09/05/2026
🍑🌿 اسلام آباد میں خوبانی اور آڑو کے پودے پھول اور پھل کیوں نہیں دے رہے؟
اسلام آباد میں اکثر خوبانی (Apricot) اور آڑو (Peach) کے پودے دیکھنے میں صحت مند اور بڑے ہوتے ہیں، لیکن ان پر نہ مناسب پھول آتے ہیں اور نہ ہی پھل۔ اس کی ایک بڑی وجہ موسم، درجۂ حرارت اور سردیوں کی کمی ہے۔ ان درختوں کو اچھی پیداوار کے لئے مخصوص “Chilling Hours” یعنی سخت سرد موسم درکار ہوتا ہے، جو شمالی علاقوں خصوصاً Chitral میں قدرتی طور پر میسر ہوتے ہیں۔
اسی سائز کے پودے ہمارے علاقوں خصوصاً چترال میں اس عمر تک کافی پھل دینا شروع کر دیتے ہیں، کیونکہ وہاں کی ٹھنڈی آب و ہوا، خالص پانی، قدرتی مٹی اور لمبی سردیاں پھلدار درختوں کے لئے نہایت موزوں ہیں۔ جبکہ Islamabad میں بڑھتی گرمی، بےترتیب موسم، آلودگی، اور بعض اوقات غلط pruning یا زیادہ نائٹروجن والی کھاد بھی پھول اور پھل کم ہونے کی وجہ بنتی ہے۔
قدرتی ماحول ہی اصل طاقت ہے، اسی لئے پہاڑی علاقوں کے پھل ذائقے، خوشبو اور پیداوار میں منفرد ہوتے ہیں۔ 🌱🍑
#خوبانی
#آڑو
#چترال
#باغبانی