17/08/2026
السلام علیکم! امید ہے آپ سب خیر خیریت سے ہونگے۔ آج میں آپ کو یوٹیوب کی ایک خطرناک پالیسی جس کا نام Circumventions Policy ہے۔ اس کے بارے میں مکمل تفصیل سے گائیڈ کروں گا۔ جو لوگ نئے نئے یوٹیوب پر آچکے ہیں یا انا چاہتے ہیں یاوہ لوگ جو کافی ٹائم سے یوٹیوب پر کام کررہے ہیں لیکن اس خطرناک پالیسی کے بارے میں نہیں جانتے۔اور پھر اس پالیسی کا شکار ہوجاتے ہیں۔ تو وہ لوگ اس تحریر کو لازمی پڑھیں اور اپنے دوستوں کو بھی صدقہ جاریہ سمجھ کر شئیر کریں۔ تاکہ کوئی بھی سالوں محنت کے بعد مایوس نہ ہو۔
سب سے پہلے بات کرتے ہیں کہ YouTube Circumvention policy کیا ہے؟
Youtube Circumvention policy.
یوٹیوب کی ایک ایسی پالیسی ہیں جو کہ ان Creator's پر لاگو ہوتی ہیں۔ جس کا کوئی بھی چینل کسی بھی وجہ سے یوٹیوب نے Delete کیا ہو یا مستقل طور پر Remove کیا ہو۔ تو وہ Creator's مستقبل میں کوئی اور چینل نہیں بنا سکتا اور نہ ہی کسی چینل کو مینیج کر سکتا ہے۔ اگر کوئی Creator' یوٹیوب کی Rules کو بائی پاس کرتا ہے تو یہ پالیسی اس پر لاگو ہوجاتی ہے۔ اور یوٹیوب بغیر کسی وارننگ کے فورن ہی سے اگلا چینل یا All Related چینل اڑا دیتا ہے۔ جو بھی Same Creator's نے بنایا ہو۔
یوٹیوب کو کیسے پتہ چلتاہے۔ یعنی کیسے Detect کرتا ہے۔ کہ Same Creator نے نیو چینل بنا یاہے۔
Circumventions policy لاگو کرنے کیلیے یوٹیوب اپ کو ان 21 سگنل سے Detect کرتاہے۔ کنفر کرنے کے بعد بغیر وارننگ کے یوٹیوب اپ کا چینل مستقل طورپر اپنے پلیٹ فام سے ہٹا دیتا ہے۔
آئیں ان سب سگنلز کے بارے میں جانتے ہیں۔
1: اگر آپ کیمرے کے سامنے آکر ویڈیو بناتے ہے۔ تو یوٹیوب Face matching کرکے پالیسی لاگو کرتاہے۔
2: اگر سیم ڈیوائس میں دوسرا چینل بناتے ہے۔
3: اگر آپ Same internet Connection استعمال کرتے ہیں جس پر پہلا چینل چل رہا تھا۔
4: اگر آپ Same name استعمال کرتے ہے۔ یا پرانے نام کے ساتھ 1/2 یا 0.2 کچھ اس طرح کا اظافہ کرتے ہیں۔ تو یوٹیوب اس چیز کو بھی دیکھتاہے
5: اگر آپ پرانی ویڈیوز نیو چینل پر اپلوڈ کرتے ہیں بیشک وہ Faceless ہی کیوں نہ ہو۔ یا اس میں تھوڑا بہت بھی Editing کرتے ہیں۔
6: اگر آپ تھمبنیل میں پرانے تھنمبنیل جیسا فونٹ یا سٹائل استعمال کرتے ہیں۔
7: اگر آپ کی ویڈیوز کی سکرپٹ پرانی ویڈیوز سے میچ کرتاہو
8: اگر آپ اپنی ویڈیوز میں اپنی آڈینس کو یہ بتاتے ہیں۔ کہ میرا نیو چینل ہے۔ پرانا یوٹیوب نے Delete یا Remove کیا اس کو سبسکرائب کریں۔ یا پرانے چینل کا ذکر کرتے ہیں
9: اگر اپ چینل یا ویڈیو ڈسکرپشن میں وہ لنکس Add کرتے ہیں جو لنکس اپ نے پرانے چینل میں ایڈ کیے تھے۔ جیسے کوئی سوشل میڈیا Handle یا کسی ویب سائٹ کا لنک یا Domain name یا وٹس ایپ چینل لنک وغیرہ وغیرہ
10: اگر آپ Same Adsense اکاؤنٹ نیو چینل کے ساتھ اٹیچ کرتے ہیں جو Adsense Deleted چینل کے ساتھ اٹیچ تھا۔
11: اگر آپکا Same Bank Account میچ ہوجائیں
12: اگر اپ کا فون نمبر میچ ہو جائیں جو اپ نے چینل کے لیے Verification استعمال کیا تھا
13:اگر اپکا فیزیکل ایڈریس میچ ہو جائیں جس پر گوگل سے PIN اتی ہے۔
14: اگر اپ کا کوئی لیگل ڈاکومنٹس میچ ہوجائیں۔ جیسے ڈرائوینگ لائسنس نیشنل ID Card یا پاسپورٹ وغیرہ۔
15: اگر اپ کا شارٹ ویڈیو کلپ جو چینل کے ایڈوانس فیچر ON کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
16: اگر اپ کا Recovery Phone Number Ya Recovery Email میچ ہو جائیں۔
17: اپکی Editing Style
18: وائس اگر میچ ہو جائیں۔
19: پرانا پیٹرن ٹیگز۔ ٹائٹل۔ پرانے طرز کے انٹرو اؤٹرو۔ یا CTA
20: چینل لوگو بینرز یا سمجھانے کا پرانا طریقہ۔
21: پرانے گوگل اکاؤنٹ پر نیو چینل بنانا جس اکاؤنٹ پر پرانا چینل تھا
یہ 21 وہ اہم سگنلز ہیں ان میں سے اگر کوئی بھی پرانے چینل کے ساتھ میچ ہو جائیں تو یوٹیوب کی ٹیم باقئ چیزیں منول چیک کرتی ہیں۔ اگر کوئی بھی نشانی میچ ہو جایئں تو یوٹیوب فورن اس چینل کو اڑا دیتا ہے۔ اور اس کا Appeal بھی 98% ریجیکٹ ہو جاتی ہیں۔ لہذا اگر اپ کا بھی چینل ریمو ہوا ہے۔ تو آئندا سے اس خطرناک پالیسی سے بچنے کے ان 21 سگنلز کا لازمی خیال رکھیں۔ اور اپنی یوٹیوڈ جرنی مزید سٹرانگ بنائیں۔
اگر اس تحریر سے آپ کو کچھ نیا سیکھنے کو ملا، یا اس نے آپ کی زندگی میں کوئی ویلیو ایڈ کی ہے
تو برائے مہربانی اسے Like کر دیں ❤️ اور کمنٹ میں لکھیں "میں بچ گیا" تاکہ دوسروں کو بھی فائدہ ہو۔
انشاء اللہ اگلی تحریر میں: ہم سیکھیں گے کہ یوٹیوب مونیٹائزیشن کے وقت کیا چیک کرتا ہے اور آپ اپنا چینل 12 سے 24 گھنٹے میں بغیر Rejection کے کیسے مونیٹائز کروا سکتے ہیں۔
تو Follow کرنا مت بھولیں۔ اور دعاؤں میں یاد رکھیں۔
اللہ حافظ