Sharjeel Ahmad

Sharjeel Ahmad Knowledge, Entertainment, Clue, Ideas, Freelancing, Services

13/11/2025

Celebrating my 6th year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

13/11/2025

Measles Rubella Campaign Nov 2025
حکومت پنجاب کی جانب سے
خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی مہم
17 سے 29 نومبر 2025
چھ ماہ سے پانچ سال تک کے بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسین لازمی لگوائیں۔

06/09/2025

‏اقبال نے کیا خوب فرمایا:
وہ دانائے سبل، ختم الرسل، مولائے کُل جس نے
غبارِ راہ کو بخشا فروغِ وادیِ سینا
نگاہِ عشق و مستی میں وہی اول، وہی آخر
وہی قرآن، وہی فرقاں، وہی یٰس، وہی طٰہٰ

جب کائنات میں آج میرے نبیﷺ کا ذکر چھڑا ہے، تو میری دل کی گہرائیوں سے ایک عزیز تمنا ابھرتی ہے کہ میں اپنی زندگی میں آپﷺ کی تین عظیم عادتیں اپنا لوں۔ اور وہ کیا ہیں؟
محبت و شفقت، عفو و درگزر، اور رحم و کرم۔

(اس پوسٹ کے آخر میں ایک ایسی خوبصورت داستان کا ذکر ہے جو آپ کے دل کو چھو لے گی، ضرور پڑھیے گا)

قرآنِ کریم میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے کہ
إِنَّمَا ٱلْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ ۗ فَأَصْلِحُوا۟ بَيْنَ أَخَوَيْكُمْ ۗ وَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ
بیشک مومن آپس میں بھائی بھائی ہیں، پس اپنے بھائیوں کے درمیان صلح کراؤ اور اللہ سے ڈرتے رہو تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔

وَإِنْ تَعْفُوا وَتَصْفَحُوا وَتَغْفِرُوا فَإِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ
اور اگر تم درگزر کرو، نظر انداز کرو اور معاف کرو، تو اللہ تعالیٰ بھی بہت بخشنے والا، نہایت مہربان ہے۔

اب ذرا حضور اکرمﷺ کی چند خوبصورت احادیث مبارکہ ملاحظہ فرمائیں۔
1. رحم کا بدلہ رحم:
حضرت سیدنا اُبی بن کعبؓ سے روایت ہے کہ آپؐ نے ارشاد فرمایا، جسے یہ پسند ہوکہ اُس کے لیے جنت میں محل بنایا جائے اور اُس کے درجات بلند کیے جائیں، تو اُسے چاہیے کہ جو اُس پر ظلم کرے وہ اُسے معاف کرے اور جو اُسے محروم کرے وہ اُسے عطا کرے اور جو اُس سے قطع تعلق کرے، وہ اُس سے تعلق کو جوڑے رکھے۔ اور ممبر پر فرمایا کہ تم مخلوق پر رحم کرو اللہ تم پر رحم فرمائے گا اور تم لوگوں کو معاف کرو اللہ تمہیں معاف کرے گا۔
2.جنت کا راستہ:
حضرت ابی بن کعبؓ سے روایت ہے کہ آپﷺ نے فرمایا: *جسے یہ پسند ہو کہ اس کے لیے جنت میں محل بنایا جائے اور اس کے درجات بلند کیے جائیں، اسے چاہیے کہ جو اس پر ظلم کرے، اسے معاف کرے، جو اسے محروم کرے، اسے عطا کرے، اور جو اس سے تعلق توڑے، اس سے تعلق جوڑے رکھے۔* آپﷺ نے منبر پر فرمایا: *تم مخلوق پر رحم کرو، اللہ تم پر رحم فرمائے گا۔ تم لوگوں کو معاف کرو، اللہ تمہیں معاف کرے گا۔
3. آسان حساب اور جنت کی بشارت:
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ تین عادتیں جن کے اندر ہوں گی، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس سے آسان حساب لے گا اور اپنی رحمت کے ساتھ جنت میں داخل فرمائے گا۔ صحابہؓ نے عرض کی کہ "یا رسول اللہﷺ! ہمارے ماں باپ آپ پر قربان، وہ کون سی عادتیں ہیں؟" آپﷺ نے فرمایا کہ جو تمہیں محروم کرے، تم اسے نواز دو۔ جو تم سے تعلق توڑے، تم اس سے جوڑو۔ اور جو تم پر ظلم کرے، تم اسے معاف کرو۔ جب تم یہ کر لو، تو جنت میں داخل ہو جاؤ۔ مزید فرمایا کہ معاف کرنے والے کی اللہ تعالیٰ عزت بڑھاتا ہے۔
میرا پسندیدہ واقعہ:
حضرت انس بن مالکؓ روایت کرتے ہیں کہ ایک روز ہم رسول اللہﷺ کی مجلس میں تھے۔ ہم نے دیکھا کہ آپﷺ مسکرائے، یہاں تک کہ آپﷺ کے سامنے کے دانت مبارک نظر آنے لگے۔ حضرت عمرؓ نے عرض کی: "یا رسول اللہﷺ! میرے ماں باپ آپ پر قربان، آپ کس وجہ سے مسکرا رہے ہیں؟" آپﷺ نے فرمایا: میری امت کے دو آدمیوں نے اللہ کے حضور بحث کی۔ ایک نے کہا: "اے اللہ! میرے بھائی نے مجھ پر زیادتی کی، اس کے بدلے اس کی نیکیاں مجھے عطا کر۔" اللہ نے فرمایا: "اس کی نیکیاں ختم ہو چکی ہیں، تمہیں کیا دیا جائے؟" وہ بولا: "اے رب! پھر میرے گناہ اس پر ڈال دے۔" یہ کہتے ہوئے آپﷺ کی آنکھیں اشکبار ہوئیں اور آپﷺ رونے لگے۔ پھر فرمایا: بے شک وہ بڑا دن ہوگا جب لوگ چاہیں گے کہ ان کے گناہ دوسروں پر ڈال دیے جائیں۔ آپﷺ نے مزید فرمایا: *اللہ نے اس شخص سے کہا: "آنکھ اٹھا اور دیکھ۔" اُس نے دیکھا اور کہا: "اے رب! میں سونے کے شہر اور موتیوں سے جڑے محلات دیکھ رہا ہوں۔ یہ کس نبی، صدیق یا شہید کے لیے ہیں؟" اللہ نے فرمایا: یہ اس کے لیے ہے جو اس کی قیمت ادا کرے۔ اُس نے کہا: "اے رب! اس کی قیمت کون ادا کر سکتا ہے؟" اللہ نے فرمایا: اگر تو اپنے بھائی کو معاف کر دے، تو یہ سب تیرا ہوگا۔ وہ بولا: "اے رب! میں نے اپنے بھائی کو معاف کر دیا۔" اللہ نے فرمایا: جا، اپنے بھائی کا ہاتھ پکڑ اور جنت میں داخل ہو جا۔

ہمارے معاشرے کا حال:
آج ہمارا معاشرہ بدلے، زیادتی اور انتقامی جذبات کی آگ میں جھلس رہا ہے۔ حکمرانوں نے غلط رجحان قائم کیئے ہیں اور ظلم کی دیمک ہمارے اخلاق و عادات کو چاٹ رہی ہے۔ ہر ادارے کی طرف سے اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی آوازیں گونجتی ہیں۔ فسطایت عروج پر ہے، تمام ادارے تباہ ہو چکے ہیں مگر ہر شخص دوسرے سے بڑھ کر بدلہ لینے کو تلا بیٹھا ہے اور ملک کے مقبول ترین لیڈر کو قید کیا ہوا ہے۔
غلطی اور جرم سے بڑھ کر سزا اور انتقام کا رویہ ظلم پر ظلم ڈھا رہا ہے۔ افسوس کہ ہمارے دل رحم و کرم، صبر و تحمل، اور عفو و درگزر جیسے اعلیٰ اوصاف سے خالی ہو گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے اخلاق پارہ پارہ ہو چکے ہیں۔

آئیے، آج سے عہد کریں کہ ہم، بالخصوص میں اور آپ اپنے نبیﷺ کی سنت کو اپنائیں گے۔ معاف کرنے کی عادت ڈالیں گے، رحم کریں گے، اور محبت کے ساتھ تعلقات کو جوڑیں گے، تاکہ اللہ کی رحمت ہمارا مقدر بنے اور ہم جنت کے حقدار ٹھہریں۔

06/11/2024

Temu app per 30% Discount lena ho tu temu app p acx057742 search kren aur apniproducts ki shoping complete kren

Cozy Knit Winter Hat with Bear Ears for Infants: Perfect for Daily Outings and Outdoor Adventures - Suitable for 10-24 M...
06/11/2024

Cozy Knit Winter Hat with Bear Ears for Infants: Perfect for Daily Outings and Outdoor Adventures - Suitable for 10-24 Month Olds
🎉 Exclusive deal[Rs.77]
👉 item link: https://temu.to/k/ef1yl431b6h
⚠️ Every New App User can only enjoy once
⚠️ The discount may vary, please refer to the page display.

Highly Rated Products At Low Price Find Everything You Need.

25/05/2023

7 Salam, Ayat e Salam in Quran | Salamty Ke ley Dua ( Lambi Umer Our Hifazat Ke liye)

21/05/2023

رزق کیا ہے
روپیہ، پیسہ رزق کا سب سے چھوٹا/ادنیٰ درجہ ہے۔۔
صحت و تندرستی رزق کا سب سے اعلیٰ درجہ ہے۔
اولاد کی نیکی اور اچھی تربیت بہترین صدقہ اور رزق ہے
اور کامل رزق صرف اور صرف اللہ کی رضا ہے۔
🙏😊

رمضان کی ستائیسویں شب ، ممکنہ شبِ قدر کی عبادات
17/04/2023

رمضان کی ستائیسویں شب ، ممکنہ شبِ قدر کی عبادات

05/04/2023

In this Ramazan Bring Your Heart and Soul Closer to Allah

Address

Jahanian
Jahanian
58200

Opening Hours

Monday 09:00 - 15:00
Tuesday 09:00 - 15:00
Wednesday 09:00 - 15:00
Thursday 09:00 - 15:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 15:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sharjeel Ahmad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sharjeel Ahmad:

Share