VOK News HD

VOK News HD باخبر پاکستان
کراچی جانتا ہے عوام کی آواز ہم پھنچایئں گے اعلیٰ حکام تک۔ Voice Of Karachi Media Group is Pakistan’s # 1 WebTv News HD Channel.

Having the largest and most trusted news team which comprises of learned media professionals and news analysts, Vok News aims to revolutionise the news media industry of Pakistan

26/04/2026

Karachi Mayor Murtaza Wahab said on Sunday that the Frontier Works Organisation (FWO) had resumed the construction of a section of the long-delayed Bus Rapid Transit (BRT) Red Line project on Karachi’s University Road

26/04/2026

ایران نے ایک بار پھر واضح کر دیا کہ امریکہ کی طرف سے پیش کردہ زیادہ مطالبات ہرگز قبول نہیں، غیر ملکی ذرائع ابلاغ رائٹرز کے مطابق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں جاری سفارتی کوششیں جنگ کے خاتمے کی نئی امید بن کر سامنے آئی ہیں، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں، جہاں انہوں نے جنگ بندی اور ایران پر مسلط جنگ کے مکمل خاتمے سے متعلق اپنے ملک کا مؤقف پیش کیا۔
ذرائع کے مطابق ایران نے حالیہ پیش رفت پر اپنے اصولی مؤقف کو واضح انداز میں بیان کیا اور کہا کہ امریکا کی جانب سے پیش کیے گئے "زیادہ سے زیادہ مطالبات” کو ہرگز قبول نہیں کرے گا، یاد رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان تاحال براہِ راست مذاکرات پر اتفاق نہیں ہو سکا، تاہم پاکستان ثالث کے طور پر دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کو آگے بڑھا رہا ہے۔

26/04/2026
24/04/2026

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی مختصر ٹیم کے ساتھ آج رات اسلام آباد آمد متوقع ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستانی مصالحتی ٹیم سے اہم بات چیت اور گفتگو کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد امن مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کا امکان ہے۔

امریکا کی لاجسٹک اور سیکیورٹی ٹیم بھی مذاکراتی عمل کیلئے اسلام آباد میں پہلے سے موجود ہے، پیش رفت پاکستانی مصالحتی ٹیم سے اہم بات چیت اور گفتگو کا نتیجہ ہے۔

20/04/2026

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے باغبانہ میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے لیڈی کانسٹیبل ملک ناز نے جامِ شہادت نوش کیا ہے، جو صوبے کی تاریخ میں دہشت گردی کے خلاف مقابلے میں شہید ہونے والی پہلی خاتون پولیس اہلکار بن گئی ہیں؛ پولیس حکام کے مطابق باغبانہ میں چوری کی اطلاع پر جب پولیس ٹیم موقع پر پہنچی تو وہاں پہلے سے گھات لگائے بیٹھے دہشت گردوں نے اہلکاروں کو گھیر کر ہتھیار پھینکنے کا حکم دیا، تاہم پولیس پارٹی نے سرینڈر کرنے کے بجائے مادرِ وطن کے دفاع کو ترجیح دی اور جوابی کارروائی شروع کر دی۔ اس شدید مقابلے کے دوران لیڈی کانسٹیبل ملک ناز اور ہیڈ کانسٹیبل سمیع اللہ موقع پر ہی شہید ہو گئے، جبکہ دو اہلکار زخمی ہوئے؛ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور معاونِ خصوصی شاہد رند نے شہید ملک ناز کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے شوہر عبدالغنی بھی اس سے قبل وطن کی خاطر اپنی جان قربان کر چکے ہیں۔ کانسٹیبل ملک ناز کی یہ عظیم قربانی نہ صرف بلوچستان پولیس کے عزم و حوصلے کی علامت ہے بلکہ یہ ثابت کرتی ہے کہ وطن کے دفاع کے لیے ملک کی بیٹیاں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

19/04/2026

سید کیٹل فارم خوبصورت جانوروں کو خریدنے والے بھی تعریف کے بنا نہ رہ سکے۔ ۔ سلطان کا سودا ہوگیا منڈی آئیں تو سید کیٹل فارم لازمی وزٹ کریں رابطہ نمبر 03132284224

19/04/2026

اسلام آبادصوبائی مشیر برائے برائے محکمہ لیبر اینڈ مین پاور سردار بابا غلام رسول خان عمرانی ، صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کر رہے ہیں ۔

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے دیگر عہدیداران و رکن بلوچستان اسمبلی بھی موجود تھے ۔

15/04/2026

خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی کوششیں عروج پر پہنچ گئی ہیں، ایک جانب وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر ہیں تو دوسری جانب آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران سے بات چیت کے لیے تہران پہنچ گئے ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی تہران میں ملاقات ہوئی، ایران امریکا مذاکرات کے اگلے دور اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے مشاورت کی گئی۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے تہران میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ مذاکرات کیے، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی فیلڈ مارشل کے ساتھ تھے

12/04/2026

The Iranian delegation has left Islamabad after participating in the Islamabad Talks, aimed at finding a solution to the Middle East war.

12/04/2026

نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے اسلام آباد میں مذاکرات کے بعد پریس بریفنگ میں کہا کہ 21 گھنٹے طویل بات چیت کے باوجود امریکا اور ایران کے درمیان کوئی حتمی معاہدہ نہیں ہو سکا اور امریکا بغیر کسی ڈیل کے واپس جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں نیک نیتی کے ساتھ شرکت کی گئی اور امریکی مؤقف واضح رکھا گیا، تاہم ایران نے شرائط تسلیم نہ کرنے کا انتخاب کیا۔ جے ڈی وینس کے مطابق ایرانی وفد کی جانب سے جوہری ہتھیاروں سے متعلق کوئی واضح یقین دہانی سامنے نہیں آئی، جبکہ امریکا کو اس حوالے سے ٹھوس اور مثبت تصدیق درکار ہے۔

09/04/2026

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے 17ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 159 رنز کے ریکارڈ مارجن سے شکست دے دی۔

پشاور زلمی کے 247 رنز کے ہدف کے سامنے کراچی کنگز کی ٹیم 87 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

کراچی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور یہ فیصلہ ان کےلیے تباہ کن ثابت ہوا۔

زلمی کا آغاز تو اچھا نہ تھا، جہاں اسے صفر پر ہی جارح مزاج محمد حارث کی وکٹ سے محروم ہونا پڑا جنہیں اسپنر خوش دل شاہ نے آؤٹ کیا۔

تاہم اس کے بعد کپتان بابر اعظم نے ذمہ دارانہ اور کوشل مینڈس نے دھواں دار اننگز کھیلتے ہوئے پی ایس ایل میں اپنا سب سے بڑا ٹوٹل بنادیا جبکہ اسی دوران بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 12 ہزار رنز بنانے کا سنگ میل بھی عبور کیا۔

کوشل مینڈس نے 52 گیندوں پر 109 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 14 چوکے اور 4 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

بابر اعظم اور کوشل مینڈس کے درمیان دوسری وکٹ پر 191 رنز کی پارٹنر شپ بنی جو پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے بڑی پارٹنر شپ ہے۔

مینڈس کو 17ویں اوور میں عباس آفریدی نے آؤٹ کیا جبکہ اسی اوور میں عباس کے ہاتھوں بریس ویل کی اننگز کا بھی خاتمہ ہوا۔

اختتامی لمحات میں عبدالصمد نے 12 گیندوں پر 40 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر ٹیم کے ٹوٹل کو 246 رنز تک پہنچایا

Address

Karachi
75300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when VOK News HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to VOK News HD:

Share