27/12/2025
آج ستائیس دسمبر کا دن اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بےنظیر بھٹو کی لازوال قربانی کویاد کرنے کا دن ہے، بےنظیر بھٹو کو دھشت گردوں کے حملوں کا پہلے سے بتایا گیا تھا ان کو الیکشن کمپین میں جانے سے روکا گیا لیکن اس بےنظیر کا ماننا تھا کوئ سیاستدان عوام سے دور رہ کر کیسے سیاست کر سکتا ہے، پاکستان میں جمہوریت کی طاقتور ترین آواز بے نظیر بھٹو کی شہادت سے پاکستان میں جمہوریت اور لبرل سیاست کو بڑا دھچکا پہنچا، کیا کوئ تصور بھی کرسکتا ہے کہ بےنظیر بھٹو کی سیاست آج کی پیپلز پارٹی کی سیاست ہوتی جو ہاتھ باندہ کر دربار میں سر ھلانے تک کی حیثیت کے حامل رہ گئے ہیں