23/08/2026
سانگھڑ / جام نوازعلی
جمڑاؤ کینال پل کی تعمیر و مرمت کا کام مکمل، جس کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے نوابزادہ جام شبیر علی خان نے پل کا باقاعدہ افتتاح کرکے اسے ٹریفک کے لیے کھول دیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹنڈو آدم، بیرانی اور نئوآباد کو ملانے والی اہم شاہراہ پر جام نواز علی کے قریب واقع جمڑاؤ کینال کا پل کافی عرصے سے بند تھا، جس کے باعث علاقہ مکینوں، مسافروں، تاجروں اور طلباء کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔
پل کی مرمت اور تعمیر نو کا کام نوابزادہ جام شبیر علی خان کی کوششوں سے مکمل کیا گیا۔ افتتاح کے بعد پل کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا، جس سے ٹنڈو آدم، بیرانی، نئوآباد اور گردونواح کے علاقوں کے درمیان آمدورفت بحال ہوگئی ہے۔
پل کی بحالی سے نہ صرف مسافروں اور علاقہ مکینوں کی سفری مشکلات ختم ہوگئی ہیں، بلکہ تاجروں اور طلباء کو بھی آمدورفت میں نمایاں سہولت حاصل ہوگی۔
علاقہ مکینوں نے پل کی تعمیر و بحالی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے علاقے کے لیے ایک اہم اقدام قرار دیا ہے۔