Ayshman's Abbasi

Ayshman's Abbasi I m Graphic designer and sale, purchase field working

21/05/2026
صرف ایک بار ""دھوکہ""      ۔ دھوکہ کبھی ایک بار نہیں ہوتا۔   دھوکہ اس لمحے شروع ہو جاتا ہے جب انسان اپنے شریکِ حیات کے ا...
21/05/2026

صرف ایک بار ""دھوکہ"" ۔

دھوکہ کبھی ایک بار نہیں ہوتا۔

دھوکہ اس لمحے شروع ہو جاتا ہے جب انسان اپنے شریکِ حیات کے اعتماد سے زیادہ اپنی خواہش کو اہم سمجھنے لگتا ہے۔

اور شاید یہی سب سے بڑی بدقسمتی ہے۔

پیسہ آیا۔

مصروفیات بڑھیں۔

اور اُن مردوں میں شامل ہوگئے جو گھر کو “موجود” رکھ .....کر سمجھتے ہیں کہ وہ اچھے شوہر ہیں ...

“ تم ہو تو سب کچھ ہے۔”

مگر انسان کے الفاظ اور اُس کے نفس کے درمیان اکثر بہت فاصلہ ہوتا ہے۔

خوبصورت۔

پُراعتماد۔

انسان خود کو یہ جھوٹ بولنا شروع کر دیتا ہے کہ یہ صرف
دوستی ہے
.......پھر ایک رات .......

وہ حد پار کر دی جس کے بعد انسان آئینے میں خود کو پہلے جیسا نہیں دیکھ سکتا۔

بس صرف یہ دعا کی کہ راز راز ہی رہے۔

مگر رازوں کی ایک عجیب عادت ہوتی ہے…

وہ خاموش رہتے رہتے بھی رشتوں میں بدبو بھر دیتے ہیں۔
.... ..کیونکہ ۔......

دھوکے سے بھی زیادہ خطرناک چیز جھوٹ ہوتی ہے۔

“صرف ایک بار تھا!”

جیسے “صرف” لفظ گناہ کو چھوٹا کر دیتا ہو۔

اور ہر اُس مرد کو ایک بات ضرور کہ جو بے وفائی کو “صرف ایک غلطی” سمجھتا ہے:

14/05/2026

زندگی میں کچھ نہ کچھ سیکھو، لیکن لوگوں کو پہچاننا ضرور سیکھو ۔ جو جیسے نظر آتے ہیں، ویسے نہیں ہوتے۔

عورت کے وہم تو دیکھوکہتی ہے اپنی محبت سےمرد کو بدل دوں گی۔حالانکہ مرد اگر بدلنا چاہےتو ایک عورت کی خاموشی بھیاُسے بدل دی...
14/05/2026

عورت کے وہم تو دیکھو
کہتی ہے اپنی محبت سے
مرد کو بدل دوں گی۔
حالانکہ مرد اگر بدلنا چاہے
تو ایک عورت کی خاموشی بھی
اُسے بدل دیتی ہے،
اور اگر نہ بدلنا چاہے
تو کسی کی محبت، وفا
آنسو یا دعائیں بھی
اُس پر اثر نہیں کرتیں۔
عورت محبت میں
بہت کچھ برداشت کر لیتی ہے،
رو کر بھی مسکرا دیتی ہے،
نظر انداز ہو کر بھی
رشتہ نبھاتی رہتی ہے،
کیونکہ اُسے یقین ہوتا ہے
کہ ایک دن اُس کی محبت
سامنے والے کے دل میں
احساس جگا دے گی۔
مگر کچھ مرد
محبت کے عادی نہیں ہوتے،
وہ صرف توجہ کے عادی ہوتے ہیں۔
جب تک عورت جھکتی رہتی ہے
وہ رہتے ہیں،
اور جیسے ہی عورت
اپنی عزتِ نفس سنبھال لے
وہ بدل جاتے ہیں۔
پھر عورت کو سمجھ آتا ہے
کہ محبت کسی کو بدل نہیں سکتی
جب تک وہ خود
بدلنا نہ چاہے۔
۔
پھر ایک وقت آتا ہے
جب وہی عورت
جو کسی کے لیے
دن رات دعا مانگتی تھی
خاموش ہو جاتی ہے۔
بس پہلے جیسی نہیں رہتی۔

Copied

محبت میں "آپشن" بننا دراصل محبت کی سب سے بڑی شکست ہے۔ اگر کبھی زندگی کے کسی موڑ پر، کسی فیصلے کی دہلیز پر کھڑے ہو کر تمہ...
13/05/2026

محبت میں "آپشن" بننا دراصل محبت کی سب سے بڑی شکست ہے۔ اگر کبھی زندگی کے کسی موڑ پر، کسی فیصلے کی دہلیز پر کھڑے ہو کر تمہیں میرے اور کسی دوسرے شخص کے درمیان انتخاب کرنا پڑے، تو میری تم سے التجا ہے کہ تم مجھے کبھی مت چننا۔
کیونکہ محبت تو وہ جنون ہے جو متبادل کی گنجائش ہی نہیں چھوڑتی۔ جہاں "دوسرا" دکھائی دینے لگے، وہاں "پہلے" کی اہمیت ختم ہو جاتی ہے۔ میں وہ جذبہ نہیں جسے تولا جائے، میں وہ راستہ نہیں جسے موازنے کے ترازو میں رکھا جائے۔
اگر تمہارا دل میرے لیے اتنا غیر یقینی ہے کہ تمہیں فیصلہ کرنے کی ضرورت پیش آ رہی ہے، تو یقین مانو تم مجھے کھو چکے ہو۔ مجھے کسی کی جیت کا تمغہ بن کر نہیں رہنا، اور نہ ہی میں کسی ایسے فیصلے کا بوجھ بننا چاہتا ہوں جس میں "کاش" یا "شاید" کا عنصر شامل ہو۔
میری خوداری مجھے یہ سکھاتی ہے کہ میں اس دل میں رہوں جہاں میں واحد ہوں، وہاں نہیں جہاں مجھے کسی مقابلے کے بعد جگہ ملے۔ اس لیے، اگر کبھی الجھن ہو، تو بے فکر ہو کر دوسرے کو چن لینا، کیونکہ جس دن تمہارے ذہن میں کوئی دوسرا آیا، اسی دن میں نے خود کو تمہارے انتخاب سے دستبردار کر لیا تھا۔
میں وہ ہوں جسے پا لیا جاتا ہے، جسے "منتخب" نہیں کیا جاتا۔

04/05/2026

سچا مرد اپنی عورت کے دل پر بوجھ نہیں بنتا، اور نہ ہی اس کی کمزوری کے لمحات میں اسے تنہا چھوڑتا ہے، اور نہ اسے غموں کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہے، بلکہ اگر وہ اس میں نقاہت دیکھے تو اس کے لیے طاقت بن جاتا ہے، اگر اس کی شکایت سنے تو کان بن جاتا ہے، اگر اس سے کوئی غلطی سرزد ہو تو اس کے لیے وسعت والا سینہ بن جاتا ہے، اور اگر اسے ضرورت مند پائے تو یہ کہتے ہوئے اپنا ہاتھ آگے بڑھاتا ہے کہ "میں یہاں تمہارے ساتھ ہوں، کہیں نہیں جا رہا"۔
سچا مرد نہ تو نرم بات کو معمولی سمجھتا ہے، نہ محبت بھری تھپکی کو، اور نہ ہی ایسی موجودگی کو جس میں وہ اپنی ہمدردی اس پر نچھاور کر دے؛ جب وہ اس سے بات کرتا ہے تو لہجے میں نرمی رکھتا ہے، اور اگر اس کی اصلاح کرتا ہے تو اس میں بھی احسان اور صبر کا حصہ رکھتا ہے، اور جب وہ حاضر ہوتا ہے تو اس کا مضطرب دل سکون پا جاتا ہے۔
سچا مرد اپنی عورت کو کبھی دوسری شادی کی دھمکی نہیں دیتا، نہ سنجیدگی میں اور نہ ہی مذاق میں، اور نہ ہی اسے کبھی یہ احساس دلاتا ہے کہ وہ بدلی جا سکتی ہے، اور نہ ہی اپنے دل میں اسے اس چیز کے برابر لاتا ہے جسے کھو دینے پر اس کا نعم البدل مل جائے وہ اپنی مودت میں سودے بازی نہیں کرتا، اور نہ ہی اپنی محبت میں کسی شرط یا قیمت پر سمجھوتہ کرتا ہے۔
سچا مرد یہ جانتا ہے کہ اس کی نرم دلی اور حسنِ سلوک اس کی عورت کی عفت اور پاکدامنی کا سبب بنتے ہیں، اور اس کی سختی اس کی روح کو فاسد کر دیتی ہے اور اسے اس کے دین میں فتنے میں ڈال دیتی ہے کیونکہ عورت کے دل پر جب تنگی کی جائے تو وہ وسعت تلاش کرتا ہے، اور جب اسے دکھ پہنچایا جائے تو وہ اپنی اضطراب کی جگہوں کے علاوہ کہیں اور پناہ ڈھونڈتا ہے، اس لیے وہ اس کے نفس میں ایسا خلا نہیں چھوڑتا جو اسے مجبور کر دے کہ وہ اس نرمی کو کہیں اور تلاش کرے جو اسے اپنے مرد کے پاس نہ ملی، یا اس ڈھارس والے بول کی جستجو کرے جس سے وہ اپنے مرد کے ہاتھوں محروم رہی۔
سچا مرد اپنی عورت کی رعایت کرتا ہے اور اس کے معاملات کی ذمہ داری اٹھاتا ہے، اور جب اس کے لیے راہیں مسدود ہو جائیں تو وہ اس کے لیے گنجائش پیدا کرتا ہے، وہ اس کی اپنے لیے ضرورت سے بے رخی نہیں برتتا، اور نہ ہی اس بات پر خوش ہوتا ہے کہ وہ اس سے بے نیاز ہو جائے، بلکہ اسے یہ بات خوشی دیتی ہے کہ وہ اپنے تمام معاملات میں اس کی طرف مائل ہو اور اسی پر بھروسہ کرے، اگر وہ مانگے تو وہ پورا کرے، اور اگر اسے ضرورت ہو تو وہ مدد کرے، اور یہ سب کسی احسان یا برتری کے جتانے کے لیے نہیں، بلکہ وہ اس کی ذمہ داری اٹھانے کو ہی اپنی قوامیت اور مردانگی کی تکمیل سمجھتا ہے۔
سچا مرد نہ اس کا دل توڑتا ہے اور نہ ہی اسے خوف سے بوجھل کرتا ہے، اور نہ ہی اس کے اندر بے چینی پیدا کرتا ہے، بلکہ وہ اس کے اندر ایسی اطمینان اور ذہنی راحت قائم کر دیتا ہے جیسے وہ ایک چھوٹا سا وطن ہو جس میں وہ پناہ لیتی ہے ایک ایسا وطن کہ جس میں وہ داخل ہو تو سکون پائے، اور جب اس کی طرف رجوع کرے تو مامون ہو جائے، اور جب دنیا اس پر بے ترتیب ہو جائے تو وہ اسے اپنی جڑوں سے جڑا ہوا اور ثابت قدم پائے، اور اس امن کو اس کے نفس میں صرف وہی مرد پیدا کر سکتا ہے جس میں مردانگی اپنے معنی اور اخلاق کے اعتبار سے مکمل ہو چکی ہ
Copied

جو چھپ کر شروع ہوتا ہے… وہ عزت سے ختم نہیں ھوتاہر حرام تعلقہمیشہ چھپ کر شروع ھوتا ھے…کوئی نہیں جانتا…کوئی نہیں دیکھتا…*س...
28/04/2026

جو چھپ کر شروع ہوتا ہے… وہ عزت سے ختم نہیں ھوتا
ہر حرام تعلق
ہمیشہ چھپ کر شروع ھوتا ھے…
کوئی نہیں جانتا…
کوئی نہیں دیکھتا…
*سب کچھ خاموشی سے چل رہا ھوتا ھے…*
اور یہی سوچ انسان کو بے فکر کر دیتی ھے…
"مگر وہ رب…
جو دلوں کے راز جانتا ھے…
وہ سب دیکھ رہا ہوتا ھے…
آہستہ آہستہ وہ تعلق بڑھتا ھے…
دل جڑ جاتا ھے…
عادت بن جاتی ھے…
اور پھر ایک وقت آتا ھے
جب سب بکھر جاتا ھے…
نہ وہ شخص ساتھ ھوتا ھے…
نہ سکون…
نہ عزت…
صرف ایک احساس رہ جاتا ھے…
"کاش میں نے یہ شروع ہی نہ کیا ھوتا…"*
`یاد رکھیں…`
جو چیز چھپانی پڑے
وہ کبھی پاک نہیں ھوتی۔
اپنی حیا کی حفاظت کریں…
کیونکہ یہی آپ کی اصل پہچان ھے۔

اگر یہ بات "دل" کو لگی ھے تو اسے دوسروں تک "پہنچانا" بھی صدقہ ہے۔

02/04/2026

سَب سے بُری بَد دُعا یہ نہیں ہوتی
کہ کوئی کہے:
تُم سے سب کُچھ چھِن جائے،
تُم تَباہ و بَرباد ہو جاؤ،
خُوشی تُمھارا راستہ نہ دیکھے
اور سُکون کبھی تُمھارے دِل میں نہ آئے۔
سَب سے بُری بَد دُعا یہ ہوتی ہے
کہ جَب تُم نے کِسی کے ساتھ بُرا کیا،
تو وہ کرتے وَقت
تُمھارے دِل میں
خُدا کا رائی بَرابَر بھی خَوف نہ تھا۔
اور وہ اِنسان
مُڑ کر تُم سے
کچھ چھیننے کی بات ہی نہ کرے،
بس ٹوٹا ہوا دِل
اِتنا کہہ دے:
خُدا تُمھیں توبہ کی توفیق بھی نہ دے۔
تُم اُسی تاریکی کے ساتھ مَر جاؤ
جِس نے تُمھیں وہ سب کرنے پر مجبور کیا جو تُم نے کیا۔
وہ خُدا جو مُجھے بچانے آیا،
کاش وہ تُمھیں کبھی بچانے نہ آئے۔
اور مُجھے نہیں لگتا
کہ اِس سے بڑھ کر کوئی بَد دُعا ہو سکتی ہے
کیونکہ آخرکار،
تُمھارا سب سے بڑا
اور واحد نُقصان
خُدا کو کھو دینے کا نُقصان ہے۔۔.

Address

Karachi
75160

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ayshman's Abbasi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ayshman's Abbasi:

Share