Abdul Samad

Abdul Samad Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Abdul Samad, Marketing Agency, Karachi.
(1)

میں امید کے تار چھیڑ کر زندگی کو سحر کی نئی دھنیں سنا رہا ہوں
Educator | Digital Marketer | Psychology Student | Writer
Trained 100+ Teachers • Mentored 1,000+ Students • Generated 1,000+ Leads

کسی محترمہ کو اپنے بچے کے لیے اردو ”ٹیچر“ کی ضرورت تھی۔ انہوں نے اساتذہ کے ایک گروپ میں پوسٹ لگائی۔ اس پر اپنے آپ کو ارد...
17/08/2026

کسی محترمہ کو اپنے بچے کے لیے اردو ”ٹیچر“ کی ضرورت تھی۔ انہوں نے اساتذہ کے ایک گروپ میں پوسٹ لگائی۔ اس پر اپنے آپ کو اردو پڑھانے کے لیے پیش کرنے والے سب انگریزی میں بات کر رہے تھے۔ اردو کا دامن اتنا تنگ اور چادر اتنی چھوٹی نہیں ہے کہ اس کی تدریس کے لیے خود کو پیش کرنے والا انگریزی میں بات کرے۔ باقیوں سے کیا گلہ، خود کو اردو کا استاد کہنے والے تو کم از کم ان رویوں کی حوصلہ شکنی کریں۔ یہ بھی نہیں کر سکتے تو کم از کم خود تو ایسا رویہ نہ اپنائیں۔

15/08/2026

اوہدی ذات کریم اے کوئی شک نئیں
جنہوں چاہوے تار چھڑیندا اے

جگ عاقب ویکھ کے ریس کرے
اینج لیکھ سوار چھڑیندا اے

جیہڑا بول بولے تکبر دا
انہوں اینج دھتکار چھڑیندا اے

ہک پل اچ سجدے صدیاں دے
اللہ منہ تے مار چھڑیندا اے

عاقب ستیانوی

تسلیم کہ رات اندھیری ہےآلام کی گھمن گھیری ہےتیرا تن زخموں سے چور بہتتیرا دل غم سے رنجور بہتاے کعبہِ دل، اے معبدِ جاںتجھے...
14/08/2026

تسلیم کہ رات اندھیری ہے
آلام کی گھمن گھیری ہے
تیرا تن زخموں سے چور بہت
تیرا دل غم سے رنجور بہت
اے کعبہِ دل، اے معبدِ جاں
تجھے چھوڑ کے جاؤں کہاں
میرے جیتے جی ان شہروں پر
ان کھیتوں پر ان نہروں پر
آسیب کی زردی چھائے کیوں
تیرے نین کنول مرجھائے کیوں
اے میرے دریائے وفا و یقین
خوشحال سدا، آباد سدا
تیری سرخیِ لب شاداب سدا
تیرے بازو گجرے لال سدا
سر رکھ دیں گے ہر پتھر پر
دل رکھ دیں گے ہر ڈالی پر
ہم آنچ نہ آنے دیں گے
اس خاک کی خوش اقبالی پر

02/08/2026

کسی کو اس سوال کا جواب معلوم ہے؟؟

01/08/2026

سست لوگ اسٹریٹجی پر بحث کرتے ہیں، جبکہ حقیقی برانڈز سسٹمز تعمیر کرتے ہیں۔ 🏗️⚡
​زیادہ تر لوگ سمجھتے ہیں کہ ایک وائرل ویڈیو ان کا کاروبار بدل دے گی، لیکن حقیقت بالکل مختلف ہے:
​"اچھا Content تب اثر کرتا ہے، جب آپ مستقل رہتے ہیں۔" 🔄🔥

اگلی ویڈیو میں ہم بات کریں گے کہ اپنے برانڈ کو انڈسٹری کی سب سے بڑی "Authority" میں کیسے تبدیل کیا جاتا ہے۔

​📌 اس ویڈیو کو ابھی Save کریں اور اپنے نیٹ ورک کے ساتھ Share کریں تاکہ اگلی قسط مس نہ ہو۔

31/07/2026

اس کے قتل پہ میں بھی چپ تھا میرا نمبر اب آیا
میرے قتل پہ آپ بھی چپ ہیں اگلا نمبر آپ کا ہے

نواز دیوبندی

اس کی طرف بس اس لیے تکتا نہیں تھا میںجب دیکھتا، آنکھ جھپکتا نہیں تھا میںاندر کی ٹوٹ پھوٹ میں ٹوٹے ہیں لفظ بھیدوران گفتگو...
30/07/2026

اس کی طرف بس اس لیے تکتا نہیں تھا میں
جب دیکھتا، آنکھ جھپکتا نہیں تھا میں

اندر کی ٹوٹ پھوٹ میں ٹوٹے ہیں لفظ بھی
دوران گفتگو یوں اٹکتا نہیں تھا میں

کچھ کچھ شعور ہجر مجھے کمسنی سے تھا
سو ٹہنیوں سے پھول اچکتا نہیں تھا میں

گریہ شروع سے تھا پسندیدہ مشغلہ
گھنٹوں بھی کرتا رہتا تو تھکتا نہیں تھا میں

اچھا ہوا خود اس کی نظر مجھ پہ پڑ گئی
اس کو وہاں پکار تو سکتا نہیں تھا میں

عمیر نجمی

فقیر خاک نشیں تھے کسی کو کیا دیتےمگر یہی کہ وہ ملتا تو ہم دعا دیتےگلی گلی میں پکارا نگر نگر گھومےکہاں کہاں نہ پھرے تجھ ک...
29/07/2026

فقیر خاک نشیں تھے کسی کو کیا دیتے
مگر یہی کہ وہ ملتا تو ہم دعا دیتے

گلی گلی میں پکارا نگر نگر گھومے
کہاں کہاں نہ پھرے تجھ کو ہم صدا دیتے

سنا ہے اہل حکم پر گراں تھی میری نوا
یہ بات تھی تو مجھے بزم سے اٹھا دیتے

یہ کام کم تھا یہ کار پیمبرانہ تھا
کہ اک چراغ سر رہگزر جلا دیتے

مجھ پہ اک ہجر مسلط ہے ہمیشہ کے لیےایسا جِن ہے کہ کوئی پِیر نہیں کھینچ سکاتم پہ کیا خاک اثر ہو گا مرے شعروں کاتم کو تو می...
28/07/2026

مجھ پہ اک ہجر مسلط ہے ہمیشہ کے لیے
ایسا جِن ہے کہ کوئی پِیر نہیں کھینچ سکا

تم پہ کیا خاک اثر ہو گا مرے شعروں کا
تم کو تو میری تقی میر نہیں کھینچ سکا

عمیر نجمی

نئی صبحعبدالصمد بھٹیآج بدین کا سفر درپیش ہے۔ مقصد گولارچی اور حاجی جونیجو کے سرکاری اسکولوں میں جاری سمر کیمپ کے طلبہ و ...
28/07/2026

نئی صبح

عبدالصمد بھٹی

آج بدین کا سفر درپیش ہے۔ مقصد گولارچی اور حاجی جونیجو کے سرکاری اسکولوں میں جاری سمر کیمپ کے طلبہ و طالبات کی سرگرمیوں کا جائزہ لینا ہے۔

اس سے قبل ضلع سجاول کے مختلف علاقوں میں جاری سمر کیمپ بھی دیکھنے کا موقع ملا تھا، جہاں بچوں کے چہروں پر سیکھنے کا شوق اور روشن مستقبل کی امید صاف دکھائی دیتی تھی۔

صرف دو ماہ پہلے ان بچوں میں سے اکثر نے کمپیوٹر کو صرف کتابوں میں پڑھا تھا۔ بہت سے بچوں نے کبھی کمپیوٹر کو چھوا تک نہیں تھا۔ آج یہی بچے مائیکروسافٹ آفس، یوٹیوب، چیٹ جی پی ٹی، جیمنائی اور مختلف تعلیمی پورٹلز تک رسائی حاصل کر کے اپنی علمی پیاس بجھا رہے ہیں۔

جب ان بچوں سے سوال و جواب ہوتا ہے تو ان کی آنکھوں میں ایک خاص چمک دکھائی دیتی ہے؛ ایسی چمک جیسے کسی نے انہیں ان کی گم شدہ متاع واپس لوٹا دی ہو۔

اور جب ان کی ننھی انگلیاں کمپیوٹر کے کی بورڈ پر چلتی ہیں تو محسوس ہوتا ہے کہ وہ صرف حروف نہیں لکھ رہیں، بلکہ اپنے مستقبل کی ایک نئی داستان رقم کر رہی ہیں۔

سن 2018 میں شہزاد حسین اور ان کے رفقاء نے ایک ایسا خواب دیکھا جس کی اہمیت وقت گزرنے کے ساتھ مزید واضح ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے یہ طے کیا کہ صرف وقتی امداد، لمبے دسترخوان سجانے یا راشن تقسیم کرنے کے بجائے لوگوں کو ایسا ہنر دیا جائے جو انہیں خود اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے قابل بنا دے۔ اسی سوچ کے ساتھ نئی صبح فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی گئی، جس کا مقصد مفت آئی ٹی اور جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم عام کرنا تھا۔

جو سفر ایک چھوٹی سی اکیڈمی سے شروع ہوا، آج وہ سندھ کے مختلف اضلاع تک پہنچ چکا ہے۔ بیلو، گولارچی، میرپور بٹھورو، چوہڑ جمالی، چٹو چنڈ، جھوک شریف اور دیگر دیہی علاقوں کے سینکڑوں بچے اور بچیاں بالکل مفت کمپیوٹر، آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کی بنیادی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

ان علاقوں میں آج بھی کئی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے، لیکن ان بچوں کے خواب کسی بڑے شہر کے بچوں سے کم نہیں۔ فرق صرف اتنا تھا کہ انہیں ایک موقع درکار تھا، اور نئی صبح فاؤنڈیشن نے انہیں وہ موقع فراہم کر دیا۔

شاید اللہ تعالیٰ صلاحیتیں اسی لیے عطا کرتا ہے کہ ان سے صرف اپنی زندگی نہیں، دوسروں کی زندگیاں بھی روشن کی جائیں۔

کچھ لوگ اپنی صلاحیتوں کو صرف اپنی کامیابی تک محدود رکھتے ہیں، جبکہ کچھ لوگ انہیں معاشرے کی بھلائی کا ذریعہ بنا دیتے ہیں۔

نئی صبح فاؤنڈیشن ایسے ہی چند لوگوں کی کاوشوں کا ثمر ہے۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں صلاحیتیں عطا کیں، انہوں نے اپنے اپنے میدان میں مقام بنایا، اور پھر اسی تجربے، وقت اور وسائل کو معاشرے کے ان بچوں کے نام کر دیا جن کے خواب وسائل کی کمی کی وجہ سے ادھورے رہ جاتے تھے۔

ان خوابوں کو حقیقت کا روپ دینے والے تمام لوگوں کے لیے دل بے اختیار دعا گو ہو جاتا ہے۔

اللہ تعالیٰ ان کی اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، ان کے اخلاص میں برکت عطا فرمائے، اور ان ننھی آنکھوں میں بسے خوابوں کو روشن مستقبل میں بدل دے۔

نوٹ:

نئی صبح فاؤنڈیشن سے اب تک 8 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات کمپیوٹر اور ڈیجیٹل اسکلز کی تعلیم حاصل کر چکے ہیں، جبکہ صرف رواں سال منعقد ہونے والے دو ماہ کے مفت سمر کیمپ سے اڑھائی ہزار سے زائد بچے اور بچیاں مستفید ہوئے ہیں۔

یہ صرف اعداد و شمار نہیں، بلکہ ہزاروں ایسے خواب ہیں جنہیں ایک نئی سمت اور ایک نئی صبح ملی ہے۔

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abdul Samad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Abdul Samad:

Shortcuts

Share