JUI Bertiraj Bunire

JUI Bertiraj Bunire Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from JUI Bertiraj Bunire, Graphic designer, karachi, Karachi.

🌹لا الہ الااللہ محمد رسول اللّٰہ 🌹
🌷اللّٰہ تعالیٰ کے زمین پر اللّٰہ تعالیٰ کا نظام 🌷
🌹دین اسلام کی سر بلندی امن ملک کی ترقی 🌹
♥️JUI DMC BERTIRAJ BUNIRE ♥️
🏁🌹جمعیت علمائے اسلام برتیراج بونیر 🌹🏁

30/05/2026

انصارالاسلام کے جذبے کو سلام
جمیعت علمائے اسلام بونیر کے جانبازوں نے عید کے دن متاثرین میں گوشت ، پیاز ، ٹماٹر ، آلو ، لیمو ، سبز مرچ ، بادرنگ ، سالن مصالحہ سمیت فُل ڈش آئٹمز تقسیم کئے تاکہ غریب ولاچار بچے بُزرگ مائیں بہنیں بھی عیدالاضحی کی خوشیوں میں شریک ہوسکے ۔ اللہ تعالی انسانیت سے اس جذبہ محبت اور عزم خدمت کو قبول فرمائے ۔ آمین
اپنی آواز ایڈمن حضرت اللّٰه جمعیتی
Hazrat Ullah


29/05/2026

Msjed e aqsa


مولانا فضل الرحمٰن صاحب کے حالیہ کراچی کے دورے کو بھرپور پروڈکٹیو بناتے ہوئے برادرِ مکرم علامہ راشد سومرو صاحب نے باقی ص...
20/05/2026

مولانا فضل الرحمٰن صاحب کے حالیہ کراچی کے دورے کو بھرپور پروڈکٹیو بناتے ہوئے برادرِ مکرم علامہ راشد سومرو صاحب نے باقی صوبوں کے لیے اعلیٰ معیار قیام کر دیا ہے ماشاءاللہ۔۔۔ انہوں نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی مولانا صاحب سے بھرپور ملاقاتیں کروائیں۔ اس کی میڈیا کوریج سے عام عوام کے سامنے بھی بات کھل کر آئی ہے کہ نہ صرف مولانا صاحب ہر طبقے کا غم رکھتے ہیں، بلکہ ہر طبقے کے لوگ بھی مولانا صاحب کو اپنا حقیقی غم خوار سمجھتے ہیں۔۔۔
اور یہ انسانی نفسیات ہے کہ غیبی طور پر چاہے جتنے مرضی فضائل کسی شخصیت کے سنتے رہیں۔۔۔ جب تک اس شخصیت کے ساتھ آمنا سامنا نہیں ہوتا، بات چیت نہیں ہوتی، اس شخصیت کی حقیقت کھل کر سامنے نہیں آتی۔
ویسے بھی مولانا صاحب کی شخصیت میں وہ جاذبیت ہے ماشاءاللہ، جو شاید ہی ملک کی کسی اور سیاسی شخصیت میں ہو۔۔۔ لہٰذا راشد صاحب نے مولانا صاحب کے کراچی کے دورے کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے، انہیں مختلف طبقات کے سرکردہ لوگوں سے ملوایا۔ جن میں عارف حبیب صاحب و دیگر صنعتکاروں کا مولانا صاحب کو ظہرانے پر بلانا۔۔۔ جے یو آئی اقلیتی ونگ کے اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے کارکنوں سے مولانا صاحب کا خطاب کرنا۔۔۔ اور پھر ان سے مولانا صاحب کی خاص نشست رکھوانا۔۔۔ تاجروں اور صحافی حلقوں میں مولانا صاحب کا خطاب کروانا نمایاں سرگرمیاں ہیں۔۔۔۔
راشد سومرو صاحب کی تعریف سے مراد باقی صوبوں کے احباب کی تنقیص مقصود نہیں۔۔۔ بلکہ اس بات کا مذاکرہ کرنا مقصود ہے کے جس طرح راشد سومرو صاحب نے مولانا صاحب کے کراچی کے قیام سے بھرپور فائدہ اٹھایا، اسی طرح باقی صوبوں کی ذمہ داران کو بھی پہلے سے حکمتِ عملی بنا کر، مولانا صاحب کے ہر دورے کے ایک ایک منٹ سے فائدہ اٹھانا چاہیئے۔۔۔ مختلف شعبوں کے احباب کے ساتھ نہ صرف ملاقاتیں اور مجالس کروانی چاہیئں، بلکہ ان ملاقاتوں کی بھرپور میڈیا کوریج بھی کرنی چاہیئے۔۔۔
اس کے ساتھ ہی ایک انتہائی اہم نکتے کی جانب توجہ دلوانا چاہوں گا کہ مولانا صاحب کے ساتھ یونیورسٹی کالجز کے نوجوان طلباء، مختلف نوجوان پروفیشنلز یعنی ڈاکٹرز، انجینئرز وغیرہ کی خاص نشستیں رکھوانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کیونکہ یہ طلباء و جوان پروفیشنلز ملک کا مستقبل ہیں اور یہ لوگوں کو حق بات صحیح انداز سے سمجھا سکتے ہیں ۔
اس کے ساتھ ساتھ اللّٰہ پاک سے دعا ہے کہ ہمارے مولانا راشد سومرو صاحب کی ہر شر سے حفاظت فرمائے اور ان کی کاوشوں میں مزید برکتیں عطا فرمائے
آمین ثم آمین یارب العالمین ۔۔۔ منجانب امیر بادشاہ نعمانی خادم جمیعت علماء اسلام پاکستان پاکستان

17/05/2026



12/05/2026

قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب نے ماضی کی طرح آج ایک بار پھر جنوبی اضلاع خصوصا لکی مروت کے امن و امان کا مقدمہ اسمبلی کے فلور پر پیش کردیا۔

11/05/2026

پاکستان کے آئین کے مطابق، امن و امان کو برقرار رکھنا بنیادی طور پر صوبائی حکومت کا کام ہے۔

*آئین پاکستان کے آرٹیکل 142 کے مطابق:*

"پولیس اور عمومی طور پر قانون و نظم کا انتظام صوبوں کے دائرہ اختیار میں ہوگا۔"





*آئین پاکستان کے آرٹیکل 143 کے مطابق:*

"صوبائی حکومت اپنے دائرہ اختیار میں قانون و نظم کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے گی۔"

تاہم، وفاقی حکومت بھی کچھ حالات میں امن و امان کو برقرار رکھنے میں کردار ادا کر سکتی ہے، جیسے کہ:

- آئین پاکستان کے آرٹیکل 245 کے تحت، فوج کو قانون و نظم کو برقرار رکھنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
- آئین پاکستان کے آرٹیکل 148 کے تحت، وفاقی حکومت صوبائی حکومت کو قانون و نظم کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔

*خلاصہ:*

- امن و امان کو برقرار رکھنا بنیادی طور پر صوبائی حکومت کا کام ہے۔
- وفاقی حکومت بھی کچھ حالات میں امن و امان کو برقرار رکھنے میں کردار ادا کر سکتی ہے۔

شکریہ اہلیان بونیر جمعیت علماء اسلام ضلع بونیر کی پانچ تحصیلوں میں مرکزی امیر قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن صاحب کے حکم پ...
09/05/2026

شکریہ اہلیان بونیر
جمعیت علماء اسلام ضلع بونیر کی پانچ تحصیلوں میں مرکزی امیر قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن صاحب کے حکم پر شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس صاحب کی ظالمانہ قتل کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
کارکنانِ جمعیت نے ثابت کردیا کہ وہ اپنے اکابرین اور علماءِ حق کی حرمت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرتے۔
جمعیت علماء اسلام نے آج تاریخ رقم کر لیا
جمعیت علماء اسلام بونیر ہر مشکل گھڑی میں ملتِ اسلامیہ کی توانا آواز بن کر میدان میں کھڑی رہی ہے، اور اپنے قائدین و اکابرین کے دفاع میں ہمیشہ صفِ اول کا کردار ادا کرتی رہے گی۔

08/05/2026

😢حضرت مولانا ادریس صاحب
کو خصوصی طور پر دعا 🤲 میں یاد رکھیئے
اللّٰہ تعالیٰ شیخ صاحب کے درجات بلند فرمائے آمین🤲
#

07/05/2026

Address

Karachi
Karachi
05444

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JUI Bertiraj Bunire posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share