02/03/2024
اکثر لوگوں کا یہ سوال ہوتا ہے کہ اشتہارات تو اخبارات میں بھی شائع ہوتے ہیں ٹیلی ویژن پر بھی نظر اتے ہیں، تو پھر ہم کیوں اپنے اشتہارات کو چلانے کے لیے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کو زیادہ اہمیت دیں..
تو اس کی کئی وجوہات ہیں👇
✔️: سب سے پہلی وجہ تو یہ کہ اگر آپ اپنے اشتہار ان لائن پوسٹ کرتے ہیں تو اسے دنیا میں کہیں بھی دکھایا جا سکتا ہے جبکہ اخبارات اور ٹی وی علاقائی اور ملکی حساب سے محدود ہوتے ہیں۔
✔️:دوسری وجہ یہ بھی ہے کہ اخبارات اور ٹی وی میں اشتہارات دینے کے لیے زیادہ رقم خرچ کرنی پڑتی ہے جبکہ اس کی بنسبت سوشل میڈیا پر اشتہارات کم خرچ میں بہتر کارکردگی دکھاتے ہیں۔
✔️:تیسری اور ایک اہم وجہ یہ ہے کہ روایتی مارکیٹنگ کے نتائج ناقابل پیمائش ہوتے ہیں اور اس کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا کہ جس اخبار میں اشتہار آیا ہے وہ کتنے لوگوں نے دیکھا اور وہ کس ٹائم پر بہترین طریقے سے دیکھا گیا۔ اس کی پیمائش کرنا تقریبا ناممکن ہے۔
دوسری طرف سوشل میڈیا مارکیٹنگ سے جو نتائج حاصل ہوتے ہیں وہ قابل پیمائش ہوتے ہیں۔ سافٹ ویئر کے ذریعے معلوم ہو جاتا ہے کہ کس وقت اپ کا اشتہار زیادہ دیکھا گیا اور کن کن لوگوں نے اس میں زیادہ دلچسپی ظاہر کی۔ تو اس طرح صارفین کی صحیح تعداد معلوم ہو جاتی ہے
اس کا ایک فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اگلی بار جب ہم دوبارہ اپنا اشتہار چلاتے ہیں تو ہم مخصوص ٹارگٹڈ آڈینس تک باسانی پہنچ سکتے ہیں اور اس طرح بہتر سے بہترین نتائج ملتے ہیں جو روایتی اشتہارات کے ذریعے تقریبا ناممکن ہے۔۔
💥اگر آپ کسی کاروبار کے مالک ہیں یا آپ اپنے کاروبار کو آن لائن لانا چاہتے ہیں لیکن اس میں کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو اج ہی ہم سے رابطہ کریں۔۔