Aanch News

Aanch News "پاکستان کی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دینگے" A dynamic news channel in Urdu, It is a part of the Aanch Digital Network, which is a subsidiary of Aanch Media Group.

Additional information Aanch News HD is a Pakistani news channel committed to bring you up-to-the minute news & featured stories from around Pakistan & all over the world.

22/08/2026

کون ہیں بااثر افراد، نام بتائیں"
"اب میں آپ کو بتاؤں گا کہ میں مفلوج ہوں یا نہیں"

پاکستان سمیت 12 ممالک نے شام میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملوں کو علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔...
22/08/2026

پاکستان سمیت 12 ممالک نے شام میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملوں کو علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

پاکستان سمیت 12 ممالک نے شام میں ابو الظہور فوجی ائیر بیس پر اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور حملوں کو شام کی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور سیاسی وحدت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان، ترکیہ، الجزائر، انڈونیشیا، اردن، لبنان، ملائیشیا، موریطانیہ، فلسطین، قطر، سعودی عرب اور صومالیہ کے وزرائے خارجہ کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شام کی سرزمین اور انفرااسٹرکچر کو مسلسل نشانہ بنانے سے ملک میں سکیورٹی کی بحالی، قومی اداروں کی تعمیر نو اور طویل تنازع کے انسانی اثرات سے نمٹنے کی کوششوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

22/08/2026

میری ماں مجھ سے غلط کام کرواتی ہے
مجبور بیٹی نے رو رو کر سارا حال بیان کردیا ،ویڈیو وائرل

ترکیے نے غزہ امدادی فلوٹیلا روکنے پر نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انٹرپول سے ریڈ نوٹس کا مطالبہ کردیا۔ترک خ...
22/08/2026

ترکیے نے غزہ امدادی فلوٹیلا روکنے پر نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انٹرپول سے ریڈ نوٹس کا مطالبہ کردیا۔

ترک خبررساں ایجنسی کے مطابق ترکیے کے وزیر انصاف اکِن گورلیک نے کہا ہے کہ ترکیے نے غزہ کے لیے انسانی امداد لے جانے والے 'گلوبل صمود فلوٹیلا' پر سوار کارکنوں پر حملے کے مقدمے کے سلسلے میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کرنے کی باضابطہ درخواست کی ہے۔

ترک سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'این سوشل' پر جاری ایک بیان میں وزیر انصاف نے کہا کہ بین الاقوامی پانیوں میں پیش آنے والے اس واقعے کے حوالے سے استنبول کی 11ویں ہائی کرمنل کورٹ میں نیتن یاہو اور افیک ماسکووچ سمیت 35 ملزمان کے خلاف عدالتی کارروائی جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 14 جولائی 2026 کو نیتن یاہو اور ماسکووچ کے خلاف نسل کشی کے الزامات پر جاری ہونے والے وارنٹ گرفتاری کے بعد وزارتِ انصاف نے وزارتِ داخلہ سے درخواست کی ہے کہ ان دونوں ملزمان کے خلاف انٹرپول کے ریڈ نوٹس کے حصول کے لیے کارروائی کی جائے۔ وزیر انصاف نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں متعلقہ دستاویزات وزارتِ خارجہ کو بھی بھجوا دی گئی ہیں۔

اکِن گورلیک کے مطابق نیتن یاہو اور ماسکووچ کے خلاف یہ مقدمہ بین الاقوامی پانیوں میں غزہ کو انسانی امداد فراہم کرنے والے شہریوں کے خلاف مسلح مداخلت اور کارکنوں کو حراست میں لینے کے مبینہ الزامات کے تحت چلایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان الزامات میں انسانیت کے خلاف جرائم، نسل کشی، تشدد، املاک کو نقصان پہنچانا، اور دیگر جرائم شامل ہیں۔

ترک وزیر انصاف نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ’ہم غزہ میں کیے گئے جرائم پر پردہ ڈالنے یا ان کے ذمہ داروں کو استثنیٰ کی آڑ میں بچنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم ملکی اور بین الاقوامی قانون کے تحت دستیاب تمام ذرائع کو پورے عزم و استقامت کے ساتھ استعمال کریں گے‘۔

ترکیے کے اس اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے ترک صدر کو ایک ’یہود دشمن آمر ‘ قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ انہوں ’کردوں کا قتل عام کیا، حماس کے عسکریت پسندوں کو پناہ دی، وہ آدھے قبرض پر قابض ہیں ور اپنے مخالف صحافیوں اور سیاست دانوں کی ریکارڈ تعداد کو جیلوں میں ڈال چکے ہیں‘۔

معروف امریکی جریدے فارن پالیسی ان فوکس (ایف پی آئی ایف) نے مکہ باہمی دفاعی معاہدے کو پاکستان کے لیے اسٹریٹجک وسعت، سفارت...
22/08/2026

معروف امریکی جریدے فارن پالیسی ان فوکس (ایف پی آئی ایف) نے مکہ باہمی دفاعی معاہدے کو پاکستان کے لیے اسٹریٹجک وسعت، سفارتکاری اثر اور علاقائی توازن کا ذریعہ قرار دے دیا۔

ایف پی آئی ایف میں شائع ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ مکہ معاہدہ بدلتے مشرق وسطیٰ میں علاقائی طاقتوں کے بڑھتے ہوئے کردار کی عکاسی کرتا ہے۔

امریکی صدر کی حمایت پاکستان کے واشنگٹن میں برقرار سفارتی وزن کی علامت ہے، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے خطے کے دفاع اور پائیدار امن میں تعمیری کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

معاہدے کو ایران مخالف اتحاد قرار دینا درست نہیں، بڑھتا ہوا بھارتی اسرائیلی اسٹریٹجک تعاون پاکستان کے لیے مکہ معاہدے کی اہمیت کو مزید اجاگر کرتا ہے۔

مکہ معاہدے میں دیگر علاقائی ممالک کے لیے شمولیت کا راستہ کھلا رکھا گیا ہے، معاہدے کی اصل طاقت کسی سخت بلاک کے قیام کے بجائے شمولیتی اور لچکدار نوعیت میں ہے۔

22/08/2026

لیگیMNA بازار میں ریٹ کا پوچھنے گیاتو خاتون نے رگڑ ڈالا ..!
گلے سے پکڑ لیا ، مریم کے کتے تم یہاں کیا کرنے آئے ہو؟ ویڈیو دیکھیں

سندھ کے سینئر وزیرِ ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر کوریڈور کا 80 سے 85 فیصد کام مکمل ...
22/08/2026

سندھ کے سینئر وزیرِ ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر کوریڈور کا 80 سے 85 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، سڑک 15 ستمبر تک 100 فیصد مکمل ہو جائے گی۔ شرجیل میمن نے بی آر ٹی ریڈ لائن کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی روڈ پر اس وقت ٹریفک کی روانی میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

حج 2027 کے لیے سرکاری حج اسکیم کے تحت واجبات کی پہلی قسط کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ اب تک 84 ہزار عازمین حج پہلی ...
22/08/2026

حج 2027 کے لیے سرکاری حج اسکیم کے تحت واجبات کی پہلی قسط کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ اب تک 84 ہزار عازمین حج پہلی قسط جمع کراچکے ہیں۔ ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ سرکاری اسکیم کے لانگ حج پیکیج کے تحت اب صرف ساڑھے 23 ہزار نشستیں باقی رہ گئی ہیں، جبکہ شارٹ حج پیکیج کی 30 ہزار نشستیں پہلے ہی روز مکمل ہوگئی تھیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک حج ایپ اور حج پورٹل کے ذریعے ادائیگی کے لیے تین ذرائع متعارف کرائے گئے ہیں، جن کے ذریعے پہلی قسط کی مد میں اب تک 52.5 ارب روپے موصول ہوچکے ہیں۔

ایک سال کے دوران پیاز کی قیمت میں 132 فیصد اور ٹماٹر کی قیمت میں 93 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ادار...
22/08/2026

ایک سال کے دوران پیاز کی قیمت میں 132 فیصد اور ٹماٹر کی قیمت میں 93 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ ایک سال میں پیاز 132.52 فیصد مہنگے ہوئے جبکہ ٹماٹر کی قیمت میں 93.21 فیصد کا اضافہ ہوا، ایک سال میں آٹا 62.25 فیصد، ایل پی جی 51.69 فیصد، ڈیزل 33.08 فیصد اور پیٹرول ایک سال میں 27.65 فیصد مہنگا ہوا، ایک سال میں کیلے 17.66اور مٹن 15.98 فیصد مہنگا ہوا جبکہ بیف کی قیمت میں 13.54فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک سال میں آلو 30 فیصد، چینی 19.10 فیصد اور چکن 17.68 فیصد سستی ہوئی۔ ایک سال میں انڈے کی قیمتوں میں 17.41 فیصد، دال چنا 13 فیصد سے زائد سستی ہوئی۔ دال مسور کی قیمت میں 12.29 فیصد اور گڑ کی قیمتوں میں 6 فیصد کی کمی ہوئی۔

راولپنڈی میں شوہر نے ملازم اور والد کے ساتھ مل کر بیوی کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق خاتون کے قتل کا واقعہ تھانہ سول لائن...
22/08/2026

راولپنڈی میں شوہر نے ملازم اور والد کے ساتھ مل کر بیوی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق خاتون کے قتل کا واقعہ تھانہ سول لائن کے علاقے لال کرتی میں پیش آیا، خاتون کی لاش گھر کے باتھ روم سے برآمد ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 9 ماہ پہلے مقتولہ کی شادی ہوئی تھی، قتل کے الزام میں مقتولہ کا شوہر اور گھریلو ملازم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مدعی مقدمہ کے مطابق لاش کے ہاتھ پیچھے کی جانب بندھے ہوئے تھے اور منہ پر کپڑا بھی بندھا تھا، بہن کے سسر کی کال آئی، گھر پہنچا تو بہن کی لاش باتھ روم میں پڑی تھی، ملزمان نے قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

مقتولہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ بہن کا شوہر پہلے بھی ہماری بہن کو اذیتیں دیتا رہا ہے، ملزم کی خاتون کے ساتھ دوسری شادی تھی، پہلی بیوی طلاق لے چکی تھی۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ حنا کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے، رپورٹ کا انتظار ہے، موقع سے تمام شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں اور واقعے کے تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

متاثرہ فیملی نے مقتولہ کے سسر اصغر علی کو بھی گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لڑکی کا سسر مقدمے میں نامزد ہے جسے ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا، امید ہے پنجاب پولیس انصاف کیلئے قانون کے تمام تقاضے پوری کرے گی۔

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aanch News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Aanch News:

Shortcuts

Share