Defa e Pakistan Forum

Defa e Pakistan Forum Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Defa e Pakistan Forum, Advertising/Marketing, Gulshan usman Rahim yar khan, Islamabad.

03/09/2019
انتہائی اہم خبر کشیدہ حالات میں کچھ غیر ملکی سوشل میڈیا  اکاونٹس سرگرم ہوسکتے ہیں جن کا کام افواہیں پھیلانا تشویش اور ما...
04/08/2019

انتہائی اہم خبر

کشیدہ حالات میں کچھ غیر ملکی سوشل میڈیا اکاونٹس سرگرم ہوسکتے ہیں جن کا کام افواہیں پھیلانا تشویش اور مایوسی پھیلانا ہوگا ۔
وہ اس طرح کی خبریں دیں گے کہ پاک آرمی اتنے اتنے جوان شہید ۔

یا پھر پاک آرمی کشمیر میں داخل ہو گئی وغیرہ یہ سب بھارتی ایجنڈا ہے کہ ہم کشمیریوں کو کچلیں بھی اور الزام پاکستان پر لگائیں کہ جو کچھ ہم کررہے ہیں وہ سب پاکستان کی مداخلت کی وجہ سے ہے ۔

ممکنہ طور پر بھارت پلوامہ سے بھی بڑا واقعہ خود کرواسکتا ہے تاکہ دنیا کے تمام میڈیا کا رخ اس طرف پھیر کر کشمیریوں کا قتل عام کیا جاسکے ۔

تاہم ایسے حالات میں صرف اور صرف ڈی جی آئی ایس پی آر کو فالوو کریں وہ جو بھی کہیں وہی سچ ہے ۔
Defa e Pakistan Forum

یہ منظر پہلی دفع دیکھا .ویل ڈن ایس ایس پی شبیر سیٹھار صاحبایس ایس پی ٹھٹہ شبیر سیٹھار صاحب سندھ پولیس کے شہدا کے دن پر ا...
04/08/2019

یہ منظر پہلی دفع دیکھا .
ویل ڈن ایس ایس پی شبیر سیٹھار صاحب
ایس ایس پی ٹھٹہ شبیر سیٹھار صاحب سندھ پولیس کے شہدا کے دن پر ایک شہید اہلکار کے ورثا سے ملنے ان کے گائوں گئے تو انہیں پتہ چلا کہ وہ کھیتوں میں گئے ہیں۔ ایس ایس پی خود بھی کھیتوں میں پہنچا اور شہید سپاہی کے ورثا کے ساتھ چاول کے فصل کی بوائی شروع کر دی۔ ایس ایس پی ٹھٹہ نے اپنے اس عمل سے یہ پیغام دیا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر جانیں قربان کرنے والے پولیس کے شہدا کے ورثا کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا.❤❤❤

03/08/2019

پاکستانی خفیہ اینجسیوں کی کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری 4 روز میں دوسرا ہندوستانی ‏راء کا ایجنٹ بلوچستان سے گرفتار
نام لیفٹنٹ دیواکر پوری
Mr. لفٹیننٹ-098441

Men and women dressed in Pakistan Armed Forces Uniform are the ‘Men and Women of Grace’. Patriotism is part of their blo...
03/08/2019

Men and women dressed in Pakistan Armed Forces Uniform are the ‘Men and Women of Grace’.
Patriotism is part of their blood and to them, nothing but only Pakistan and the patriotic people of Pakistan matter.

We condemn Hasil Bazinjo's statement and his supporters for speaking their ill willed and unfounded words against the Armed Forces of Pakistan!

Long Live Pakistan
Long Live Pakistan Armed Forces and Long Live ISI🇵🇰🇵🇰🇵🇰

  بس آنکھوں میں ایک چمک تھی۔۔کوئی چلایا کیپٹن! مجھ سے بات کرو مائی بوائے سب ٹھیک ہو جائے گا میرے ساتھ رہو۔شاید وہ اس کے ...
02/08/2019



بس آنکھوں میں ایک چمک تھی۔۔
کوئی چلایا کیپٹن! مجھ سے بات کرو
مائی بوائے سب ٹھیک ہو جائے گا میرے ساتھ رہو۔
شاید وہ اس کے کمانڈر کی آواز تھی جو اس کو اپنے بچوں کی طرح چاہتا ہے اور وہ اسٹریچر کے ساتھ ساتھ دوڑ رہا ہے۔۔
آرمی کی کوئک ری ایکشن فورس کو بلایا گیا تھا دہشت گردوں نے پولیس ریکروٹس کے ہاسٹل پر حملہ کیا تھا۔۔
پانچ منٹ میں کامبیٹ ٹیم نے ہاسٹل پہنچنا تھا۔۔
جو کہ کامبیٹ ٹیم پہنچ گئی۔۔
وہ اس ٹیم کا لیڈر تھا اور جب وہ بیک اپ پر پہنچے تو حملہ شدید ہو گیا تھا۔۔
اس نے فوری طور پر پوزیشن سنبھالی اور دشمن کے سر پر جا پہنچا اور دہشت گردوں کو حیران کر دیا۔۔
ایک دہشت گرد کو اس نے گیٹ پر ہی مار دیا تھا اور پھر اپنی کامبیٹ ٹیم کے ھمراہ ایک کے بعد ایک کمرے کی طرف تیزی سے سرچ آپریشن کرنے لگا۔۔۔
ایک کمرے میں داخل ہوا تو کافی سارے جوان موجود تھے ۔۔
وہ چلایا سب اپنے بندے ہیں؟؟؟؟
جواب نہ پا کر وہ بولا میں ایس ایس جی سے ہوں سب بچے ہاتھ اوپر اٹھا کر باہر آ جاو۔۔۔
اور سب باہر کی طرف تیزی سے بڑھے۔۔
اچانک اس کی نظر کمرے میں پڑی چارپائی کے نیچے پڑی وہ بولا یہ چارپائی کے نیچے کون ہے اور ایک جست لگا کر چارپائی کو لات ماری تو اس کے نیچے ایک خودکش حملہ آور تھا ۔۔۔
اس نے دہشتگرد کی آنکھوں میں دیکھا اسے ان آنکھوں میں ایک وہشت نظر آئی اور وہ لپک کر اس کے اوپر گرا اور اس دہشت گرد کو لپیٹ گیا۔۔۔
دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کے کان سنسنا اٹھے ایسا لگا جیسے بہت سے گرم لوھے کے ذرات اس کے جسم میں داخل ہو گئے ہیں۔۔
وہ ہوش میں تھا مگر کچھ بول نہیں پا رہا تھا۔۔
کمانڈر نے اسکے چہرے پر اپنے ہاتھ سے ہلکے سے مارا ۔۔
مائی بوے سٹے ود می ۔۔
اس نے آخری دفعہ آنکھیں کھولیں اور ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ اپنے کمانڈر کو دیکھا جیسے کہ وہ کہنا چاہتا ہو
Mission accomplished sir...
جنت کے دروازے پر جا رکا۔۔
یہ کہانی نہیں ہے دوستو ۔۔
یہ وطن کی مٹی سے وفاداری کرنے والے بہادر بیٹے کیپٹن روح اللہ شہید کی سچی داستان ہے۔۔
اللہ درجات بلند فرمائے۔۔

پاک فوج زندہ باد
پاکستان پایندہ باد

محافظ اور چوکیدارپی ٹی ایم اور اس کے حامی پاک فوج کو چوکیدار کہہ کر ان کی تذلیل کی کوشش کرتے ہیں۔ افواج چوکیدار نہیں، مح...
02/08/2019

محافظ اور چوکیدار

پی ٹی ایم اور اس کے حامی پاک فوج کو چوکیدار کہہ کر ان کی تذلیل کی کوشش کرتے ہیں۔

افواج چوکیدار نہیں، محافظ ہوتی ہیں۔

چوکیدار تو باہر کا بندہ۔
نہ گھر کے معاملات میں مداخلت کا حق،
نہ گھر پر حق،
نہ چوکیدارے کے علاوہ کوئی فرض۔
گھر سے رشتہ صرف ملازمت اور تنخواہ۔
تنخواہ نہ ملے تو گھر چھوڑ دے۔

لیکن افواج کی مثال ایسے ہے جیسے گھر کا کوئی فرد گھر کی حفاظت کا ذمہ لے لے۔
تو کیا یہ ذمہ لینے سے اس کا گھر پر حق ختم ہوجائیگا؟
یا وہ گھر کے معاملات سے بےدخل کر دیا جائیگا؟؟

عوام اور افواج میں ایک فرق ہے جس کی وجہ سے میں فوج کو مقدس کہتا ہوں۔

ریاست کے اندر عوام کا فرض ہے کام کرنا،
لیکن افواج کا فرض ہوتا ہے جانیں دینا۔
یوں افواج کا فرض زیادہ بڑا، مشکل اور مقدس ہے۔

یہ الگ بات ہے کہ عوام کام نہیں کررہی لیکن افواج نہ صرف دھڑا دھڑ جانیں دے رہی ہے بلکہ عوام کا چھوڑا ہوا کام بھی کر رہی ہے۔

انتخابات کرانے میں الیکشن کمیشن کی مدد سے لے کر،
مردم شماری،
سیلاب و زلزلہ زدگان کی مدد،
ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال میں علاج معالجے کرانا،
پولیو کے قطرے پلانا،
سفارتی محاذ پر دشمنوں کو جواب دینا،
سڑکیں، پل، سکول، مارکیٹیں اور ہسپتال بنانا،
آئی ڈی پیز کو سنبھالنا،
عدالتیں ناکام ہوں تو فوجی عدالتیں،
گرمی ہو تو ہیٹھ سٹروک سنٹرز بنانا،

اور کراچی بلدیہ ناکام ہو تو گٹر کی صفائی اور نکاسی کا انتظام درست کرنے تک،

پاک فوج اللہ کا تحفہ ہے۔
اس کو چوکیدار کہہ کر گالی مت دیجیے۔
اس کی قدر کیجیے۔
یقین مانیں اور آپ کا یہاں کوئی نہیں!

Defa e Pakistan Forum

زیرنظر تصویر میں بیٹھا شخص میجر جنرل ممتاز حسین ہے اور یہ تصویر خیبر-4آپریشن کی ہے جو کہ 2017میں کیا گیا تھا۔ممتاز حسین ...
22/07/2019

زیرنظر تصویر میں بیٹھا شخص میجر جنرل ممتاز حسین ہے اور یہ تصویر خیبر-4آپریشن کی ہے جو کہ 2017میں کیا گیا تھا۔

ممتاز حسین خیبرفور آپریشن کے دوران ایس ایس جی میں بریگیڈ کمانڈر تھا اور اس افسر کی بہادری نے آپریشن کو یادگار بنا دیا۔
یہ وہ بہادر افسر ہے جو میدان جنگ میں زخمی بھی ہو چکا ہے اور اس وقت وطن کا یہ بیٹا جی سی او شمالی وزیرستان ہیں۔

انہیں اس بہادری کے صلے میں تغمہء بسالت سے بھی نوازہ گیا۔

جنرل ممتاز وہ روشن ستارہ ہے جو فوج کے جنرلز اور افسران سے نفرت سکھانے والے حرامیوں کے منہ پر زور دار تمانچہ ہے۔

فوج میں ترقی پانے والا ہر افسر کسی نا کسی کارنامے، وطن کے لیے خدمات، اور پروفیشنل کورسز کے بعد ترقی پاتا ہے۔

فوج میں ایک معمولی سپاہی بھی اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر آرمی چیف بن سکتا ہے ، کیونکہ فوج میں حکمران کا بیٹا حکمران نہیں ہوتا.
(مياں آصف لنگراه)

Address

Gulshan Usman Rahim Yar Khan
Islamabad
92

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Defa e Pakistan Forum posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share