Expert Marriage Beuro Jampur

Expert Marriage Beuro Jampur رشته آسانى والا

15/08/2023

اگر آپ جامپور ميں اپنے بچوں کے رشتے کے ليے پريشان ہيں۔ تو ہمارے ساتھ رابطہ کريں۔

15/08/2023

جامپور ميں ايک ڈاکٹر لڑکے کے ليے ايک ليڈی ڈاکٹر لڑکی کا رشتہ ضرورت ہے۔
رابطہ کريں۔

06/12/2022

میں تمام لڑکیوں، لڑکے، خواتین و مرد جنہوں نے شادی یا نکاح کرنا ایک جنگ یا قلعہ فتح کرنے کے مترادف بنایا ہوا ہے ان کے لیے چند گزارشات کرہنا چاہ رہا ہوں، ایک چھوٹی سی تحریر ہے پہلے بات کرتے ہیں لڑکی یا اس کے گھر والوں کی ریکوائرمنٹ کی . آپ لوگوں کو جو 20_30 سال تک کا لڑکا چاہیے جو
ہینڈ سم بھی
کماتا بھی اچھا ہو
پڑھا لکھا ہو
بیرون ملک ہو یا لڑکی کو باہر لے جائے
سرکاری افسر ہو
مکان اپنا ہو
گاڑی ہو
سیپرٹ رکھے
لڑکی نے کام کاج تو کرنا نہیں
سیکیورٹی بھی دے
سونا بھی ڈالے وغیرہ وغیرہ
تو میری اپ لوگوں سے ہاتھ جوڑ کے درخواست ہے کہ صرف یہ دیکھیں لڑکا شریف ہے اور غیرت مند ہے جو آپ کی بہن بیٹی کو عزت دے سکے. مال، رزق، دولت اللہ کی عطا کردہ ہیں انسان کے بس میں تو کوشش ہی ہوتی ہے. آپ جس لڑکے کو اتنی requirements کے ساتھ جج کریں گے تو کونسا ایسا پاکستانی لڑکا ہے جو 20_30سال کی عمر میں تعلیم مکمل کرکے فورا گھر بھی بنا لے اور اچھا پیسا بھی کما لے، سیکیورٹی بھی دے. آجکل کے دور میں 20_25 سال Graduation کرنے میں نکل جاتے ہیں اور اس کے بعد نوکری ملتی ہی نہیں ملے بھی 40_50K تک ملتی ہے. تو وہ 10 سال بھی جمع کرے تو کچھ بھی نہیں لے سکتا جو اوپر لسٹ دی گئی ہے. آپ لوگوں کے اپنے بھی بھائی، بیٹے ہونگے آپ خود ہی اندازہ لگا لیں کہ وہ کتنے ویل سیٹلڈ ہیں. یا جب آپ کی والدہ نے آپ کے والد کے ساتھ شادی کی تھی تو وہ کتنے ویل سیٹلڈ تھے سوائے چند ایک کے. ہر بندے کے حالات مختلف ہیں سارے مالدار نہیں سارے غریب نہیں
مثلا میری یہ تحریر کوئی مہنگے موبائل سے پڑھ رہا ہوگا کوئی سستے سے، کوئی گھر، دفتر کے انٹرنیٹ سے. جب سب کے حالات ایک جیسے نہی‍ں تو سب کے رشتے ایک جیسے کیسے مل سکتے ہیں. اگر کوئی گوشت کھاتا ھے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ 22 کروڑ نے بھی گوشت ہی کھانا ہے کسی کا معدہ ہضم نہیں کرتا، کسی کو پسند نہیں، کوئی دال کھاتا ھے، کوئی سبزی. ہر بندے کے ہر جگہ کے حالات و واقعات مختلف ہیں. پھر بھی
اگر آپ میں سے کوئی تمام چیزوں کا خواہش مند ہے تو یہ نہ دیکھیں لڑکا کتنا ویل سیٹلڈ ہے آپ یہ دیکھیں کے اس کا باپ کتنا ویل سیٹلڈ ہے کیونکہ 25_30 سال کی عمر میں یہ چیزیں تو ممکن نہیں. لہزا نکاح کو آسان بنائے. اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو. آمین.
اب ذرا بات کرتے ہیں لڑکے والوں کی ان کو لڑکی چاہیے جس میں درج زیل خوبیاں ہوں؛
15_22 سال کی ہو
کنواری ہو
چاند کا ٹکڑا ہو
گوری ہو
سلم ہو
آگے سے بھی بہترین ہو
پچھے سے بھی بہترین ہو
بہت زیادہ پڑھی لکھی ہو
گھر کے سارے کام کرے
کچن تو سارا سنبھالے
ساس سسر کی خدمت کرے
نندوں دیورو‍ں کی خدمت کرے
نوکری کرے تاکہ بیٹے کا ہاتھ بٹا سکے
بچے تو سہاگ رات کے اگلے دن ہی پیدا کردے
اللہ کا دیا سب کچھ ہے جہیز تو چاہیے یا جو بھی دے گا اپنی بیٹی کو ہی دینا ہے یا یہ نہیں اچھا ملا وہ نہیں اچھا ملا وغیرہ
وغیرہ وغیرہ وغیرہ اور بہت کچھ
خدا را کچھ شرم کریں کچھ لحاظ کریں
جن لڑکیوں کے رشتے آپ دیکھنے جاتی ہیں ان میں کچھ انوکھا نہیں لگا ہے پورے اتنے ہی اعضاء ہوتے ہیں جو آپ کی بہن بیٹیوں کے ھوتے ہیں. آپ کوئی بکری، گائے، بھینس نہیں دیکھ رہے اپ اپنی نسل کا آغاز دیکھ رہے ہیں اللہ پہ توکل کریں، چھوٹی ہے موٹی ہے کالی ہے گوری ہے ان سب کو چھوڑ کر یہ دیکھیں آپکی انے والی نسل کی پرورش کیسے کرے گی. مال دولت سب یہاں ہی چھوڑ جانا ہے. سب اللہ کی نظر میں برابر ہیں. اپنے بیٹوں کی شادیاں کریں. اللہ پہ توکل کریں
دوسروں کی بیٹیوں کو بھی اپنی بیٹیوں کی طرح دل میں جگہ دیں گے تو دیکھیں گے اللہ کے ہاں بھی عزت ہوگی، معاشرے میں بھی اور رزق میں برکت و اضافہ ہوگا.

05/11/2022

Address

Jampur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Expert Marriage Beuro Jampur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share