Scholars Academy

Scholars Academy Don’t follow people. Follow their art.

14/04/2023

"ڈیجیٹل فاسٹنگ"
"پڑھنے کے لائق ایک فکرانگیز تحریر, مجھے پسند آئی اور کے ساتھ بھی share کرتا ہوں"

مجھے تیسرے دن انکا فون آیا، وہ شرمندہ تھے اور بار بار معذرت کر رہے تھے، میں نے عرض کیا، میں حیران تھا آپ نے کبھی رنگ بیک میں تاخیر نہیں کی، میں نے کال کی، آدھ گھنٹے میں آپ کا جواب آ گیا.
ہمارے تعلقات میں پہلی بار میں نے آپ کو آٹھ فون کیے اور آپ کا تین دن تک جواب نہیں آیا لہٰذا میں پریشان ہوگیا تھا، اللہ کرم کرے آپ خیریت سے ہوں، وہ ہنس کر بولے، میں آپ سے شرمندہ ہوں تاہم میں اللہ کے کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں، صحت مند بھی ہوں اور اللہ تعالیٰ نے مجھے ہر قسم کی پریشانی اور تکلیف سے بھی بچا رکھا ہے بس میں تین دن کے لیے "ڈیجیٹل فاسٹنگ" پر تھا.
اس لیے آپ کو بروقت جواب نہیں دے سکا، ڈیجیٹل فاسٹنگ کا لفظ میرے لیے اجنبی تھا لہٰذا میں نے رک کر پوچھا "کیا مطلب، آپ نے رمضان میں کس قسم کے روزے رکھنا شروع کر دیے ہیں؟" وہ ہنسے اور پھر مطمئن آواز میں بولے" جاوید صاحب میں ہر پندرہ دن بعد تین دن کے لیے موبائل، انٹرنیٹ اور ٹیلی ویژن بند کر دیتا ہوں، یہ میرا ڈیجیٹل فاسٹ ہوتا ہے.
میں ان دنوں میں ٹیلی فون کالز، ای میلز اور سوشل میڈیا سے مکمل پرہیز کرتا ہوں، میں ٹیلی ویژن بھی نہیں دیکھتا اور اخبار بھی نہیں پڑھتا" یہ بات میرے لیے حیران کن تھی چناں چہ میں نے پوری توجہ سے ان کی بات سننا شروع کر دی، یہ بولے، میں ان تین دنوں میں صرف کتابیں پڑھتا ہوں، مارننگ واک کرتا ہوں .
پہاڑوں میں چلا جاتا ہوں، سڑکوں اور پارکس میں گھومتا ہوں، سموسمہ چاٹ کھاتا ہوں، عام چائے خانوں میں بینچ پر بیٹھ کر دودھ پتی پیتا ہوں، پرندوں کو دانا ڈالتا ہوں، خرگوشوں کے ساتھ کھیلتا ہوں، صبح جلدی اٹھ کر سورج کو نکلتے اور شام کے وقت ڈوبتے دیکھتا ہوں، اپنے پوتے پوتیوں کے ساتھ کھیلتا ہوں، سرکاری اسکولوں میں بچوں کو لیکچر دیتا ہوں.

اپنے پرانے کپڑے اور جوتے نکال کر تقسیم کرتا ہوں، بیگم کے ساتھ واک کرتا ہوں، اس کے ساتھ کسی اچھے ریستوران میں کھانا کھاتا ہوں، چائے کافی پیتا ہوں، تصویروں کی نمائش پر جاتا ہوں، کتابوں کی دکانوں کا چکر لگاتا ہوں اور ناراض دوستوں کے گھر جا کر انھیں راضی کرتا ہوں، میں ان تین دنوں میں وہ سارے کام کرتا ہوں جو میں عام دنوں میں ڈیجیٹل وال کی وجہ سے نہیں کر پاتا.
میں نے ہنس کر پوچھا "اور جناب یہ ڈیجیٹل وال کیا ہوتی ہے؟" وہ بھی ہنس پڑے اور بولے "ڈیجیٹل ورلڈ نے ہمارے اور فطرت کے درمیان اور ہم اور لوگوں کے درمیان ایک دیوار کھڑی کر دی ہے، ہم اب گلہری کو بھی انسٹا گرام اور ٹویٹر پر دیکھتے ہیں، ہم دوستوں، رشتے داروں اور دشمنوں سے بھی فیس بک پر ملاقات کرتے ہیں.
ہم اپنے چاہنے والوں سے بھی واٹس ایپ پر بات کرتے ہیں، اب تو انجینئر، ڈاکٹر، استاد اور قاری سے ملاقات بھی وڈیو کال پر ہوتی ہے اور ہم مولوی صاحب کا خطبہ بھی یوٹیوب لائیو پر سنتے ہیں.

یہ تمام گیجٹس اچھے اور مفید ہیں اور ان کے بغیر زندگی کا تصور ممکن نہیں لیکن یہ اس کے ساتھ ساتھ ہماری زندگی کے لیے تباہ کن بھی ہیں، کیوں؟ کیوں کہ یہ ہم اور زندگی کے درمیان دیوار بن کر کھڑے ہو گئے ہیں اور اس دیوار کی وجہ سے ہم آج کے انسانوں کو فرسٹریشن بھی ہو رہی ہے، ٹینشن بھی اور اینگزائٹی بھی، ہم بلڈ پریشر، شوگر اور کینسر کے مریض بھی بن رہے ہیں.
یہ درست ہے ہم آج کے دور میں ڈیجیٹل ورلڈ سے الگ نہیں ہو سکتے لیکن ہم کم از کم ایک آدھ دن کا ڈیجیٹل فاسٹ رکھ کر خود کو اصل زندگی سے کنیکٹ تو کر سکتے ہیں اور میں یہ کام پچھلے تین چار سالوں سے کر رہا ہوں.
میں پندرہ دن بعد تین دن کا فاسٹ لے لیتا ہوں" میں نے پوچھا "آپ کواس سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟" یہ بولے "میری ٹینشن، ڈپریشن اور اینگزائٹی کا لیول فوراً نیچے آ جاتا ہے، میرا بلڈ پریشر اور شوگر بھی ٹھیک ہو جاتی ہے اور مجھے دکھائی اور سنائی بھی دینے لگتا ہے، مجھے اپنی بیوی، اپنے بچے اور پوتے پوتیاں بھی نظر آنے لگتے ہیں.
مجھے کیاریاں اور کیاریوں کے پھول اور ان پر چڑیاں اور درختوں میں چھپی کوئل بھی دکھائی دینے لگتی ہے، میری ٹیسٹ بڈز بھی امپروو ہو جاتے ہیں اور میں گاجر اور مولی کا ذائقہ محسوس کرنے لگتا ہوں. مجھے کافی اور چائے بھی بدن میں اترتی ہوئی محسوس ہوتی ہے اور میں عام نارمل دنوں کے مقابلے میں زیادہ خوش بھی ہو جاتا ہوں اور میرے دوسرے لوگوں کے ساتھ تعلقات بھی بہتر ہو جاتے ہیں - ان کا کہنا تھا موبائل فون ہماری زندگی کا سب سے بڑا مسئلہ ہے.
ہم جوں ہی اسے ہاتھ میں پکڑتے ہیں ہماری زندگی، ہماری زندگی نہیں رہتی، یہ سوشل میڈیا، واٹس ایپ، کالز، ایس ایم ایس، ای میلز اور ٹینشن اور ڈپریشن سے بھری ہوئی آڈیوز اور وڈیوز کے رحم و کرم پر چلی جاتی ہے اور ہم اس کے بعد اندر سے فوت ہونے لگتے ہیں.
لہٰذا میرا آپ کو مشورہ ہے آپ بھی زندگی میں کوئی ایک دن موبائل اور ٹیلی ویژن کے بغیر رہ کر دیکھیں آپ کا زندگی کے بارے میں نظریہ تبدیل ہو جائے گا، آپ کو چند لمحوں میں سامنے بیٹھے لوگ دکھائی اور سنائی دینے لگیں گے.

*آپ کو چند لمحوں میں ماں کے چہرے کی جھریاں دکھائی اور چھوٹے بچے یا بچی کے قہقہے سنائی دینے لگیں گے، آپ کو چہرے پر سکون اور دماغ میں ٹھنڈک محسوس ہوگی اور آخری بات " وہ رکے، لمبی سانس لی اور بولے " اور آخری بات آپ کا دن لمبا اور رات پرسکون ہو جائے گی، آپ یقین کرو ہمارا 60 فیصد دن سوشل میڈیا کھا جاتا ہے۔
, , ,

13/04/2023

سی ایس کی تیاری کیسے اور کہاں سے شروع کی جائے؟ سب سے زیادہ پوچھا جانے والا سوال
اس سوال کا تسلی بخش جواب دینا شاید ممکن نہ ہو کیونکہ ہر بچے کی اپنی strength اور اپنی weakness ہوتی ہے سب کی سکولنگ اور ایجوکیشن مختلف ہوتی ہے۔سب کی تیاری کے مختلف پروٹوکول ہوتے ہیں
ایک اچھا استاد کبھی بھی سب سٹوڈنٹس کو ایک ہی لاٹھی سے نہیں ہانکتا۔پھر بھی میں نے تین کیٹگریز بنا کر اس سوال کا جواب دینے کی کوشش کی ہے میری کوئی بات حرف آخر نہیں ہے اور میری ہر بات سے اختلاف اور اتفاق کرنا آپکا ذاتی حق ہے جو آپ سے کوئی نہیں چھین سکتا میں صرف اپنی بات آپکے سامنے
رکھنا چاہتا ہوں
پہلی کیٹیگری (if you have more than three years)
اگر آپ کے پاس تین سال یا اس سے زیادہ ٹائم ہے آپ کو تب تک ٹینشن لینے کی ضرورت نہیں ہے جب تک اپکے پیپرز ہونے میں ایک سال نہ رہ جائے، ہاں مگر اپنی سکلز پر کام کرنا شروع کردیں
سب سے پہلے اخبارات کا مطالعہ شروع کریں
اردو اخبارات سے شروع کریں تین چار ماہ تک کم از کم دو اردو اخبارات کے سارے اداریہ اور کالمز پڑھیں اسکے بعد جب آپ کو سارے کرنٹ ایشوز کی سمجھ آ جائے تو آپ اب انگریزی اخبار اٹھا سکتے ہیں۔
انگریزی اخبار پڑھتے وقت مشکل الفاظ کے معنی گوگل سے دیکھتے جائیں
دوسرے نمبر پر اپنی listening skills پر کام کریں انگلش موویز سب ٹائٹلز کے ساتھ دیکھیں اور سیزن دیکھیں،
کسی بھی نیوز چینل کا نو بجے والا پورا بلیٹن سنیں اور اسکے علاوہ کسی چینل پر بحث مباحثہ بھی سن لیں
اپنے آپ کو مطالعہ کے شوق کی طرف لے کر آئیں اچھی کتب کا مطالعہ کریں اور کوشش
کریں کہ ہر ہفتے ایک نئی کتاب پڑھیں۔
انشاء اللہ آپ کسی خودکار طریقہ سے اس امتحان کے لئے تیار ہوتے چلے جائیں گے اور آپکی گفتگو، شخصیت، افکار میں بھی واضح تبدیلی آئے گی
If you have less than two year
اگر آپ افورڈ کر سکتے ہے تو دو تین ماہ کے لئے کوئی سی بھی سی ایس ایس کی اکیڈمی .
جوائن کر لیں اپکو سلیبس کی اچھے سے سمجھ آ جائے گی اور جب تیاری میں ایک سال رہ جائے یا آپ اکیڈمی افورڈ نہیں کر سکتے تو
Read below
Now if you can't afford any academy or you have less than one year
1- سب سے پہلے سی ایس ایس کا سلیبس ڈائون لوڈ کرے
2- رولز اینڈ ریگولیشن ڈائون لوڈ کریں
3- عامر مہر کی کتاب how to start preparation for css ساٹھ صحفوں پر مشتمل کتاب ہے کسی بھی مارکیٹ سے نہیں ملتی صرف پی ڈی ایف میں دستیاب ہے اسکو ایک دو دن لگا کر ساری پڑھ ڈالیں۔
4- جہانگیر ورلڈ ٹائم کے نام سے یوٹیوب پر چینل ہے وہاں پاس ہونے والے
امیدوار مفید مشوروں سے نوازتے ہیں سارے انٹرویو سنیں۔
5- ورلڈ ٹائم کا میگزین ہے اس میں ہر ماہ ایک انٹرویو آتا ہے پچھلے تمام سالوں کے تمام انٹرویوز کی ایک الگ کتاب مارکیٹ میں آ چکی ہے اسکانام css success stories یہ تین سو روپے کی کتاب ہے ورلڈ ٹائم سے مل جائے گی اس کو بھی پڑھ ڈالیں
اب ہو سکتا ہے اپکو تین چار دن اسی میں لگ گئے ہوں پر اپکو پورا سال کوئی پریشانی نہیں ہوگی اب
6- اب اپنا خود کا سٹڈی پلان بنائیں
دن کے شروعاتی تین چار گھنٹے انگلش کے لئے مخصوص رکھیں
میرے خیال سے انگلش، پاکستان افیرز، کرنٹ افئرز، اور انگلش ایسے ان پانچ مضامین کی تیاری سارا سال چلتی
رہتی ہے باقی اسکے علاوہ سات سبیجکٹس بچ جاتے ہیں ان کو آپ ساتھ ماہ میں روزانہ دو سے تین گھنٹے دے کر تیار کر سکتے ہے
پہلے پانچ سبیجکٹس کی بات کرتا ہوں کہ انکی تیاری کیسے کی جائے
انگلش
Wren&martin
And
Raymond Murphy
ان بکس کو اچھی طرح تیار کر لیں
اور انکو تیار کرنے کے ساتھ ساتھ gre
vocabulary کے روزانہ دس یا بیس الفاظ تیار کریں اور ان الفاظ کو جملوں میں استعمال کرنے کی کوشش کریں جب دونوں گرائمر تیار ہوجائے اور ویکبلری بھی جمع ہوچکی ہو، تو اب zahid ashrafکی پریسی کی کتاب لیں اور وہاں سے پریسی رولز پڑھنے کے بعد اسکی پریکٹس کریں اور کسی انگلش ٹیچر کو چیک
کروائیں یا مائیکل سوان کی کتاب لے کر اسے ریفرنس بک کی طرح استعمال کریں اور اپنی غلطیاں خود ٹھیک کرنے کی کوشش کریں۔
How to prepare English essay, pak affair , current affair,
ان سب کا سلیبس اپنی ٹیبل پر رکھیں
پاکستان افیرز سے اپکے ایسے کے کافی موضوعات نکل آئیں گے مثلآ
Democracy
Poverty
Education
Health
Energy
Water crises
Population
یہ موضوعات پاکستان افیئرز کے ہاٹ ٹاپک ہیں مگر مزے کی بات یہ ہے ایسے کے بھی یہی ہاٹ ٹاپکس ہیں اب ہر ٹاپک کے لئے ایک چھوٹا سا الگ رجسٹر بنا لیں اور ان ٹاپکس کی اے بی سی سمجھنے کے بعد انکو رکھ دیں پھر آپ روزانہ
جو کالمز پڑھیں گے ان سے ان ٹاپکس کو اپ ٹو ڈیٹ کرتے جائیں اس طرح اپکے یہ پانچ مضامین سارا سال تیار ہوتے رہے گے
How to prepare other 7 subjects
ہر مضمون کے لئے ایک مہینہ رکھ لیں
ہر مضمون کا سیلبیس ڈاؤن لوڈ کریں ہر مضمون کے پچھلے پانچ سال کے پاسٹ پیپرز بھی ڈاؤن لوڈ کریں اب سلیبس
اور پاسٹ پیپرز کا تجزیہ کریں اور اسکے مطابق اپنی ٹاپک لسٹ بنائیں اور ہر ٹاپک کو ریکمنڈڈ بکس سے تیار کریں اور پوائنٹس کی شکل میں نوٹس بناتے جائیں۔
اس طرح محض سات ماہ میں اپکی تیاری مکمل ہوجائے گی

Address

Scholars Academy , Main Market Ramzan Colony, Near Abuhuraira Masjid
Jauharabad
41200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Scholars Academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share