20/06/2026
*🚨کیا واقعی وسیم اکرم نے زمین مسجد کیلئے وقف کردی؟ وائرل پوسٹ کی اصل حقیقت کیا ہے؟ سچ جان کر جیو*
گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر پاکستان کے سباق کرکٹر وسیم اکرم کی تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ حج نے ان کی زندگی بدل دی اور انہوں نے 5 سٹار ہوٹل کے لیے الگ کی ہوئی زمین مسجد کے لیے وقف کر دی۔ اس دعوے میں کوئی صداقت نہیں۔
وائرل پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا 'حج نے وسیم اکرم کی پوری زندگی بدل ڈالی۔ کراچی میں 5 سٹار ہوٹل کے لیے الگ کی ہوئی پانچ کنال زمین مسجد کے نام وقف کردی۔ اس موقعے پر پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر انضمام الحق، سعید انور، محمد یوسف اور مشہور عالم دین مولانا طارق جمیل موجود تھے۔' مزید لکھا گیا کہ اس موقعے پر وسیم اکرم نے کہا 'اس جگہ پر حج سے پہلے میرا ارادہ تھا ایک فائیو سٹار ہوٹل بنانے کا لیکن حج نے میرا ارادہ بدل لیا۔'
حقیقت یہ ہے کہ یہ تصویر انڈیا کی ریاست اترپردیش کے ضلع سہارن پور میں قصبہ دیوبند کے محلہ قلعہ پر واقع قدیم و معروف دینی درسگاہ جامعہ اسلا۔میں اختر المدار۔س اور خانقاہ کی نئی عمارت کے سنگ بنیاد کی ہے۔
VON urdu👨🏻💻📡🇵🇰
#
❤️
vs ❤️