DigiReach

DigiReach I m a Voiceover Artist, Social Media Marketer & Reels Creater I m Social Media Marketer & Voiceover Actor

"Happy Independence Day to Pakistan! May this special day remind us of the sacrifices made by our forefathers for the fr...
14/08/2023

"Happy Independence Day to Pakistan! May this special day remind us of the sacrifices made by our forefathers for the freedom we cherish today. Let's work together to build a prosperous, inclusive, and harmonious nation. 🇵🇰



Jumma MubarakFollow Me👍
04/08/2023

Jumma Mubarak
Follow Me👍




Advantage of social media marketingFollwo For More
02/08/2023

Advantage of social media marketing

Follwo For More

01/08/2023

*Hard working 💪 is the 🗝️ key of success 😎*

آپ شروع کرتے ہیں اور تھک جاتے ہیں پھر چھوڑ دیتے ھے آپ ناکام ہو جائیں گے... اگر آپ ثابت قدم رہیں گے، اور کوشش کریں گے تو آپ کامیاب ہو جائے گے





30/07/2023

5 Tips for growing on social media



27/07/2023

ہمارا اسکول سسٹم بھی عجیب ہے، یہ تو سب کو پتہ ہے کہ ساٹھ سال میں بندہ سرکاری نوکری سے ریٹائر ہو جاتا ہے، یہ کیوں نہیں سکھاتا کہ سولہ سے بیس سالہ بچہ بھی پیسے کما سکتا ہے اور اپنے والدین کا سہارا بن سکتا ہے

انٹرنیٹ ایک حقیقت ہے اور اسکول اس حقیقت اور اس میں موجود سینکڑوں مواقع سے بچوں کو کب متعارف کروائے گا؟

ہمیں اپنے سسٹم کو بدلنا ہو گا نہیں تو وقت بدلتے دیر نہیں لگتی

ایسا نہ ہو کہ کل جب بچے عملی زندگی میں قدم رکھیں تو وہ ناکام ہو جائیں کیوں کے وہ نئی ٹیکنالوجی سے آشنا ہی نہیں ہیں

سوچئے.



Follow me
26/07/2023

Follow me

26/07/2023



26/07/2023


25/07/2023




24/07/2023

پوسٹ بنام قابل صد احترام کلائنٹس۔۔📝📢📌📌📌📌📌📌📌📌📌📌⭐

اگر آپ آن لائن کوئ بھی بزنس کر رہے ہیں۔۔اور اکثر و بیشتر سوشل میڈیا مارکیٹرز/ڈیجیٹل مارکیٹرز کی سروسز لیتے رہتے ہیں تو یہ پوسٹ آپ کے لیے ہی ہے۔۔

سب سے پہلے تو آپ تعریف کے حق دار ہیں کہ آپ نے اس ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹلائزیشن کے دور میں اپنے کاروبار کو آن لائن لے کر آنے کا فیصلہ کیا۔۔یقین کیجیے یہ آپ کا ایک بہترین سٹیپ ہے جو آنے والے دنوں میں آپ کے کاروبار کو عروج بخشے گا ان شاء اللہ

لیکن اس عروج تک پہنچنے کے لیے آپ کو مندرجہ ذیل باتوں کا خیال لازمی رکھنا چاہیے‌۔۔

1.سب سےپہلے آپ کے لیے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا بنانا بے حد ضروری ہے۔۔خصوصا وہ پلیٹ فارمز جہاں پر عام عوام کا رش موجود ہے مثلاً فیس بک، انسٹاگرام، ٹک ٹاک، یوٹیوب۔۔۔یوٹیوب آپشنل ہے آپ کی مرضی ہے اگر ہو تو زیادہ بہترین ہے۔۔

2.کچھ حد تک بچت کرکے ورڈ پریس پر ایک اچھی سی ویب سائٹ بھی بنوالیں اس سے آپ کا بزنس پروفیشنل لک دیتا ہے اور سنجیدہ کسٹمرز کا رش بڑھاتا ہے۔۔

3.اب آپ کسی مارکیٹر کی تلاش میں ہیں تو اپنا بجٹ دیکھ لیں۔۔اگر زیادہ خرچ کرکے جلد رزلٹس لانا چاہتے ہیں تو کسی بہترین مارکیٹنگ ایجنسی کو اپنا پروجیکٹ دیں۔۔اور اگر بجٹ مناسب ہے تو کسی نیو مارکیٹر کو بھی پروجیکٹ دے سکتے ہیں بشرطیکہ وہ محنتی، قابل اور اپنے کام سے لگن رکھنے والا ہو۔۔ایسے لوگ زیادہ دل جمعی سے کام کرتے ہیں۔۔

4.پروجیکٹ دینے کے لیے مارکیٹر منتخب کرنے کے بعد اس کے ساتھ کم ازکم دو میٹنگز رکھیں۔‌تفصیلات لیں کہ وہ آپ کے بزنس کے لیے کیا کرسکتا ہے؟ اس کے بہترین مشوروں کو اگنور کرنے کی غلطی نہ کریں کیوں کہ وہ اس فیلڈ میں ہے وہ جانتا ہے کہ آپ کے بزنس کے لیے کیا بہتر ہوسکتا ہے۔۔

5.ایک ایک ایڈ چلانے کے لیے مارکیٹر ہائر کرنا پروفیشنل ازم نہیں ہے نہ ہی اس سے کوئی خاطر خواہ رزلٹس سامنے آسکتے ہیں۔‌کیوں کہ مارکیٹرز کے پاس پورا پلان ہوتا ہے کہ کس حساب سے ایڈ کاپی لکھی جاۓ، کس حساب سے بزنس کی گرافکس بنائ جائیں۔‌سو اگر آپ مارکیٹنگ سے قطعاً ناواقف ہیں تو اپنے بزنس کا بیڑہ غرق کرنے کی بجائے کچھ پیسے خرچ کریں اور یہ کام مارکیٹر کے حوالے کردیں کہ وہی آپ کے پیج کو ماہانہ بنیادوں پر مینیج کرے۔۔

6.پروجیکٹ ڈن کرنے سے پہلے مارکیٹر سے کہیں کہ آپ کو روڈ میپ ضرور بنا کردی۔۔یعنی مارکیٹنگ پلان جس میں وہ بتائیں کہ انھوں نے آپ کے بزنس کے لیے کیا کیا کرنا ہے۔۔آپ چاہیں تو کسی معروف مارکیٹنگ ایجنسی سے یہ پلان بنوا کر بھی انھیں دے سکتے ہیں۔۔یاد رکھیں کہ بغیر مارکیٹنگ پلان کے آپ کا بزنس پر پیسے خرچ کرنا ایسا ہے جیسے آپ گھر کی بنیاد بغیر نقشے کے ٹیڑھی میڑھی اینٹوں کے ذریعے رکھوا رہے ہیں۔۔

7.ایک بار پروجیکٹ ڈن ہوجاۓ تو بسم اللہ پڑھ کر کام شروع کروادیں۔۔تاکہ دن ضائع نہ ہوں اور ہاں خدارا سیلز کی جلدی نہ مچائیں۔۔پہلے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر Awareness اور Engagement کی کمپین چلوائیں۔۔بغیر فالورز کے یا کم فالورز کے ساتھ سیلز کی کمپین چلا دینے کا مطلب آپ ایک آگ کی بھٹی میں اپنے پیسے فضول میں جھونک رہے ہیں کیوں کہ جب آپ کے پاس آڈینس ہی نہیں ہے۔۔لوگوں کا آپ پر اعتماد کیسے بحال ہوگا؟؟؟

8. سو لوگوں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے آپ کے پاس آڈینس کا یعنی فالوورز کا ہونا ضروری ہے اس میں کنجوسی نہ کریں۔۔کیوں کہ آج کل اسکامرز یہی تو کرتے ہیں نیو پیج بنا کر کمپین چلا کر لوگوں کو لوٹ لیتے ہیں ان کا کون سا پیج پر پیسہ لگا ہوتا ہے وہ بند کرکے پھر دوسرا پیج بنالیتے ہیں سو عوام اب سیانی ہورہی ہے اور انھیں ہونا بھی چاہیے کہ جب تک اچھے فالوورز +ریویوز نہ دیکھ لیں آرڈر ڈن نہ کریں۔۔

9.پراجیکٹ مارکیٹر کے حوالے کرکے غائب نہ ہوجائیں بلکہ وقتاً فوقتاً رپورٹ لیتے رہیں۔۔ہاں اتنی بھی نہ لیں کہ اگلے کو لگے کہ پتا نہیں کیا مصیبت ہے۔۔سو آرام اور سکون سے روزانہ کی رپورٹ لیں۔۔اچھے اخلاق کا مظاہرہ کریں۔۔

10. اپنے بزنس کو آن لائن دنیا میں کامیاب بنانے کے لیے کم ازکم چھ ماہ دیں۔۔تاکہ آپ کا کاروبار بھرپور طریقے سے سامنے آۓ۔۔جتنا گڑ ڈالیں گے اتنا ہی میٹھا ہوگا۔۔یہ گڑ آپ کا وقت بھی ہے اور پیسہ بھی۔۔۔یہاں پر آپ دکان کا کرایہ بجلی کا بل نہیں دے رہے ہوتے سو اسی رقم کو مارکیٹنگ کے لیے استعمال کریں۔۔

11.آخری مگر سب سے ضروری بات۔۔مارکیٹر کو یا کسی بھی سروس دینے والے کو اس کے مکمل چارجز بروقت ادا کریں۔۔یہ عادت آپ کے رزق میں خیر و برکت کا سبب بنے گی‌‌وگرنہ چند پیسے بچاکر آپ اپنے کاروبار کی ترقی اور برکت کو خود اپنے ہاتھوں سے ختم کر رہے ہوتے ہیں۔۔سو اس بات کا خیال رکھیں❣️

امید ہے یہ باتیں آپ کے لیے مفید ثابت ہوں گی اللہ پاک آپ کے رزق میں بے تحاشا برکت اور سکون عطا فرمائے آمین ثم آمین

سلامت رہیں

سدرہ نسیم




Address

Karachi
74600

Telephone

+923362144426

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DigiReach posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to DigiReach:

Share