17/07/2025
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم یا علی علیہ السلام مدد
تمام تعریف پروردگارِ عالم کے لیئے ہے اور دُرود و سلام محمد ؐ و آلِ محمد ؐ کے لیئے ہے۔ عزادارانِ مظلومِ کربلا ؑ ایّامِ عزا کے دن جاری ہیں
ایک بہت ہی پُر درد اور نئے عنوان کے ساتھ جو کہ روایتوں میں موجود ہے کہ جب مولا سجاد ع شہزادۂ علی اکبر ع کے لاشے پر آئے اور جو مصائبِ بیان کیئے وہ اِس نوحے میں بیان ہو رہا ہے جو کہ بہت ہی جلد آپ کی سماعتوں کی نذر ہوگا
جناب سیّد مزمل رضوی آپ لوگوں سے دُعاؤں کے طلبگار ہیں تاکہ ایسے ہی مقبول اور نئے عنوان کے کلام آپ کی سماعتوں کی نظر کرتے رہیں
پاک بی بی زہرا سلام اللہ علیہا اِن کی اِس محنت اور کاوشوں کو اپنی بارگاہِ مقدس میں قبول و منظور فرمائے۔ الہٰی آمین
والسلام مولا علی علیہ السلام مدد
سیّد مزمل رضوی ٹیم