ نہیں دیا قسمت نے دھوکا دیا اور جوانی چھین لی ؛ بچوں سے باپ کا سایہ چھین لیا ؛ بیوی سے سر کا تاج چھین لیا ......😰😰😰😰😭😭😭😭😭😭🥹🥹🥹🥹💔
چاچو نے بہت جلدی کر دی معلوم نہیں کیا سوچ لے کر خود کو ہم سے دور کر لیا .....15 اپریل 2025 کا دن 2:45 کا وقت جو قیامت بن گئی میرے لیے میرے خاندان کے لیے جب میری آنکھوں کے سامنے راولپنڈی ایم ایچ ہسپتال میں جب چاچو زندگی اور موت سے لڑ رہے تھے اوپن ہارٹ سرجری ہوئے 4 دن گزر گئے تھے لیکن چاچو نے ہوش نہیں کیا تھا وینٹ پر تھے .......
میرے سامنے چاچو کا دو بار سی پی آر ہوا ایک بار تو ریکور کر گئے لیکن دوسری دفعہ موقع نہیں دیا.........دوسرے سی پی آر سے پہلے چاچو نے اتنی ہوش کی مجھے دیکھا میں سامنے پاس کھڑا تھا اور ڈاکٹر دیکھ رہے تھے چاچو کو بس تھوڑی دیر بعد دل بند ہوا ڈاکٹرز کی ٹیم نے سی پی آر شروع کیا میں پاس کھڑا آنکھوں میں آنسو لیے دٌعائیں کر رہا تھا کہ اے میرے خدا ہمارا ساتھ نہ چھوڑنا😰😰😰😰😭😭😭🥹🥹🥹🥹💔💔💔💔💔💔💔
لیکن 5 منٹ سی پی آر کرنے کے بعد جب ڈاکٹرز بھی ہمت ہار گئے تو وہاں کھڑا میں مایوسی اور نا اٌمیدی لیے زار زار رویا لیکن باہر سب گھر والے موجود تھے اٌن کو یہ خبر دینے کی ہمت نہیں ہو رہی تھی خود کو صبر دیتے ہوئے باہر گیا اور بھائی کو بتایا باجی کو بتایا لیکن یہ کہا کہ ابھی کسی کو نہیں بتانا کہ چاچو چھوڑ گئے ہیں .........وہ وقت قیامت سا لگ رہا تھا کہ میں جایا کو کیسے بتاؤں گا ؛ میں جوئیل اور ابی کو کیسے سمجھاؤں گا چاچی کو پہلے ہی گھر روانہ کر دیا تھا کہ چاچو ٹھیک ہیں گھر جائے ریسٹ کریں پھر آجائے لیکن قسمت کو کچھ اور منظور تھا........آج ایک سال ہونے کہ بعد بھی ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے ایسا کچھ ہوا ہی نہیں ...........مسسس یو چاچو یارا ......جایا بہت مسس کرتی ہے .....ہروقت پریشان رہتی ہے .....مسسس یو یارا😰😰😰😰😭😭😭😭😭😭🥹🥹🥹🥹🥹🥹🥹🥹🥹💔💔💔💔💔💔💔💔💔💔💔💔💔💔💔
شادی جان
Azizen Shadi Jan