02/09/2018
الحمداللہ !
کام پرائیویٹ لمیٹڈ کی ای کامرس ویب سائٹ کا بنیادی ماڈل فائنل ھو چکا ھے اور مختلف ٹیمیں تشکیل دی جارہی ہیں۔
اس ای کامرس پلیٹ فارم کا مقصد پاکستان بھر سے چھوٹے مینوفیکچررز کی پراڈکٹس انٹرنیشنل مارکیٹ میں متعارف کروانا، انھیں ای کامرس انڈسٹری سے متعلق ٹریننگ دینا، مارکیٹ میں ڈیمانڈ پیدا کرنا اور وسائل کی فراہمی ھے۔
اسکے علاوہ آن لائن نمائندگان یا ایفیلی ایٹس(Affiliates) کی ٹیم بزریعہ ٹریننگ تشکیل دینا تاکہ پاکستان کی بیشتر نوجوان نسل آن لائن کام کر کے اپنے معاشی مستقبل کو بہتر بنا سکیں۔
پراڈکس کی خریداری کے لئیے کسی بھی کسٹمر کو بذریعہ Affiliate ہی آرڈر دینا پڑے گا تاکہ ہر Affiliate کی انکم میں فطری اضافہ ممکن ہو سکے۔ ہر Affiliate کا اپنا آن لائن اکاونٹ اور اسٹور ھوگا اور ہر کسٹمر Affiliate سے رابطہ کے بعد اپنے ریمارکس اور ریٹنگ دے سکے گا تاکہ نئے آنے والے کسٹمرز اپنے لئیے بہترین Affiliate کا انتخاب آسانی سے کر سکیں۔
مقصد واضح ھے کہ لوکل بزنس کو اںٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی اور بیرونی دنیا کی بہتر پراڈکٹس ملک میں متعارف کروانا اور کوالٹی کنٹرول کو بہتر بنانا۔
اب تک ای کامرس انڈسٹری میں جتنا بھی کام ہو رھا ھے ھم صرف اشیاء کو امپورٹ ہی کررھے ھیں جسکا ھماری معیشت کو الٹا نقصان ھو رھا ھے اس لئے ھمیں ایکسپورٹ پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی تاکہ ملکی معیشت اور زرمبادلہ کے زخائر میں اضافہ اور استحکام پیدا ہو سکے۔
اس ضمن میں اگر لاکھوں افراد بھی مل کر کام کرنا چاھیں تو گنجائش باقی رھے گی۔
اللہ ھم سب کا حامی و ناصر ہو۔
آمین !