17/05/2026
ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ کے صدر عمران باکسر، چیئرمین شیخ سلمان اور وائس چیئرمین مجاہد حسین سے SHO تھانہ صدر کمالیہ وسیم اسلم نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران کمالیہ شہر میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیاجرائم کی روک تھام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی اس موقع پر SHO وسیم اسلم نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں جبکہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ کے عہدیداران نے بھی عوامی مسائل اور شہر میں امن و امان کی بہتری کیلئے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی