Zaibal Digital Spark

Zaibal Digital Spark “We boost brands online! Tailored strategies, engaging content – your success, our mission!”

29/10/2024

بیٹی کو یونیفارم پہناتے ہوئے اچانک نگاہ پڑی کہ قمیص کا نیچے والا بٹن ٹوٹ چکا ہے دوبارہ ٹانکنا پڑے گا ، وقت کی کمی کا سوچتے ہوئے جلدی سے اوپر والا بٹن جونہی بند کیا تو یہ کیا۔۔؟؟؟ نیچے والے کو وہ ڈھانپ چکا تھا اور بلکل بھی اندازہ نہیں ہو پا رہا تھا کہ یہ بٹن ٹوٹا ہوا ہے۔ یعنی میں اسکے اسکول سے آنے کے بعد سکون سے یہ کام کر لوں تو بھی مضائقہ نہیں (مسکراہٹ)
یہ تھی تو چھوٹی سی بات لیکن کیا آپ جانتے ہیں ہماری زندگی اور ہمارے گھروں میں بڑوں کی مثال اوپر والے بٹن کی سی ہی ہے۔ اگر وہ اچھے اور سمجھدار ہوں تو وہ رشتوں کو یونہی ڈھانپ کر رکھتے ہیں کہ چھوٹوں کی اونچ نیچ اور غلطیاں اپنے سائے میں چھپا کر رشتوں کو جوڑے رکھتے ہیں ۔ وقتا فوقتا انہیں سمجھاتے اور اصلاح کرتے رہتے ہیں لیکن معاشرے کے سامنے انکا پھٹا ہوا اور ٹوٹا ہوا پہلو نمایاں نہیں ہونے دیتے۔
کوشش کریں مستقبل میں آپکا شمار بھی ان سمجھدار بڑوں میں ہو کہ جنکا ہونا گھر کے لیے باعثِ رحمت و سکون ہوتا ہے۔۔

سلامت رہیں۔۔
زینب بلال
۲۹۔۱۰۔۲۰۲۴

My work🤍🤍
16/10/2024

My work🤍🤍

11/10/2024

23/09/2024

الفاظ

کیا آپ جانتے ہیں ۔۔۔ الفاظ صرف ادا نہیں کیے جاتے بلکہ ،،،

آپ کے الفاظ امید ہیں ہر مایوس شخص کے لیے،،
آپکے الفاظ روشنی ہیں ہر اندھیرے میں گِھرے فرد کے لیے،۔
آپکے الفاظ حوصلہ ہیں کسی اضطرابی کیفیت میں مبتلا انسان کے لیے،،
آپکے الفاظ زندگی ہیں کسی بیمار کے لیے،،
آپکے الفاظ جینے کی امنگ ہیں کسی پریشان حال کے لیے،،
آپکے الفاظ مار ہیں کسی بے بس انسان کے لیے،،
آپکے الفاظ پتھر ہیں کسی تکلیف میں مبتلا شخص کے لیے،،،
آپکے الفاظ آپکی تعلیم و تربیت کا عکاس ہیں،،

الفاظ اپنے اندر بے پناہ خصوصیات رکھتے ہیں۔ یہ کہنے والے پر منحصر ہے کہ وہ ان سے پھول بکھیرتا ہے یا آگ پھیلاتا ہے۔۔۔چناؤ آپ پر ۔۔۔
آپ بُرے اور بدترین الفاظ استعمال کر کے یہ دلیل دے کر قطعاً بری الذمہ نہیں ہو سکتے کہ جو جس ماحول میں ہوتا ہے اسی کے مطابق زبان استعمال کی جاتی ہے۔۔ اگر ماحول آلودہ ہو رہا ہو تو اسکو صاف کرنے کے لیے اپنا فرض ادا کرنا چاہیے ناکہ مزید آلودہ کرنے میں اپنا حصہ ڈالا جائے۔۔ ٹھیک اسی طرح اگر معاشرتی تنزلی کا سبب اخلاقی گراوٹ بن رہی ہے تو ہر فرد خود کو سدھارنے کی سعی کرے نا یہ کہ دوسروں کی دیکھا دیکھی اپنی افکار و عادات اور تربیت بھول جائیں۔۔

سلامت رہیں۔۔
زینب بلال
۲۳۔۹۔۲۰۲۴

20/09/2024

زندگی اِک فسانہ

زندگی خوشی و غم ، امید و ناامیدی ، فرحت و یاس کا مِلا جُلا امتزاج ہے۔۔یہاں غم بھی سدا نہیں رہتے اور خوشیاں بھی چند لمحوں کی مہمان ہوتی ہیں۔۔ انسے لطف اندوز ہوں سبق سیکھیں اور آگے بڑھ جائیں۔ رُک جائینگے تو ٹہرے ہوئے پانی کی طرح سوچیں پراگندہ ہو جائینگیں اور ایسا دماغ معاشرے میں خوشبو تو پھیلانے سے رہا۔ہاں جانتی ہوں تلخ لمحات بھولے نہیں جاتے لیکن اسے صرف اتنا یاد رکھیں کہ وہ یاد آئیں تو اُن سے ملے ہوئے سبق کی دُہرائی ہو ناکہ وہ آپکے دماغ پہ قابض ہو جائیں۔۔
بچپن جو کہ عموما لوگوں کے لیے اِک حسین خیال ہوتا ہے اور وہ اُن لمحات کو دوبارہ جینے کی بارہا آرزو کرتے ہیں لیکن،،،، یہ بھی ہر ایک کے لیے کوئی خوشگوار خیال نہیں ہوتا۔اگر میں اپنی مثال دوں تو شاید حقیقت قریب تر لگے کہ میرا بچپن شاید کچھ زیادہ خوشگوار نہیں لیکن مثلِ پانی زندگی کے لمحات ٹہرتے تو ہیں نہیں کہ بندہ انہی میں جینے لگے۔۔تو،،، جب آپ پریشان اور مایوس ہونے لگیں اور ناخوشگوار یادیں اور لمحات آپ پر حاوی ہونے لگیں تو خود کو اپنی پسندیدہ مصروفیت میں مصروف کرلیں۔۔ اپنی زندگی کے خوشگوار لمحات اور خوشگوار لوگ یاد کریں جو ہوا کا نرم و ملائم جھونکا تھے ہر سو خوشبو بکھیر گئے،، یقین کریں دماغ آپکے تابع ہے آپ انہیں اچھی یادوں میں الجھائیں گے وہ وہیں چل پڑے گا۔۔ مثبت یاد رکھیں منفی بھول جائیں خواہ وہ خیالات ہوں یا لوگ۔۔ زندگی مختصر سا فسانہ ہے ، خوش رہیں خوشیاں بانٹیں۔۔
تحریر اچھی لگے تو آگے بڑھاتے جائیں ناجانے کچھ الفاظ کس کے لیے مرہم و امید ہوں۔۔
سلامت رہیں۔۔

زینب بلال
۲۰۔۹۔۲۰۲۴

19/09/2024

سوشل میڈیا مارکیٹنگ کیا ہے۔۔ ؟؟؟
کیا آپ جانتے ہیں؟؟یا جاننا چاہتے ہیں؟؟

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zaibal Digital Spark posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share